آج کا شعر

سیما علی — دسمبر 25، 2020 4:27 شام
اُمید پرسشِ غم کس سے کیجئے ناصرؔ!!
جو اپنے دل پہ گزرتی ہے کوئی نہ جانے
ناصر کاظمی
لاريب اخلاص — دسمبر 25، 2020 4:31 شام
وہی رہ جاتے ہیں زبانوں پر
شعر جو انتخاب ہوتے ہیں
امیر مینائی
لاريب اخلاص — دسمبر 25، 2020 4:33 شام
اس سے کہنا کہ کبھی آ کے ملے
ہم سے رنجش کا سبب جو بھی ہو
رسا چغتائی
شمشاد — دسمبر 25، 2020 4:43 شام
اے مسیحا کبھی تو بھی تو اسے دیکھنے آ
تیرے بیمار کو سنتے ہیں کہ آرام نہیں
(کوثر نیازی)
لاريب اخلاص — دسمبر 25، 2020 5:42 شام
کر رہا تھا غم جہاں کا حساب
آج تم یاد بے حساب آئے
فیض احمد فیض
شمشاد — دسمبر 25، 2020 5:55 شام
بیٹیاں باپ کی آنکھوں میں چھپے خواب کو پہچانتی ہیں
اور کوئی دوسرا اس خواب کو پڑھ لے تو برا مانتی ہیں
افتخار عارف
لاريب اخلاص — دسمبر 25، 2020 6:20 شام
چاند ہوتا نہیں ہر اک چہرہ
پھول ہوتے نہیں سخن سارے
رسا چغتائی
شمشاد — دسمبر 25، 2020 7:00 شام
تم سنو یا نہ سنو ہاتھ بڑھاؤ نہ بڑھاؤ
ڈوبتے ڈوبتے اک بار پکاریں گے تمہیں
عرفان صدیقی
لاريب اخلاص — دسمبر 26، 2020 6:28 شام
آواز دے کے دیکھ لو شاید وہ مل ہی جائے
ورنہ یہ عمر بھر کا سفر رائیگاں تو ہے
منیر نیازی
لاريب اخلاص — دسمبر 26، 2020 6:30 شام
لے دے کے اپنے پاس فقط اک نظر تو ہے
کیوں دیکھیں زندگی کو کسی کی نظر سے ہم
ساحر لدھیانوی
شمشاد — دسمبر 26، 2020 6:32 شام
آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو
سایہ کوئی لہرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
جاں نثاراختر
لاريب اخلاص — دسمبر 28، 2020 3:45 شام
سن کے ساری داستان رنج و غم
کہہ دیا اس نے کہ پھر ہم کیا کریں
بیخود دہلوی
لاريب اخلاص — دسمبر 28، 2020 3:45 شام
جب وہ مسرور نظر آتا ہے
ہر طرف نور نظر آتا ہے
سکندر علی وجد
لاريب اخلاص — دسمبر 28، 2020 3:49 شام
کبھی یک بہ یک توجہ کبھی دفعتاً تغافل
مجھے آزما رہا ہے کوئی رخ بدل بدل کر
شکیل بدایونی
شمشاد — دسمبر 28، 2020 11:24 شام
بعد خط آنے کے اس سے تھا وفا کا احتمال
لیک واں تک عمر نے اپنی وفاداری نہ کی
قائم چاندپوری
Haider Sufi — دسمبر 29، 2020 5:22 شام
ہم کو یقین تھا کہ نبھاؤ گے عمر بھر
اچھا ہؤا کہ آج یہ خطرہ بھی ٹل گیا
اتباف ابرک
شمشاد — دسمبر 29، 2020 6:33 شام
اب تو خوشی کا غم ہے نہ غم کی خوشی مجھے
بے حس بنا چکی ہے بہت زندگی مجھے
شکیل بدایونی
سیما علی — دسمبر 31، 2020 5:41 شام
تری بلا سے گروہِ جنُوں پہ کیا گُزری
تُو اپنا دفترِ سُود و زیاں سنبھال کے رکھ
افتخار عارف
سیما علی — دسمبر 31، 2020 5:42 شام
یاران تیز گام نے منزل کو جا لیا
ہم محو نالہ جرس کارواں رہے
الطاف حسین حالی
سیما علی — دسمبر 31، 2020 5:42 شام
کي ميرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ
ہائے اس زود پشيمان کا پشيماں ہونا
اسد اللہ خان غالب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%AC-%DA%A9%D8%A7-%D8%B4%D8%B9%D8%B1.114043/page-3