اجتماعی انٹرویوآپ کی بکٹ لسٹ

زیک — ستمبر 10، 2016 5:32 شام
امسال اسرائیل یا ترکی میں سے کسی ایک کا دورہ متوقع ہے۔
اسرائیل کی نسبت ترکی میں دیکھنے کو بہت کچھ ہے۔
باقی یورپی ممالک یورپ کی لانگ ڈرائیو پر دیکھ لوں گا۔
لانگ ڈرائیو کا اپنا مزہ ہے مگر ایک جگہ کو تفصیل سے دیکھنے کی بات ہی کچھ اور ہے۔
زیک — ستمبر 10، 2016 5:35 شام
آپ کے ملک کی طرف سے حوصلہ شکنی تو پاکستان جانے کی بھی کئی جاتی ہے لیکن مجھے امید ہے کہ آپ گاہے گاہے پاکستان تشریف لاتے رہتے ہونگے :)
19 سال میں چھ دفعہ۔ آخری بار پچھلے نومبر میں اڑھائی دن کے لئے گیا تھا۔
پاکستان سفر کی وارننگ کا ایک نقصان یہ ہے کہ سفر کی انشورنس کافی مشکل ہو جاتی ہے۔ ہم تو پرواہ نہیں کرتے کہ فیملی سے ملنا ہوتا ہے مگر سیاحت وغیرہ کے کیس میں معاملہ خراب ہو جاتا ہے۔
زیک — ستمبر 10، 2016 5:53 شام
اردن کا قدیم شہر پترا دیکھنا چاہوں گا
پیٹرا زبردست ہے میرا بھی ارادہ ہے۔
لیبیا میں کیا خاص ہے دیکھنے والا؟
بہت خاص تو نہیں مگر صحرا ہے، کچھ رومن کھنڈرات اور بحیرہ روم۔
arifkarim — ستمبر 10، 2016 7:25 شام
تہذیب و تاریخ کے اعتبار سے تو یہ بہت اہم ملک ہے۔
مکہ اور مدینہ دیکھنے کا ارادہ تھا مگر پھر ان لوگوں سے ملا جو حج و عمرہ کر کے آئے تھے۔ اسکے بعد ارادہ ترک کر دیا۔
اسرائیل کی نسبت ترکی میں دیکھنے کو بہت کچھ ہے۔
بہتر۔ اصل میں پروگرام ترکی کا ہی بنا تھا۔ البتہ ناکام فوجی کوپ کے بعد حالات کافی خراب ہو گئے تھے اسلئے اسرائیل کا پروگرام بنا لیا۔ اب حالات قدرے بہتر ہیں تو ہو سکتا ہے ترکی ہی جاؤں۔
حسیب — ستمبر 10، 2016 8:00 شام
مکہ اور مدینہ دیکھنے کا ارادہ تھا مگر پھر ان لوگوں سے ملا جو حج و عمرہ کر کے آئے تھے۔ اسکے بعد ارادہ ترک کر دیا۔
انہوں نے ایسی کیا بات بتا دی کہ ارادہ ترک کرنا پڑا
arifkarim — ستمبر 10، 2016 8:50 شام
انہوں نے ایسی کیا بات بتا دی کہ ارادہ ترک کرنا پڑا
مختلف چیزیں تھیں۔ حج اور عمرہ کے دوران ہونے والی بد انتظامیاں۔ تعفن اور گندگی کے ڈھیر۔ سیکیورٹی فورسز کی بداخلاقی وغیرہ۔ پھر تقریبا ہر سال بڑھتے ہوئے حادثوں اور اموات نے کافی مایوس کیا۔
عثمان — ستمبر 10، 2016 10:14 شام
مختلف چیزیں تھیں۔ حج اور عمرہ کے دوران ہونے والی بد انتظامیاں۔ تعفن اور گندگی کے ڈھیر۔ سیکیورٹی فورسز کی بداخلاقی وغیرہ۔ پھر تقریبا ہر سال بڑھتے ہوئے حادثوں اور اموات نے کافی مایوس کیا۔
آپ تو کافی سہل پسند سیاح ہیں۔
arifkarim — ستمبر 10، 2016 10:29 شام
آپ تو کافی سہل پسند سیاح ہیں۔
جی مجھے سیاحت کرنے کا شوق ہے۔ دوران سفر بیماریاں اور ٹینشن لینے کا نہیں۔
