اجتماعی انٹرویوآپ کی بکٹ لسٹ

arifkarim — ستمبر 10، 2016 2:45 شام
ہر سال دو نئے ممالک بھی جاؤں تو 90 سال لگیں گے۔
ہمم، مطلب لاٹری نکلے بغیر پوری دنیا گھوم پھر کر دیکھنا ممکن نہیں ہے۔
زیک — ستمبر 10، 2016 2:56 شام
کہاں جانا زیادہ ضروری ہے، اسکا تعین کیسے ہوگا؟
یہ تو آپ کی دلچسپی پر منحصر ہے۔ میں نیچر (خاص طور پر پہاڑ اور ہائکنگ) اور تہذیب و تاریخ کو اہمیت دیتا ہوں
arifkarim — ستمبر 10، 2016 2:59 شام
یہ تو آپ کی دلچسپی پر منحصر ہے۔ میں نیچر (خاص طور پر پہاڑ اور ہائکنگ) اور تہذیب و تاریخ کو اہمیت دیتا ہوں
مجھے ایگزوٹک جزائر دیکھنے کا بہت شوق ہے۔ سفید ریت اور نیلا پانی۔ اچھی بات یہ ہے کہ انکی تعداد زیادہ نہیں ہے۔ زندگی باقی رہی تو انشاءاللہ ضرور دیکھوں گا
bilal260 — ستمبر 10، 2016 3:01 شام
تیسری مگر آخری شادی۔(اگر یہ نہ چلی تو چوتھی بھی کی جاسکتی ہے)۔
زیک — ستمبر 10، 2016 3:04 شام
ابھی سے اتنی مایوسی؟ پہلے عشق تو کر لیں پھر اگلی سٹیج کے بارے سوچیں
توقیر عالم — ستمبر 10، 2016 3:07 شام
بھای درد چاہیے کچھ ایسا کے میرے الفاظ سے درد ٹپکے
La Alma — ستمبر 10، 2016 3:12 شام
تیسری مگر آخری شادی۔(اگر یہ نہ چلی تو چوتھی بھی کی جاسکتی ہے)۔
یعنی نوکری اور شادی کا ایک سا حال ہے .
arifkarim — ستمبر 10، 2016 3:12 شام
تیسری مگر آخری شادی۔(اگر یہ نہ چلی تو چوتھی بھی کی جاسکتی ہے)۔
چار شادیوں کی خود ساختہ حد ہے۔ قدرت نے تو ایسی کوئی حد مقرر نہیں کی۔ آج بھی بعض بادشاہوں اور امرا کی لامتناہی بیویاں اور بچے ہوتے ہیں
bilal260 — ستمبر 10، 2016 3:14 شام
مجھے ایگزوٹک جزائر دیکھنے کا بہت شوق ہے۔ سفید ریت اور نیلا پانی۔ اچھی بات یہ ہے کہ انکی تعداد زیادہ نہیں ہے۔ زندگی باقی رہی تو انشاءاللہ ضرور دیکھوں گا
واہ جی ماشاء اللہ بہت دلچسپ بات بتائی اس کی کسی تصویرکا لنک یا تصوریر شیئر کریں نیلا پانی سفید ریت ؟
زیک — ستمبر 10، 2016 3:16 شام
ان ۲۰ میں سے کونسے ممالک ہیں جو آپ کے خیال میں ضرور دیکھنے چاہیے۔ نیز انکا بھی بتا دیں جو بالکل نہیں دیکھنے چاہیے۔
کوئی ضرورت نہیں: سعودیہ
آجکل نہ دیکھنے والے ملک (حالات تبدیل ہوں تو دیکھ سکتے ہیں): پاکستان، لیبیا
دیکھنے کے لئے ٹاپ ملک: فرانس، امریکہ، پیرو، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، اٹلی، ویٹکن، جنوبی افریقہ، ترکی
دیکھنے والے ملک: جرمنی، برطانیہ، عرب امارات، بیلجیم، ہالینڈ، باہاماز، کینیڈا، ملائشیا
arifkarim — ستمبر 10، 2016 3:16 شام
واہ جی ماشاء اللہ بہت دلچسپ بات بتائی اس کی کسی تصویرکا لنک یا تصوریر شیئر کریں نیلا پانی سفید ریت ؟
پاکستان کے قریب واقع مالدیپ کے جزائر:
maldives.jpg
arifkarim — ستمبر 10، 2016 3:20 شام
کوئی ضرورت نہیں: سعودیہ
