ازالیہ بون فلیا

محمدظہیر — مئی 28، 2018 1:57 شام
آپ سی آئی ڈی دیکھتے ہیں
سی آئی ڈی سوالات کیے بغیر تفتیش کرتے ہیں، ہم معلومات میں اضافے کی غرض سے سوال کر رہے ہیں :)
اے خان — مئی 28، 2018 1:58 شام
تو کیا ہر کوئی آپکی طرح چوہدری نزاکت دیکھتا ہے؟
یہ بھی ڈرامہ ہے کیا ؟ چوہدری کو ہٹادیں تو نزاکت اچھا لفظ ہے حسین لگتا ہے
عبداللہ محمد — مئی 28، 2018 2:00 شام
یہ بھی ڈرامہ ہے کیا ؟ چوہدری کو ہٹادیں تو نزاکت اچھا لفظ ہے حسین لگتا ہے

جی ہاں نام ہے "کس دن میرا بیاہ ہووے گا"-
جی ہاں لگتی تو حسین ہے لیکن جب تک قبول قبول نہ ہو-
اے خان — مئی 28، 2018 2:02 شام
سی آئی ڈی سوالات کیے بغیر تفتیش کرتے ہیں، ہم معلومات میں اضافے کی غرض سے سوال کر رہے ہیں :)
اچھااااااا اور اس معلومات کا کیا کرنا ہے. ایک انگلش فلم کا ڈائیلاگ یاد آیا.. بچے یہ جنگ دولت کی نہیں انفارمیشن کی جنگ ہے بچے.
محمدظہیر — مئی 28، 2018 2:05 شام
اچھااااااا اور اس معلومات کا کیا کرنا ہے. ایک انگلش فلم کا ڈائیلاگ یاد آیا.. بچے یہ جنگ دولت کی نہیں انفارمیشن کی جنگ ہے بچے.
معلومات کئی وجوہات سے کی جاتی ہیں، فی الحال ہماری غرض نئے ممبر سے تعلقات اچھے بنانا ہے :)
اے خان — مئی 28، 2018 2:09 شام
جی ہاں نام ہے "کس دن میرا بیاہ ہووے گا"-
جی ہاں لگتی تو حسین ہے لیکن جب تک قبول قبول نہ ہو-
یہ کیسا نام ہے ؟ اچھا ہے اچھا ہے.
یعنی نزاکت مثل قیامت ہے
فہد اشرف — مئی 28، 2018 2:09 شام
خوش آمدید ازالیہ بون فلیا صاحبہ۔ کیا آپ جرمنی کے شہر بون سے ہیں؟
اے خان — مئی 28، 2018 2:11 شام
معلومات کئی وجوہات سے کی جاتی ہیں، فی الحال ہماری غرض نئے ممبر سے تعلقات اچھے بنانا ہے :)
میں بھی آپ کی غرض کو اپنی غرض بناتا ہوں.
دوست — مئی 28، 2018 2:16 شام
خوش آمدید
یہاں استعمال کی جانے والی اردو کو جرمن زبان کی اصطلاح میں Umgang Sprache سمجھ لیں، اس لیے شاید آپ کو سمجھنے میں دشواری محسوس ہو. اس لیے جس لفظ کا مطلب سمجھ نہ آئے بلا تکلف پوچھ لیں.
میں جرمنی میں پی ایچ ڈی کے لیے رہائش پذیر ہوں اور جرمن زبان کے حوالے سے میرا بھی کچھ یہی حال ہے. کچھ نہ کچھ سمجھ آ جاتی ہے (Niveau B2) لیکن بولنا مشکل ہو جاتا ہے اور محاورے وغیرہ تو بالکل سمجھ نہیں آتے کبھی.
نور وجدان — مئی 28، 2018 2:32 شام
خوش آمدید .. آپ کی اردو کے بارے جان کے خوشی ہوئی بہت ... آپ کو یہاں علمی، ادبی ماحول ملے گا، امید ہے کہ وقت اچھا گزرے گا
ابو ہاشم — مئی 28، 2018 2:34 شام
اردو محفل میں خوش آمدید
محمد امین صدیق — مئی 28، 2018 3:02 شام
مابدولت محترمہ ازالیہ بون فلیا کواس محفل ہزار رنگ وہنر میں بہمراہ انتہائی عزوشرف ،قلب صمیم کی عیاں ونہاں خانوں سے خوش آمدید کہنے کو اپنے تئیں باعث فخروانبساط گردانتے ہیں اور انہیں یہاں دلچسپ اور علم افزا ساعتیں گذارنے کی نوید جانفزا سناتے ہیں ۔:):)
محمدظہیر — مئی 28، 2018 3:07 شام
مابدولت محترمہ ازالیہ بون فلیا کواس محفل ہزار رنگ وہنر میں بہمراہ انتہائی عزوشرف ،قلب صمیم کی عیاں ونہاں خانوں سے خوش آمدید کہنے کو اپنے تئیں باعث فخروانبساط گردانتے ہیں اور انہیں یہاں دلچسپ اور علم افزا ساعتیں گذارنے کی نوید جانفزا سناتے ہیں ۔:):)
ازالیہ بون فلیا ، فکر نہ کریں. یہ آپ کو ویل کم کر رہے ہیں :)
زیک — مئی 28، 2018 3:17 شام
خوش آمدید ازالیہ
باباجی — مئی 28، 2018 3:41 شام
خوش آمدید
مریم افتخار — مئی 28، 2018 4:02 شام
بہت شکریہ۔ مجھے dictionary دیکھنی پڑتی ہے۔ بہنا کا مطلب flow؟

Schwester :)
عبداللہ محمد — مئی 28، 2018 4:03 شام
میں بھی آپ کی غرض کو اپنی غرض بناتا ہوں.

کس کمال سے خود غرض ہوئے ہیں آپ-
م حمزہ — مئی 28، 2018 8:29 شام
محترمہ ازالیہ صاحبہ ! اردو محفل میں خوش آمدید۔
محمد تابش صدیقی — مئی 28، 2018 8:39 شام
جب بھی سرورق پر آپ کے نام پر نظر پڑتی ہے، جون ایلیا یاد آ جاتا ہے۔ :)
محمدظہیر — مئی 28، 2018 8:50 شام
جب بھی سرورق پر آپ کے نام پر نظر پڑتی ہے، جون ایلیا یاد آ جاتا ہے۔ :)
اور مجھے جولائی ایلیا کی موشگافیاں:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D8%B2%D8%A7%D9%84%DB%8C%DB%81-%D8%A8%D9%88%D9%86-%D9%81%D9%84%DB%8C%D8%A7.101610/page-4