الف سے اشعار
سیما علی — فروری 16، 2021 2:56 شام
اِس اندھیروں کے عہد میں ساغر
کیا کرے گا کوئی اُجالوں کو
ساغرصدیقی
سیما علی — فروری 16، 2021 2:59 شام
اہل بینش نے بہ حیرت کدہٴ شوخیٴ ناز
جوہرِ آئینہ کو طوطیٴ بسمل باندھا
سیما علی — فروری 16، 2021 3:03 شام
- اب نہ دل مانوس ہے ہم سے نہ خوش ہیں دل سے ہم
یہ کہاں کا روگ لے آئے تِری محفل سے ہم
سیماب اکبرآبادی
سیما علی — فروری 16، 2021 3:04 شام
اللہ کرے، میرؔ کا جنت میں مکاں ہو
مرحوم نے ہر بات ہماری ہی بیاں کی
ابنِ انشا
لاريب اخلاص — فروری 16، 2021 3:08 شام
اب آ گیا ہوں تو سوچا صدا لگاتا چلوں
کسے خبر یہاں آنا نہ ہو دوبارہ مرا
سلیم کوثر
سیما علی — اپریل 8، 2021 3:46 شام
اس شہر خرابی میں غم عشق کے مارے
زندہ ہیں ، یہی بات بڑی بات ہے پیارے
کچھ اور بھی ہیں کام ہمیں اے غم جاناں
کب تک کوئی الجھی ہی زلفوں کو سنوارے
حبیب جالب
سیما علی — اپریل 8، 2021 3:48 شام
آہ وہ ياديں کہ اس ياد کو ہو کر مجبور
دل مايوس نے مدت سے بہلا رکھا ہے
حسرت موہانی
سیما علی — اپریل 8، 2021 3:48 شام
آئے وہ کیوں؟ اِس آنے سے حاصل ہی کیا ہوا
چُپ تھوڑی دیر بیٹھے، اُٹھے، گھر چلے گئے
امیر مینائی
سیما علی — اپریل 8، 2021 3:49 شام
انا کی جنگ میں ہم جیت تو گئے لیکن
پھر اس کے بعد بہت دیر تک نڈھال رہے
فرحت عباس شاہ
شمشاد — اپریل 8، 2021 6:46 شام
آج کی رات وہ آئے ہیں بڑی دیر کے بعد
آج کی رات بڑی دیر کے بعد آئی ہے
سیف الدین سیف
غلام شبیرخان — مئی 15، 2021 6:53 صبح
واہ بہت عمدہ انتخاب
کوئی دوست مجھے انشاء اللہ خان کی اس غزل کی تشریح کردیگا کہ دل بےدرد کوبیتابیوں نےلوٹ لیا ہمارےقبلہ کووہابیوں نےلوٹ لیا
شمشاد — مئی 15، 2021 8:43 شام
ارے او خانہ آباد اتنی خوں ریزی یہ قتالی
کہ اک عاشق نہیں کوچہ ترا ویران سونا ہے
(ولی اللہ محب)
سیما علی — مئی 30، 2021 4:29 صبح
اپنے مرکز کی طرف مائل پرواز تھا حسن
بھولتا ہی نہیں عالم تیری انگڑائ کا
عزیز لکھنوی
سیما علی — مئی 30، 2021 4:30 صبح
آنے کا وعدہ اُن کے نہ آنے کی تھی دلیل
آخر کھُلی یہ بات بڑے انتظار پر
مست بنارسی
سیما علی — مئی 30، 2021 4:30 صبح
اب نہ دل مانوس ہے ہم سے نہ خوش ہیں دل سے ہم
یہ کہاں کا روگ لے آئے تِری محفل سے ہم
سیماب اکبرآبادی
گُلِ یاسمیں — جون 2، 2021 8:46 شام
اے موت تو ہی آ کے قصہ تمام کر دے
ہم زندگی کے ہاتھوں قسطوں میں مر رہے ہیں
شمشاد — جون 3، 2021 12:08 شام
آنسو فلک کی آنکھ سے ٹپکے تمام رات
اور صبح تک زمین کا آنچل بھگو گئے
ظہیر احمد ظہیر
گُلِ یاسمیں — جون 3، 2021 1:16 شام
اب کیا ہے جو تیرے پاس آؤں
کس مان پہ تجھ کو آزماؤں
زخم اب کے تو سامنے سے کھاؤں
دشمن سے نہ دوستی بڑھاؤں
پروین شاکر
گُلِ یاسمیں — جون 3، 2021 1:17 شام
اہرام ہے یا کہ شہر میرا
انسان ہیں یا حنوط لاشیں
سڑکوں پہ رواں ، یہ آدمی ہیں
یا نیند میں چل رہی ہیں لاشیں
پروین شاکر
شمشاد — جون 4، 2021 8:53 شام
آئی تھی چند گام اسی بے وفا کے ساتھ
پھر عمر بھر کو بھول گئی زندگی ہمیں
جاوید کمال رامپوری
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D8%B4%D8%B9%D8%A7%D8%B1.108012/page-4