آج کا شعر

شمشاد — دسمبر 31، 2020 5:55 شام
گھر سے مسجد ہے بہت دور چلو یوں کر لیں
کسی روتے ہوئے بچے کو ہنسایا جائے
ندا فاضلی
فاخر رضا — فروری 4، 2021 3:02 شام
پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا
ام عبدالوھاب — فروری 4، 2021 3:42 شام
چمن کو چھوڑ کے نکلا ہوں مثل نکہت گل
ہوا ہے صبر کا منظور امتحاں مجھ کو
چلی ہے لے کے وطن کے نگار خانے سے
شراب علم کی لذت کشاں کشاں مجھ کو
اقبال
سیما علی — فروری 4، 2021 4:38 شام
تُو غنی از ہر دو عالم، من فقیر
روزِ محشر عذر ہائے من پذیر
گر تو می بینی حسابم نا گزیر
از نگاہِ مصطفیٰ پنہاں بگیر
حضرت علامہ اقبالؒ
سیما علی — فروری 4، 2021 4:42 شام
مجھے تہذیب حاضر نے عطا کی ہے وہ آزادی
کہ بظاہرمیں تو آزادی ہے، باطن میں گرفتاری
حضرت علامہ اقبالؒ
سیما علی — فروری 4، 2021 4:43 شام
نہ وہ عشق میں رہیں گرمیاں، نہ وہ حسن میں رہیں شوخیاں
نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی، نہ وہ خم ہے زلف ایاز میں
حضرت علامہ اقبالؒ
سیما علی — فروری 16، 2021 9:14 صبح
جام مئے توبہ شکن توبہ میری جام شکن
سامنے ڈھیر ہے ٹوٹے ہوئے پیمانوں کا
ریاض خیرآبادی
منہاج علی — مارچ 28، 2021 9:49 صبح
اُدھڑ گیا مِرا سینہ، اُکھڑ گیا مِرا دم
سرائے عُمر میں سانس استوار کرتے ہوئے
میر احمد نوید
سیما علی — مارچ 28، 2021 10:59 صبح
تم نے تو ہاتھ جور و ستم سے اٹھا لیا
اب کیا مزہ رہا ستم روزگار میں!!!!!!!!
علامہ سیماب اکبر آبادی
شمشاد — مارچ 28، 2021 12:34 شام
غیر سے کھیلی ہے ہولی یار نے
ڈالے مجھ پر دیدۂ خوں بار رنگ
امام بخش ناسخ
شمشاد — مارچ 28، 2021 12:35 شام
نہ پوچھ کیسے گزرتی ہے زندگی اے دوست
بڑی طویل کہانی ہے پھر کبھی اے دوست
صادق القادری
منہاج علی — مارچ 28، 2021 8:32 شام
یمِ فرات رواں ہے میانِ دیدہ و دل
نہ دامنوں کو خبر ہے نہ آستینوں کو
نصیر ترابی
شمشاد — مارچ 28، 2021 11:08 شام
ہوا میں نشہ ہی نشہ فضا میں رنگ ہی رنگ
یہ کس نے پیرہن اپنا اچھال رکھا ہے
احمد فراز
سیما علی — اپریل 8، 2021 3:44 شام
جب مایوسی دلوں پہ چھا جاتی ہے
دشمن سے بھی نام تیرا جپواتی ہے
ممکن ہے کہ سکھ میں بھول جائیں اطفال
لیکن انہیں دکھ میں ماں ہی یاد آتی ہے
(مولانا الطاف حسین حالی )
شمشاد — اپریل 8، 2021 6:45 شام
برسوں میں بھی چھو جائے کسی کو تو غنیمت
خوشبوئے وفا یارو بڑی سست قدم ہے
اعجاز وارثی
سیما علی — مئی 22، 2021 5:26 صبح
رندِخراب حال کو زاہد نہ چھیڑ تو
تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تو
ابراہیم ذوق
سیما علی — مئی 22، 2021 5:27 صبح
تھا جو ناخوب بتدریج وہی خوب ہوا
کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر
علامہ اقبال
منہاج علی — مئی 22، 2021 6:42 شام
وہی ہیں آج بھی اُس جسمِ نازنیں کے خطوط
جو شاخِ گل میں جو موجِ گہر میں ہوتے ہیں
عزیز حامد مدنی
یاسر شاہ — مئی 23، 2021 2:37 صبح
یقیں کرو کہ تمھاری جگہ جو ہم ہوتے
محبتوں کے خزانے لٹا دیا کرتے
جگر
شمشاد — مئی 23، 2021 10:02 شام
قاتل تو سینہ تان کے چلتے رہے یہاں
جو بے گنہ تھے ان سے حوالات بھر گئے
یوسف جمال

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D8%AC-%DA%A9%D8%A7-%D8%B4%D8%B9%D8%B1.114043/page-4