ادب دوست — مئی 13، 2015 8:41 شام
میری ذات سے زیادہ جانتا ہے و ..آئینہ سا بن گیا ہے وہ. ہم جانتے نہیں کیا ہے ہائیکو .. مشورہ دے کے چل دیا ہم کو
اندازے لگانا تو آپ سے سیکھے کوئی ..بہت اچھا لگاتے ہیں
یہ تو پتہ چل گیا کہ آپ شاعرہ ہیں۔ قادر الکلام بھی ہیں. جہاں تک ہا ئیکو کا مسئلا ہے وہ بھی آپ پتہ کر ہی لیں گی۔
امید ہے جلد ہی آپ کا کلام پڑھنے کا موقع ملے گا۔
ادب دوست — مئی 13، 2015 8:45 شام
میری ذات سے زیادہ جانتا ہے و ..آئینہ سا بن گیا ہے وہ. ہم جانتے نہیں کیا ہے ہائیکو .. مشورہ دے کے چل دیا ہم کو
اندازے لگانا تو آپ سے سیکھے کوئی ..بہت اچھا لگاتے ہیں
جی اندازہ تو ہو ہی جاتا ہے۔ ادب سے رشتہ ہے ہم جیسے لوگوں کو الفاظ پڑھ کر اس کی روح تک پہنچنے کی عادت ہوتی ہے۔
ع۔
تاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں
سید شہزاد ناصر — مئی 14، 2015 5:16 صبح
خوش آمدید
تغیر کو ہی ثبات ہے
اچھا لگا آپ کا تعارف پڑھ کر
آوازِ دوست — مئی 14، 2015 5:49 صبح
نہ مقامِ سکونت مستقل ، نہ اپنا نام ۔۔۔زندگی کے ساتھ رنگ بدلتے ہیں سبھی رنگ ۔۔۔ یہی میرا تعارف ہے
خوش آمدید جی اُمید ہے آپ کا وقت اچھا گزرے گا یہاں۔ صنفِ نازک کا مقامِ سکونت اور نام تو یقین کیجئے مغربی معاشروں میں بھی مستقل نہیں ہے۔ شاخِ گُل میں بڑی لچک ہوتی ہے یقین نہ آئے تو چوہدری صاحب سے پوچھ لیں

Mystic Enigma — مئی 14، 2015 6:31 صبح
خوش آمدید جی اُمید ہے آپ کا وقت اچھا گزرے گا یہاں۔ صنفِ نازک کا مقامِ سکونت اور نام تو یقین کیجئے مغربی معاشروں میں بھی مستقل نہیں ہے۔ شاخِ گُل میں بڑی لچک ہوتی ہے یقین نہ آئے تو چوہدری صاحب سے پوچھ لیں
شاخِ گل کی لچک کو کمزوری شمار نہ کریں پچھتاوا ہوگا بہت
جاسمن — مئی 14، 2015 7:03 صبح
وعلیکم اسلام اور خوش آمدید
آوازِ دوست — مئی 14، 2015 7:29 صبح
شاخِ گل کی لچک کو کمزوری شمار نہ کریں پچھتاوا ہوگا بہت
ہماری کیا مجال کہ کہ ہم اِس خوبصورت لچک کو کمزوری سمجھنے کی جان لیوا غلطی کریں

عبدالقیوم چوہدری — مئی 14، 2015 7:36 صبح
یہ بہت اچھی جگہ ہے. گوگل میں اردو فانٹ تلاش کرتے کرتے یہاں آئی. آکر اچھا لگا
گوگل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ تم اچھا نہیں کرتے

عبدالقیوم چوہدری — مئی 14، 2015 7:39 صبح
ابھی بھی

عبدالقیوم چوہدری — مئی 14، 2015 7:45 صبح
شاخِ گُل میں بڑی لچک ہوتی ہے یقین نہ آئے تو چوہدری صاحب سے پوچھ لیں
ڈپٹی لچک سپیشلسٹ

آوازِ دوست — مئی 14، 2015 7:50 صبح
گوگل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ تم اچھا نہیں کرتے
بالکل چوہدری صاحب ہم نے تو گوگل کو گوگلی بھی کہہ ڈالا ہے اِس کی اِن حرکتوں پر اَب دیکھیں کیا ریسپانس دیتا ہے بچپن میں ایک دوست کی امپورٹڈ سپورٹس سائیکل کو سائیکلی کہہ دیا تھا تو اُس نے سائیکلی دیوارمیں دے ماری (جب کہ ہم دیوار کے سامنے تھے) اور آج تک گِلاالگ کرتا ہے

