سید شہزاد ناصر — مارچ 1، 2023 4:13 شام
مرد کی دو آنکھیں ہوتی ہیں اور جوان عورت کے جسم کا ہر مسام اس کی آنکھ ہوتا ہے۔اسے کسی زاوئیے،کسی الگ رنگ سے دیکھو،اسے فورٌا محسوس ہو جاتا ہے کہ کوئی مرد اسے دیکھ رہا ہے بلکہ وہ اسکی اچھی بری نیت تک سونگھ لیتی ہے۔اس کی یہ حس بڑی تیکھی اور اتھری ہوتی ہے،چشمِ زدن میں اس چشم چور کی چاند ماری کی چکاچوند چوکنا کر دیتی ہے_
از بابا محمد یحیی خان"شب دیدہ ص 37"
سیما علی — مارچ 2، 2023 6:55 صبح
اور تو اور وہ ٹیلیفون پر لہجے بھانپ لیتی ہے ۔۔دیکھنا اور نظریں تو دور کی بات ہے ۔۔۔اللہ پاک نے یہ حس کو عورت میں بہت زیادہ عطا فرمائی ہے۔۔اپنے دفاع کے واسطے۔۔۔
نیرنگ خیال — مارچ 2، 2023 9:47 صبح

اگر یہ بات
سید شہزاد ناصر صاحب از خود بھی فرماتے تو اتنی ہی درست ہوتی۔ بلکہ میں تو یہ کہتا بلاشبہ تجربے کا نچوڑ ہے۔
نیرنگ خیال — مارچ 2، 2023 9:47 صبح
اور تو اور وہ ٹیلیفون پر لہجے بھانپ لیتی ہے ۔۔دیکھنا اور نظریں تو دور کی بات ہے ۔۔۔اللہ پاک نے یہ حس کو عورت میں بہت زیادہ عطا فرمائی ہے۔۔اپنے دفاع کے واسطے۔۔۔
بالکل۔۔ بلکہ وہ باتیں بھی بھانپ لیتی ہے جو مرد نے ابھی سوچی نہیں ہوتیں۔
نیرنگ خیال — مارچ 2، 2023 9:48 صبح
عنوان بڑا دلچسپ ہے۔
محمداحمد — مارچ 2، 2023 10:39 صبح
بالکل۔۔ بلکہ وہ باتیں بھی بھانپ لیتی ہے جو مرد نے ابھی سوچی نہیں ہوتیں۔
وہ بھی سُنا تھا اُس نے جو میں نے کہا نہ تھا

محمداحمد — مارچ 2، 2023 10:40 صبح
حالانکہ عنوان کا ذکر تحریر میں نہیں ہے۔

سید عاطف علی — مارچ 2، 2023 10:44 صبح
وہ بھی سُنا تھا اُس نے جو میں نے کہا نہ تھا
اس مبہم سی بات میں تائید اور تردید ، دونوں پوشیدہ ہیں ۔
جاسمن — مارچ 2، 2023 1:17 شام
تحریر سے بھی بو سونگھ لیتی ہے۔

محمداحمد — مارچ 2، 2023 1:28 شام
آپ سب لوگ مل کر اچھی بھلی خواتین کو وہمی شکی ثابت کرنے پر کیوں تُلے ہوئے ہیں؟

جاسمن — مارچ 2، 2023 1:48 شام
اللہ کا نظام بہت ہی خوبصورت ہے۔ جتنا غور کریں، انسان حیران ہوتا ہی رہتا ہے۔ کسی کو کمزور پیدا کیا اور کسی کو طاقت ور لیکن طاقت ور کے ساتھ کوئی اور کمزوری ہے اور کمزور کے ساتھ کوئی اور طاقت ہے۔ عورت بظاہر کمزور ہے لیکن اسے محسوس کرنے کی یہ ایسی حس دی ہے جو انتہائی بچپن سے اس میں موجود ہوتی ہے اور اسے خطرات سے بچاتی ہے۔ الحمدللہ رب العالمین ۔
سید عاطف علی — مارچ 2، 2023 1:49 شام
محمداحمد — مارچ 2، 2023 2:16 شام
بالکل!
تفنن برطرف! خواتین کا محتاط رہنا ہی زیادہ بہتر ہوتا ہے بالخصوص ایسے لوگوں کے حوالے سے جو اُن کےلئے اجنبی ہوں۔
جاسمن — مارچ 2، 2023 2:22 شام
بالکل!
تفنن برطرف! خواتین کا محتاط رہنا ہی زیادہ بہتر ہوتا ہے بالخصوص ایسے لوگوں کے حوالے سے جو اُن کےلئے اجنبی ہوں۔
حالات جس طرف جا رہے ہیں، جاننے والوں سے بھی محتاط رہنے میں بھلائی ہے۔
سیما علی — مارچ 2، 2023 2:37 شام
ہمارے اباّجان نے ہمیں یہ سکھایا ہوش سنبھالتے ہی ۔۔۔ کہ عورت کا ڈپٹ کے بات کرنا اُسکی شان ہے ۔اس سے دوسرا کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہوتا ۔۔۔
سیما علی — مارچ 2، 2023 2:41 شام
پہلے سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ کیا کہہ رہے مگر سروس کے دوران یہ بات بہت اچھی طرح سمجھ میں آئی ۔۔خوش اخلاقی کا مظاہرہ ایک حد تک ہی کرنا ۔۔۔
سیما علی — مارچ 2، 2023 4:32 شام
حالات جس طرف جا رہے ہیں، جاننے والوں سے بھی محتاط رہنے میں بھلائی ہے۔
بٹیا یہی سب سے اہم بات ہے کہ اپنوں اور غیروں سے دونوں محتاط رہنے میں ہی عافیت ہے ۔دین میں جو حدیں قائم ہیں انہی میں فلاح ہے ۔
فلک شیر — مارچ 2، 2023 4:55 شام
ہمارے اباّجان نے ہمیں یہ سکھایا ہوش سنبھالتے ہی ۔۔۔ کہ عورت کا ڈپٹ کے بات کرنا اُسکی شان ہے ۔اس سے دوسرا کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہوتا ۔۔۔
ارے ، یہ والے ابا چاہییں آج بھی ہر گھر میں

فلک شیر — مارچ 2، 2023 5:00 شام
اگر یہ بات
سید شہزاد ناصر صاحب از خود بھی فرماتے تو اتنی ہی درست ہوتی۔ بلکہ میں تو یہ کہتا بلاشبہ تجربے کا نچوڑ ہے۔
استغفراللہ
کیسی باتیں کرتے ہیں آپ

سید عاطف علی — مارچ 2، 2023 5:36 شام
استغفراللہ
کیسی باتیں کرتے ہیں آپ
دیکھو تو سہی بھلا ۔
نین شرارت کرتے ہیں !!!