عثمان — ستمبر 10، 2016 10:34 شام
جی مجھے سیاحت کرنے کا شوق ہے۔ دوران سفر بیماریاں اور ٹینشن لینے کا نہیں۔
ناروے کا سفر ہی بہتر رہے گا۔
زیک — ستمبر 10، 2016 10:40 شام
جی مجھے سیاحت کرنے کا شوق ہے۔ دوران سفر بیماریاں اور ٹینشن لینے کا نہیں۔
پھر تو زیادہ تر دنیا میں سفر مشکل ہو گا۔
arifkarim — ستمبر 10، 2016 10:41 شام
پھر تو زیادہ تر دنیا میں سفر مشکل ہو گا۔
مجھے آب و ہوا بدلتے ساتھ ہی فلو ہو جاتاہے اسلئے زیادہ دیر تک ایک مقام پر نہیں رہ سکتا۔
حسیب — ستمبر 11، 2016 4:44 صبح
تعفن اور گندگی کے ڈھیر۔ سیکیورٹی فورسز کی بداخلاقی
اس بارے میں پہلی بار سنا ہے۔ بہرحال جب جانے کا موقع ملا تو پھر دیکھیں گے
قیصرانی — ستمبر 11، 2016 1:04 شام
میں ذاتی طور پر اس وقت آئس لینڈ دیکھنے کا شوقین ہو رہا ہوں، اس کے بعد سوالبارد (یا جوبھی نام ہے)۔ گرم ممالک میں سے کوئی بھی فہرست پر نہیں
bilal260 — ستمبر 11، 2016 5:14 شام
ج ج جی ہاں۔
زیک — ستمبر 11، 2016 5:18 شام
میں ذاتی طور پر اس وقت آئس لینڈ دیکھنے کا شوقین ہو رہا ہوں، اس کے بعد سوالبارد (یا جوبھی نام ہے)۔ گرم ممالک میں سے کوئی بھی فہرست پر نہیں
آئسلینڈ سردیوں میں جانے کا ارادہ ہے؟
قیصرانی — ستمبر 11، 2016 5:24 شام
آئسلینڈ سردیوں میں جانے کا ارادہ ہے؟
خزاں یا اس کے بعد کسی بھی وقت۔ دیکھتے ہیں کہ آیا اس سال موقع ملتا ہے یا نہیں
حسیب — ستمبر 12، 2016 10:12 شام
مختلف چیزیں تھیں۔ حج اور عمرہ کے دوران ہونے والی بد انتظامیاں۔ تعفن اور گندگی کے ڈھیر۔ سیکیورٹی فورسز کی بداخلاقی وغیرہ۔ پھر تقریبا ہر سال بڑھتے ہوئے حادثوں اور اموات نے کافی مایوس کیا۔
باقی اگر آپ حج کے بعد جب عمرہ کا ویزہ شروع ہوتے ہیں تب جائیں تو رش کم ہونے کی وجہ سے امید ہے کہ بدانتظامی کا مسئلہ نہیں ہو گا
حسیب — ستمبر 12، 2016 10:13 شام
میں ذاتی طور پر اس وقت آئس لینڈ دیکھنے کا شوقین ہو رہا ہوں، اس کے بعد سوالبارد (یا جوبھی نام ہے)۔ گرم ممالک میں سے کوئی بھی فہرست پر نہیں
آپ کو لگتا ہے گرمی پسند نہیں
arifkarim — ستمبر 12، 2016 11:13 شام
میں ذاتی طور پر اس وقت آئس لینڈ دیکھنے کا شوقین ہو رہا ہوں، اس کے بعد سوالبارد (یا جوبھی نام ہے)۔ گرم ممالک میں سے کوئی بھی فہرست پر نہیں
سوالبارد تو نارویجن جزیرہ ہے۔
قیصرانی — ستمبر 13، 2016 1:35 شام
سوالبارد تو نارویجن جزیرہ ہے۔
جی، وہی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D9%BE-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%DA%A9%D9%B9-%D9%84%D8%B3%D9%B9.87255/page-13