اجتماعی انٹرویوآپ کی بکٹ لسٹ

حسن محمود جماعتی — ستمبر 30، 2016 12:13 شام
ماشاء اللہ
کیا ہی خوب خواہشات ہیں ۔
شکریہ محترم!
اللہ سوہنا آپ کی راہوں کو آسان فرماتے آپ کی خواہشات کی اپنی رحمت سے تکمیل فرمائے آمین
آمین
درود شریف کا ذکر کثیر ان خواہشات کی تکمیل کو آسان کر دیتا ہے ۔ بلاشک و شبہ
بہت دعائین
بے شک۔
سب دعائیں آپ کے لیے بھی۔
ہادیہ — اکتوبر 1، 2016 12:14 شام
کچھ خواہشیں ایسی ہوتی ہیں محترم بٹیا
جو کبھی نہیں بدلتیں ۔ ہر پل چراغ بن دل میں روشن رہتی ہیں ۔
" مہد سے لحد " تک سفر مکمل ہوجاتا ہے اس چراغ کے بکھرتے نور سے
اللہ سوہنا آپ پر مہربان رہے
" ایم فل " تو ان شاء اللہ آپ نے کر ہی لینا ہے ۔۔
بہت دعائیں
میری الحمد اللہ ابھی ایسی کوئی خواہش نہیں ہے جو جنون بنے میرے لیے اور اپنی بالٹی میں شامل کروں۔ :p
اللہ پاک ہر حال میں بہترین عطا کرتا ہے ۔۔
جی امید تو بہت ہے ۔باقی جو اللہ کو منظور۔۔ان شاءاللہ
Hafiz Abbas Qadri — نومبر 22، 2016 11:56 صبح
میری بیوی چونکہ ادھر کی رکن نہیں ہے سو
1۔ دوسری شادی
2۔ تیسری شادی
3۔ چوتھی شادی
:) :) :)
photo.php
محمد وارث — نومبر 23، 2016 3:25 صبح
آپ کی لگائی ہوئی تصویر نظر نہیں آ رہی قبلہ۔ میں چشمِ تخیل سے دیکھ رہا ہوں کہ اس تصویر میں‌ ایک شوہر اور اس کی چار بیویاں‌ ہونگی، خوابوں میں ہے تو خیالوں میں بھی سہی :)
Hafiz Abbas Qadri — نومبر 23، 2016 4:35 صبح
آپ کی لگائی ہوئی تصویر نظر نہیں آ رہی قبلہ۔ میں چشمِ تخیل سے دیکھ رہا ہوں کہ اس تصویر میں‌ ایک شوہر اور اس کی چار بیویاں‌ ہونگی، خوابوں میں ہے تو خیالوں میں بھی سہی :)
دراصل مجھے آج محفل میںچوتھا دن ہے اور ایسی مبتدیانہ الجھن سیکھتے سیکھتے ہی دور ہو گی، تاہم میں نے اسی امیج کے بین القوسین حصے پر خود بعد میں کلک کیا تو اس متعلقہ صفحے پر تصویر کھل ہی گئی تھی، آپ کی زرخیزی ء تصور اور خیالات کی پرواز کی بے ساختہ داد دینے کو جی چاہ رہا ہے، وصول کیجئے، دراصل یہ ایک عرب کے بیڈروم کا کارٹون ہے جس میںاس کے دائیں بائیں دودو نقاب پوش خواتین بڑی بڑی آنکھیں پٹپٹا رہی ہیں، اصل مزا اس تصویر کے کیپشن میں ہے جس میں لکھا ہے :(ترجمہ: یہ سب میرے رب کا فضل ہے! )
محمد وارث — نومبر 23، 2016 5:28 صبح

جی اب کیا کہا جا سکتا ہے۔ ھذا من فضل ربی ہم گھر کے اوپر لکھواتے ہیں‌ اُس نے بیڈ کے اوپر لکھوا رکھا ہے، اس کے بستر پر اللہ کا فضل ہے، ہمارے گھر پر بھی بس ہے ہی، سوچ میں یہ رہا ہوں کہ جن عربیوں نے گھر کے باہر یہ لکھوا رکھا ہوگا، اُن کے تو بس بقول جمیل الدین عالی "ایک ایک گھر میں سو سو کمرے، ہر کمرے میں نار" والا معاملہ ہوگا۔ اللہ اکبر :)
