منگیتر کے نام۔۔۔۔

شوکت پرویز — مارچ 24، 2014 8:03 صبح
بہت اچھا کلام ہے انوار گوندل؎ صاحب!
بس کہیں کہیں بحر سے خارج تھا، سو اب بحر میں آ گیا ہے۔
۔۔۔
آپ کے اس کلام میں ساحر لدھیانوی کا اثر دِکھ رہا ہے :)
شوکت پرویز — مارچ 24، 2014 8:05 صبح
اس کا جواب ؟
چل ایویں بکواس نہ کریا کر:pagal:
نہیں جی ایسی کوئی بات نہیں ویسے بھی یہ الفاظ منگیتر کے تھے
بے نیازی حد سے گزری بندہ پرور کب تلک
ہم کہیں گے حالِ دل اور آپ فرمائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا؟؟؟
محمداحمد — مارچ 24، 2014 8:07 صبح
بہت شکریہ شمشاد بھائی ۔۔۔۔! لیکن اساتذہ میں ہمارا نام گُھسا کر اچھا نہیں کیا آپ نے۔ :)
وہ تو شکر ہے کہ ہمارے آنے سے پیشتر شوکت بھائی نے اپنی پوسٹ لگا دی اور ہماری بچت ہو گئی ۔
انوار صاحب کی نظم اچھی ہے۔ کہیں کہیں بحر متاثر ہو رہی تھی جہاں شوکت بھائی نے رہمنائی کر دی ہے۔ جس کے لئے ہم شوکت بھائی کے شکر گزار ہیں۔
شوکت پرویز — مارچ 24، 2014 8:08 صبح
:)
محمداحمد — مارچ 24، 2014 8:11 صبح
بہت اچھا کلام ہے انوار گوندل؎ صاحب!
بس کہیں کہیں بحر سے خارج تھا، سو اب بحر میں آ گیا ہے۔
۔۔۔
آپ کے اس کلام میں ساحر لدھیانوی کا اثر دِکھ رہا ہے :)

غالباً لفظیات کا کم اور بحر اثر زیادہ ہے۔ اور بحر کی حد تک تو فیض کا اثر بھی ہے۔ :)
تو نے دیکھی ہے وہ پیشانی، وہ رخسار، وہ ہونٹ
زندگی جن کے تصور میں گنوا دی ہم نے
انوار گوندل؎ — مارچ 24، 2014 8:13 صبح
بہت اچھا کلام ہے انوار گوندل؎ صاحب!
بس کہیں کہیں بحر سے خارج تھا، سو اب بحر میں آ گیا ہے۔
۔۔۔
آپ کے اس کلام میں ساحر لدھیانوی کا اثر دِکھ رہا ہے :)
بہت شکریہ جناب۔
میرا کلام اور ساحرصاحب کا اثر ۔ میرے لئے باعث فخر بات ہے جی۔۔۔۔
شمشاد — مارچ 24، 2014 8:14 صبح
بہت اچھا کلام ہے انوار گوندل؎ صاحب!
بس کہیں کہیں بحر سے خارج تھا، سو اب بحر میں آ گیا ہے۔
۔۔۔
آپ کے اس کلام میں ساحر لدھیانوی کا اثر دِکھ رہا ہے :)