آوازِ دوست — مئی 14، 2015 7:53 صبح
ڈپٹی لچک سپیشلسٹ
مجھے پتا تھا کہ علم والے عالمانہ مسائل میں بے نیاز نہیں رہ سکتے

عبدالقیوم چوہدری — مئی 14، 2015 7:57 صبح
بالکل چوہدری صاحب ہم نے تو گوگل کو گوگلی بھی کہہ ڈالا ہے اِس کی اِن حرکتوں پر اَب دیکھیں کیا ریسپانس دیتا ہے بچپن میں ایک دوست کی امپورٹڈ سپورٹس سائیکل کو سائیکلی کہہ دیا تھا تو اُس نے سائیکلی دیوارمیں دے ماری (جب کہ ہم دیوار کے سامنے تھے) اور آج تک گِلاالگ کرتا ہے
گوگلی۔۔۔ایسی کچھ ٹرم کرکٹ میں بھی ہوتی ہے۔
اگر یہاں مراد گوگل کی مونث ہے ۔۔ تو یقین جانیئے 70 سے 80 فیصد 'زبان کی مار' ہی پڑے گی۔ پر احتیاطً ذرا دیوار سے دور ہو جائیں

عبدالقیوم چوہدری — مئی 14، 2015 8:00 صبح
مجھے پتا تھا کہ علم والے عالمانہ مسائل میں بے نیاز نہیں رہ سکتے
عارفانہ، قلندرانہ اور مستانہ ارشاد
وا وا وا
فاروق احمد بھٹی — مئی 14، 2015 8:28 صبح
ڈپٹی لچک سپیشلسٹ
ہیں؟
عبدالقیوم چوہدری — مئی 14، 2015 8:42 صبح
جی۔ اب بھائی نے اتنے مان سے کہا تھا کہ۔۔۔۔۔۔۔
شاخِ گُل میں بڑی لچک ہوتی ہے یقین نہ آئے تو چوہدری صاحب سے پوچھ لیں
ایسے میں تصدیق کرنا تو فرض بنتا تھا۔

اور ملکی قوانین کے تحت (پتہ نہیں اب یہ 1973 کے آئین کے تناظر میں ہے یا نہیں

) تصدیق کرنے والے پر لازم ہے کہ وہ اپنی designation بھی ظاہر کرے۔

Mystic Enigma — مئی 14، 2015 1:01 شام
ہماری کیا مجال کہ کہ ہم اِس خوبصورت لچک کو کمزوری سمجھنے کی جان لیوا غلطی کریں
لچک کو بدصورت کہیں یا خوبصورت ..۔جان لیوا غلطی شمار کی جاتی ہے
Mystic Enigma — مئی 14، 2015 1:03 شام
بالکل چوہدری صاحب ہم نے تو گوگل کو گوگلی بھی کہہ ڈالا ہے اِس کی اِن حرکتوں پر اَب دیکھیں کیا ریسپانس دیتا ہے بچپن میں ایک دوست کی امپورٹڈ سپورٹس سائیکل کو سائیکلی کہہ دیا تھا تو اُس نے سائیکلی دیوارمیں دے ماری (جب کہ ہم دیوار کے سامنے تھے) اور آج تک گِلاالگ کرتا ہے
سو جان لیوا غلطی ہے چاہے شاخِ گل کی نہ ہو ..
Mystic Enigma — مئی 14، 2015 1:05 شام
بالکل چوہدری صاحب ہم نے تو گوگل کو گوگلی بھی کہہ ڈالا ہے اِس کی اِن حرکتوں پر اَب دیکھیں کیا ریسپانس دیتا ہے بچپن میں ایک دوست کی امپورٹڈ سپورٹس سائیکل کو سائیکلی کہہ دیا تھا تو اُس نے سائیکلی دیوارمیں دے ماری (جب کہ ہم دیوار کے سامنے تھے) اور آج تک گِلاالگ کرتا ہے
دوستوں کو کٹا دیا ..۔
عبدالقیوم چوہدری — مئی 14، 2015 1:05 شام
لچک کو بدصورت کہیں یا خوبصورت ..۔جان لیوا غلطی شمار کی جاتی ہے
اچھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پھر
آوازِ دوست بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بوری کا ناپ دے آئیں