Hafiz Abbas Qadri — نومبر 23، 2016 5:53 صبح
جی اب کیا کہا جا سکتا ہے۔ ھذا من فضل ربی ہم گھر کے اوپر لکھواتے ہیں‌ اُس نے بیڈ کے اوپر لکھوا رکھا ہے، اس کے بستر پر اللہ کا فضل ہے، ہمارے گھر پر بھی بس ہے ہی، سوچ میں یہ رہا ہوں کہ جن عربیوں نے گھر کے باہر یہ لکھوا رکھا ہوگا، اُن کے تو بس بقول جمیل الدین عالی "ایک ایک گھر میں سو سو کمرے، ہر کمرے میں نار" والا معاملہ ہوگا۔ اللہ اکبر :)
ویسے سننے کی حد تک ہی ہے، خدا تجربے کی ابتلاء سے نہ گزارے، کہ ،خدا جانے کہاں کے"معروف زمانہ" "مالش خانوں" کا عالی جی کے اس شعر سے قریبی اور واقعیتی تعلق بنتا ہے،
Hafiz Abbas Qadri — نومبر 23، 2016 5:58 صبح
اللہ کا فضل ہمارے گھر پر بھی بس ہے ہی، للہ اکبر :)
اللہ کریم اس اکلوتے فضل میں خوشیوں کا باعث بننے والے چار اضافوں کے برابر ایک ہی اضافے میں خوشیاں برسادے، آمین!
محمد وارث — نومبر 23، 2016 6:00 صبح
ویسے سننے کی حد تک ہی ہے، خدا تجربے کی ابتلاء سے نہ گزارے، کہ ،خدا جانے کہاں کے"معروف زمانہ" "مالش خانوں" کا عالی جی کے اس شعر سے قریبی اور واقعیتی تعلق بنتا ہے،
"مالش خانے" کی تو خیر ہم کیا کہیں، عالی جی اندر کے دربار کی بابت فرما رہے ہیں اس دوہے میں وہ بھی حیدر آبادی :)
حیدر آباد کا شہر تھا بھیّا، اِندَر کا دربار
ایک ایک گھر میں سو سو کمرے، ہر کمرے میں نار
Hafiz Abbas Qadri — نومبر 23، 2016 6:05 صبح
"مالش خانے" کی تو خیر ہم کیا کہیں، عالی جی اندر کے دربار کی بابت فرما رہے ہیں اس دوہے میں وہ بھی حیدر آبادی :)
حیدر آباد کا شہر تھا بھیّا، اِندَر کا دربار
ایک ایک گھر میں سو سو کمرے، ہر کمرے میں نار
ہا ہا ہا، راجہ اندر کااکھاڑہ ہمارے کئی نووارد سیاسی مریضوں کی اکلوتی شفاگاہ قرار پاتی ہے! :ROFLMAO:
محمد وارث — نومبر 23، 2016 6:36 صبح
ہا ہا ہا، راجہ اندر کااکھاڑہ ہمارے کئی نووارد سیاسی مریضوں کی اکلوتی شفاگاہ قرار پاتی ہے! :ROFLMAO:
ہو سکتا ہے لیکن کچھ "سیزنڈ" سیاسی پاپیوں کے اندر کے اکھاڑے حیدر آباد کی جگہ لندن، دبئی وغیرہ میں پائے جاتے ہیں یقینا۔
Hafiz Abbas Qadri — نومبر 23، 2016 7:26 صبح
ہو سکتا ہے لیکن کچھ "سیزنڈ" سیاسی پاپیوں کے اندر کے اکھاڑے حیدر آباد کی جگہ لندن، دبئی وغیرہ میں پائے جاتے ہیں یقینا۔
پاپیوں کی جگہ ، حقائق کی روشنی میں، پارٹیوں بھی کہا جا سکتا ہے، (آہ وفغاں)
طاہر راجپوت ملتان — جنوری 2، 2017 11:50 شام
مجھے بکٹ لسٹ کی بالکل سمجھ نہیں آیی بہرحال اگر یہ تین ماٹو مقصد ہیں تو 3 ہوں گے ان کی اولین ترجیح دونگا میری محبت
میری فیملی اور تیسرا دوست احباب کو بس یہ اولین خواہشات کے زمرے میں آییں گے.