شوکت بھائی ان کے کلام میں ساحر لدھیانوی کا نہیں بلکہ احمد فراز کا اثر نظر آ رہا ہے۔ بلکہ احمد فراز مرحوم نے تو ان کی غزل چُرا کر اپنی کتاب "تنہا تنہا" میں چھپوا بھی دی تھی۔
محمد بلال اعظم بھائی نے تو اس کتاب کی چند منتخب نظمیں ٹائپ کر کے اردو محفل میں بھی شامل کی ہیں۔ مندرجہ بالا نظم بھی ان میں شامل ہے۔
ساقی۔ — مارچ 24، 2014 8:17 صبح
بہت شکریہ شمشاد بھائی ۔۔۔ ۔! لیکن اساتذہ میں ہمارا نام گُھسا کر اچھا نہیں کیا آپ نے۔ :)
وہ تو شکر ہے کہ ہمارے آنے سے پیشتر شوکت بھائی نے اپنی پوسٹ لگا دی اور ہماری بچت ہو گئی ۔
انوار صاحب کی نظم اچھی ہے۔ کہیں کہیں بحر متاثر ہو رہی تھی جہاں شوکت بھائی نے رہمنائی کر دی ہے۔ جس کے لئے ہم شوکت بھائی کے شکر گزار ہیں۔
اصل میں
شمشاد بھائی اس لیے بلانا چاہ رہے تھے کہ گوندل صاحب نے جس کلام کو اپنا کلام قرار دیا ہے وہ ان کا نہیں ہے۔
یہاں چیک کیجیے۔ دوسرے پیج پر پہلی پوسٹ۔ یہ احمد فراز صاحب کا کلام ہے۔ ادبی سرقہ ہوا ہے یہاں ۔
شمشاد — مارچ 24، 2014 8:17 صبح
محمد بلال اعظم والی لڑی کا ربط
مندرجہ بالا نظم کا ربط
فرق صرف یہ ہے کہ مرحوم نے اس نظم کا عنوان "منسوبہ سے" رکھا تھا اور موصوف نے "منگیتر کے نام" رکھ دیا۔
شمشاد — مارچ 24، 2014 8:20 صبح
ساقی بھائی ابھی تو انہوں نے "منگیتر کے نام" والی نظم کے بعد "معذرت - ایک دوست کی شادی پر" پر داد وصول کرنی تھی۔
محمداحمد — مارچ 24، 2014 8:21 صبح
اصل میں
شمشاد بھائی اس لیے بلانا چاہ رہے تھے کہ گوندل صاحب نے جس کلام کو اپنا کلام قرار دیا ہے وہ ان کا نہیں ہے۔
یہاں چیک کیجیے۔ دوسرے پیج پر پہلی پوسٹ۔ یہ احمد فراز صاحب کا کلام ہے۔ ادبی سرقہ ہوا ہے یہاں ۔

واہ ۔۔۔۔! کیا بات ہے۔
احمد فراز کے کلام میں عروضی اغلاط کی تخلیق بھی ایک تخلیقی کام ہی ہے۔ آپ لوگ آدھا گلاس بھرا ہوا نہیں دیکھ پا رہے ہیں۔ (مذاق) :D:p
شمشاد — مارچ 24، 2014 8:21 صبح
میری ناقص رائے میں موصوف کو غزل اور نظم کا فرق بھی نہیں معلوم ہو گا۔
شمشاد — مارچ 24، 2014 8:22 صبح
واہ ۔۔۔ ۔! کیا بات ہے۔
احمد فراز کے کلام میں عروضی اغلاط کی تخلیق بھی ایک تخلیقی کام ہی ہے۔ آپ لوگ آدھا گلاس بھرا ہوا نہیں دیکھ پا رہے ہیں۔ (مذاق) :D:p
میں تو خوش ہو رہا تھا کہ پھر سے احمد فراز سے برائے راست سُننے کا شرف حاصل ہو گا۔
ساقی۔ — مارچ 24، 2014 8:26 صبح
ساقی بھائی ابھی تو انہوں نے "منگیتر کے نام" والی نظم کے بعد "معذرت - ایک دوست کی شادی پر" پر داد وصول کرنی تھی۔

مگر یہ ہو نہ سکا
اور اب یہ حال ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
شوکت پرویز — مارچ 24، 2014 8:36 صبح
اللہ رے فریبِ مشیّت کے آج ہم
۔۔۔
شاید اسی لئے یہ کلام بآسانی بحر میں آ گیا تھا۔
انوار گوندل؎ — مارچ 24، 2014 8:40 صبح
ویسے استاد استاد ہی ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔معزرت
انوار گوندل؎ — مارچ 24، 2014 8:45 صبح
کتنی المناک بات ہے کہ ہم کسی سے اندھی محبت کریں، اور وہ ثابت کر دے کہ ہم واقعی اندھے ہیں!
شمشاد بھائی
ابن رضا — مارچ 24، 2014 8:57 صبح
اور اس سے المناک بات یه هے که سرقه ثابت هونے کے باوجود بھی کوئی اظهار پشیمانی نهیں.
شمشاد — مارچ 24، 2014 9:07 صبح
مزے کی بات یہ ہے کہ ہاتھ بھی مارا تو کس پر جو کہ بین الاقوامی شہرت کا شاعر تھا۔
محمداحمد — مارچ 24، 2014 9:17 صبح
یہ کلام میرا ہی ہے۔۔ میں نے اپنے تعارف میں بیان کیا ہے کہ میں کبھی کبھی شاعر بھی بن جاتا ہوں۔

اب بات سمجھ آتی ہے۔ :)
محبت والی تحریر پر بھی تحقیق ہونی چاہیے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D9%86%DA%AF%DB%8C%D8%AA%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%D9%86%D8%A7%D9%85%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94.72982/page-2