آجکل نہ دیکھنے والے ملک (حالات تبدیل ہوں تو دیکھ سکتے ہیں): پاکستان، لیبیا
دیکھنے کے لئے ٹاپ ملک: فرانس، امریکہ، پیرو، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، اٹلی، ویٹکن، جنوبی افریقہ، ترکی
دیکھنے والے ملک: جرمنی، برطانیہ، عرب امارات، بیلجیم، ہالینڈ، باہاماز، کینیڈا، ملائشیا
جرمنی، برطانیہ، امارات دیکھ چکا ہوں۔ امریکہ اور کینیڈا کا اگلے سال ارادہ ہے۔ امسال اسرائیل یا ترکی میں سے کسی ایک کا دورہ متوقع ہے۔
باقی یورپی ممالک یورپ کی لانگ ڈرائیو پر دیکھ لوں گا۔
arifkarim — ستمبر 10، 2016 3:27 شام
کوئی ضرورت نہیں: سعودیہ
آجکل نہ دیکھنے والے ملک (حالات تبدیل ہوں تو دیکھ سکتے ہیں): پاکستان، لیبیا
سعودیہ تو بھول کر بھی نہیں جانے والا۔ اسرائیل کے دورہ پر اگر ممکن ہوا تو اردن کا قدیم شہر پترا دیکھنا چاہوں گا جہاں بعض ریسرچرز کے مطابق اسلام کا ظہور ہوا تھا اور پہلا کعبہ موجود تھا۔
لیبیا میں کیا خاص ہے دیکھنے والا؟ مصر میں کم از کم اہرام تو ہیں
زیک — ستمبر 10، 2016 4:00 شام
ہمم، مطلب لاٹری نکلے بغیر پوری دنیا گھوم پھر کر دیکھنا ممکن نہیں ہے۔
کچھ دوست ہیں سنگل اور ینگ جو کچھ عرصہ کام کرتے کیں اور پھر چھ ماہ سال سیر
زیک — ستمبر 10، 2016 4:16 شام
مجھے ایگزوٹک جزائر دیکھنے کا بہت شوق ہے۔ سفید ریت اور نیلا پانی۔ اچھی بات یہ ہے کہ انکی تعداد زیادہ نہیں ہے۔ زندگی باقی رہی تو انشاءاللہ ضرور دیکھوں گا
جزیرے تو کافی اچھے ہیں۔ خاص طور پر جنوبی بحر الکاہل میں۔ Caribbean میں بھی خوبصورت جزائر ہیں۔
زیک — ستمبر 10، 2016 4:29 شام
تیسری مگر آخری شادی۔(اگر یہ نہ چلی تو چوتھی بھی کی جاسکتی ہے)۔
دو کر چکے ہیں؟
اے خان — ستمبر 10، 2016 4:30 شام
پوری دنیا کی سیاحت کرنا۔۔۔
عثمان — ستمبر 10، 2016 5:05 شام
یہ تو آپ کی دلچسپی پر منحصر ہے۔ میں نیچر (خاص طور پر پہاڑ اور ہائکنگ) اور تہذیب و تاریخ کو اہمیت دیتا ہوں
کوئی ضرورت نہیں: سعودیہ
تہذیب و تاریخ کے اعتبار سے تو یہ بہت اہم ملک ہے۔
زیک — ستمبر 10، 2016 5:20 شام
تہذیب و تاریخ کے اعتبار سے تو یہ بہت اہم ملک ہے۔
کچھ حد تک مگر تاریخی عمارات اور کھنڈرات کو ختم کیا جا رہا ہے یا وہاں جانے کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔
محمد وارث — ستمبر 10، 2016 5:30 شام
کچھ حد تک مگر تاریخی عمارات اور کھنڈرات کو ختم کیا جا رہا ہے یا وہاں جانے کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔
آپ کے ملک کی طرف سے حوصلہ شکنی تو پاکستان جانے کی بھی کئی جاتی ہے لیکن مجھے امید ہے کہ آپ گاہے گاہے پاکستان تشریف لاتے رہتے ہونگے :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D9%BE-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%DA%A9%D9%B9-%D9%84%D8%B3%D9%B9.87255/page-12