لاریب مرزا — اکتوبر 20، 2017 2:22 شام
ہنزہ ویلی کا سفر۔ جو کہ اب میرے لیے مشکل ہے۔
کیوں تابش بھائی؟؟
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 20، 2017 2:30 شام
میرے دونوں کولہے آپریٹڈ ہیں، اور دایاں ریپلیس ہو چکا ہے۔ لمبا تھکا دینے والا سفر مشکل ہو جاتا ہے۔
لیکن ابھی خطِ تنسیخ نہیں پھیرا منصوبہ پر۔ :)
لاریب مرزا — اکتوبر 20، 2017 3:03 شام
میرے دونوں کولہے آپریٹڈ ہیں، اور دایاں ریپلیس ہو چکا ہے۔ لمبا تھکا دینے والا سفر مشکل ہو جاتا ہے۔
لیکن ابھی خطِ تنسیخ نہیں پھیرا منصوبہ پر۔ :)
آپ کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا کیا؟؟
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 20، 2017 3:13 شام
آپ کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا کیا؟؟
ایکسیڈنٹ تو کافی پہلے ہوا تھا۔
لیکن یہ بیماری AVN اس کے کافی بعد ہوئی ہے۔
جس کی ایک وجہ پرانا حادثہ بھی ہو سکتا ہے۔ مگر اس صورت میں یہ بیماری ایک ہی طرف آنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
ایک اور وجہ سٹیرائڈز کا بہت زیادہ استعمال ہے۔
وہ میرے کیس میں نہیں ہو سکتی، کہ سٹیرائڈ کا استعمال کبھی کی ہی نہیں۔
باقی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وجہ معلوم نہیں۔:)
بائیں جانب مسئلہ کم تھا، اس میں صرف آپریشن کے ذریعے علاج ممکن تھا۔ مگر دائیں جانب مسئلہ زیادہ تھا، ریپلیس کے علاوہ کوئی چارا نہ رہا تھا۔
لاریب مرزا — اکتوبر 20، 2017 3:37 شام

اللہ تعالیٰ آپ کو کسی بھی بیماری یا تکلیف سے محفوظ رکھے۔ آمین
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 20، 2017 3:43 شام
اللہ تعالیٰ آپ کو کسی بھی بیماری یا تکلیف سے محفوظ رکھے۔ آمین
آمین۔
اللّٰہ کا شکر ہے کہ علاج کی استطاعت تھی، اور اب زندگی ایک طرح سے صحیح ڈگر پر رواں ہے۔
کچھ کام اگر نہیں کر سکتا تو وہ ایسے نہیں کہ جن سے روزمرہ معمول پر فرق پڑے۔ :)
بلاشبہ اللّٰہ کی عطائیں، واپس لی گئی صلاحیتوں سے بڑھ کر ہیں۔ :)
ابن توقیر — اکتوبر 20، 2017 3:52 شام
بلاشبہ اللّٰہ کی عطائیں، واپس لی گئی صلاحیتوں سے بڑھ کر ہیں۔ :)
بے شک!
اللہ تعالی آپ پر اپنا خاص فضل وکرم فرمائے۔آمین

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A2%D9%BE-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%DA%A9%D9%B9-%D9%84%D8%B3%D9%B9.87255/page-16