اے خان — مارچ 4، 2023 9:14 صبح
عملی زندگی میں اقوالِ زریں بھی نہیں چلتے😂
سیما علی — مارچ 4، 2023 10:18 صبح
حسن زن کا کیا دجالی نقشہ کھینچا ہے۔
😂😂😂😂
سیما علی — مارچ 4، 2023 10:19 صبح
مجھے لگتا ہے یہ یحییٰ بابا پہلے ٹھرکی تھے کسی عورت نے خوب لتاڑا ہوگا تو انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہوگا،
لتاڑا سے زیادہ کی بات لگتی ہے خان😎
محمداحمد — مارچ 4، 2023 10:43 صبح
مجھے لگتا ہے یہ یحییٰ بابا پہلے ٹھرکی تھے
بری بات ہے۔ کسی کے بارے میں بدگمانی نہیں کرنا چاہیے۔
سید شہزاد ناصر — مارچ 4، 2023 1:35 شام
اگر یہ بات
سید شہزاد ناصر صاحب از خود بھی فرماتے تو اتنی ہی درست ہوتی۔ بلکہ میں تو یہ کہتا بلاشبہ تجربے کا نچوڑ ہے۔
تو ایک بار میرے ہتھے تو چڑھ پھر بتاتا ہوں
اے خان — مارچ 5، 2023 3:45 شام
بری بات ہے۔ کسی کے بارے میں بدگمانی نہیں کرنا چاہیے۔
اچھا جی نہیں کرتے
نیرنگ خیال — مارچ 6، 2023 10:39 صبح
لیکن بعض دفعہ ہم چاہتے ہیں کہ جو ہم سوچ رہے ہیں وہ بھانپ لیں لیکن ایسا نہیں ہوتا
اوہ میرا دوست آیا۔۔۔ میں بھی سوچ رہا تھا اتنے عرصے سے شاہ صیب عورت کی آنکھ کا راگ الاپ رہے ہیں اور خان اپنے رونے روتا نظر نہیں آیا۔۔۔۔
نیرنگ خیال — مارچ 6، 2023 10:42 صبح
تو ایک بار میرے ہتھے تو چڑھ پھر بتاتا ہوں
میں تو آپ کے دائیں بائیں ہی رہتا ہوں۔۔۔ لیکن چونکہ میں عورت کی آنکھ نہیں رکھتا۔۔۔ صرف ہی دو آنکھیں رکھتا ہوں۔ اس لیے آپ کو نظر نہیں آتا
لاريب اخلاص — مارچ 6، 2023 5:41 شام
تحریر سے بھی بو سونگھ لیتی ہے۔
یہی کہنا چاہ رہی تھی ۔
لاريب اخلاص — مارچ 6، 2023 5:46 شام
اس میں کوئی شک نہیں کہ عورت جلد بھانپ لیتی ہیں الحمدللہ!
(جسے عقل ملی اسے بہت بڑی نعمت دی اللہ نے)
محمداحمد — مارچ 7، 2023 7:57 صبح
بھئی! سب لوگ ہی سنجیدہ ہوگئے۔
حالانکہ ہم نے اقتباس میں ایک لفظ کو سُرخ رنگ سے نمایاں بھی کیا تھا۔

سید عاطف علی — مارچ 7، 2023 8:35 صبح
میں تو آپ کے دائیں بائیں ہی رہتا ہوں۔۔۔ لیکن چونکہ میں عورت کی آنکھ نہیں رکھتا۔۔۔ صرف ہی دو آنکھیں رکھتا ہوں۔ اس لیے آپ کو نظر نہیں آتا
ارے۔۔۔ میں تو سمجھا کہ اونٹ پہاڑ کے نیچے آئے گا تو بلبلائے گا ۔ لیکن۔۔۔
نیرنگ خیال — مارچ 7، 2023 12:11 شام
ارے۔۔۔ میں تو سمجھا کہ اونٹ پہاڑ کے نیچے آئے گا تو بلبلائے گا ۔ لیکن۔۔۔
شاہوں کے لیے یہ محاورہ اونٹنی کے ساتھ ہے۔