سیما علی — جون 12، 2020 3:23 شام
السلام علیکم
میرا نام سیما علی میں آپ لوگوں کی محفل میں پہلی بار آئ ہوں بہت زیادہ اصول و ضوابط سے واقفیت نہی انشااللہ آپ سب کے ساتھ آہستہ آہستہ کچھ نہ کچھ سیکھ لوں گی امید ہے کہ آپ غلطی کی اصلاح کریں گے ضرور،میں بڑے عرصے سے آپ سب کی تحریریں پڑھ کر محظوظ ہوتی رہتی ہوں الُُلّہ سے دعا ہے کہ سلامت رہیں اُردو محفل کو رونق بخشنے والے۔۔۔
عبدالقیوم چوہدری — جون 12، 2020 8:33 شام
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔
امید ہے کہ آپ غلطی کی اصلاح کریں گے
فکر ہی نا کریں جی۔
آپ سب کی تحریریں پڑھ کر محظوض ہوتی رہتی ہوں
شکریہ۔ ہم بھی آپ کی آمد سے محظوظ ہوئے۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — جون 13، 2020 11:38 صبح
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید
ذکاارحمٰن ماہر — جون 18، 2020 8:18 شام
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ۔
میں بھی یہاں نیا ہوں، اردو ادب سے بہت محبت کرتا ہوں، جب گوگل پر یہ ویب سائٹ ملی تو دل کو نہایت خوشی ہوئی. امید ہے یہاں سب کے ساتھ خوشگوار وقت گزرے گا.
عبدالقیوم چوہدری — جون 18، 2020 8:23 شام
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ۔
میں بھی یہاں نیا ہوں، اردو ادب سے بہت محبت کرتا ہوں، جب گوگل پر یہ ویب سائٹ ملی تو دل کو نہایت خوشی ہوئی. امید ہے یہاں سب کے ساتھ خوشگوار وقت گزرے گا.
جی جی بالکل۔
ذاتی سوال پر معذرت خواہ ہوں۔
آپ کے نام میں ماہر تخلص وغیرہ ہے، کوئی قومیت یا کچھ اور؟
نور وجدان — جون 19، 2020 12:06 صبح
خوش آمدید ...
آپکی آمد کا بہت شکریہ
آپ.سے سیکھنے کی خواہش یے ....
مریم افتخار — جون 19، 2020 3:21 صبح
خوش آمدید سیما علی!
سید عاطف علی — جون 19، 2020 4:43 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید سیما علی۔
محمد وارث — جون 19، 2020 6:14 صبح
خوش آمدید سیما علی صاحبہ۔
محمداحمد — جون 19، 2020 6:36 صبح
خوش آمدید!
اس فورم کا مقصد سب کے نزدیک الگ الگ ہے۔

محمد تابش صدیقی — جون 19، 2020 6:57 صبح
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ
اردو محفل پر خوش آمدید۔
سیما علی — جون 19، 2020 5:13 شام
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔

فکر ہی نا کریں جی۔
شکریہ۔ ہم بھی آپ کی آمد سے محظوظ ہوئے۔
بڑی نوازش
سیما علی — جون 19، 2020 5:13 شام
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ
اردو محفل پر خوش آمدید۔
بہت شکریہ
سید رافع — جون 25، 2020 1:41 شام
وعلیکم السلام سیما صاحبہ۔ خوش آمدید۔
محفل کا مقصد اردو زبان اور ادب کا فروغ ہے۔ ایک مقصد یہ بھی ہے کہ اردو کے فروغ کے لیے ٹیکنالوجی کے پروجیکٹس کیے جائیں۔ جیسا کہ اردو فونٹ یا خط۔
محفل پر زمروں کی ایک طویل فہرست ہے جہاں محفلین اپنی پسند کے زمرے میں مراسلے لکھتے ہیں۔ ایک دوسرے سے سیکھتے سکھاتے ہیں۔
کچھ زمرے شاعری کی اصلاح کے لیے مخصوص ہیں۔ جہاں منجھے ہوئے اساتذہ نئے شعراء کے کلام کو وزن عروض اور دیگر تکنیکی پہلوں سے جانچتے ہیں۔ آپ اپنی لکھی نثر اور شاعری مخصوص زمروں میں شامل کر سکتی ہیں۔
آپ چاہیں تو اپنی من پسند اسکین کتاب کو مخصوص زمروں میں اپنی لڑی بنا کر لکھ سکتی ہیں۔ مثلا اگر مثنوی مولانا روم محفل پر موجود نہ ہو تو آپ اسکے ٢٧ ہزار اشعار اردو ترجمے کے ساتھ شریک محفل کر سکتی ہیں۔
اپنے سفر نامے بھی آپ لکھ سکتی ہیں اور خوبصورت مناظر کی تصاویر بھی شریک محفل کر سکتی ہیں۔
محفل میں بعض جب عام لڑیوں سے تھک جاتے ہیں تو کچھ گیمز بھی کھیلتے رہتے ہیں۔ جو تفریح کے ساتھ ساتھ ذہنی مشق بھی فراہم کرتا ہے۔ ان میں اشعار، قرآن کوئز اور بہت کچھ ہے۔
سیما علی — جون 25، 2020 1:43 شام

سیما علی — جون 25، 2020 2:00 شام
رافع صاحب
بہت شکریہ حوصلہ افزائ کا۔ ابھی کچھ چیزیں سمجھ میں آتیں ہیں اور کچھ نہی آتیں آہستہ آہستہ سمجھ جاؤں گی آپ کی گائڈنس ضرور چاہئے رہے گی مجھے ٹیکنالوجی سمجھنے میں تھوڑی دشواری تھوڑے دن اور ہوں گے تو انشاء الللہ ٹھیک ہو جائےگا آپ کا اور عدنان صاحب کا تعاون درکار رہے گا میں آپ ویب آرگنائز ئشن کی بہت دلدادہ ہوں۔اللہ سلامت رکھے اردو سے محبت کرنے والوں کو آمین
سیما علی — جون 25، 2020 2:17 شام
لاریب مرزا — جولائی 12، 2020 3:21 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید سیما علی صاحب

اردو محفل کو کیسے ڈھونڈا؟ اور یہاں تک کیسے رسائی حاصل ہوئی؟کچھ اس بابت بتائیے.

لاریب مرزا — جولائی 12، 2020 3:25 صبح
اور تعارف کا سابقہ نہیں استعمال ہوا آپ کے تعارف کی اس لڑی میں.
مدیران متوجہ ہوں.
محمد تابش صدیقی
محمد خلیل الرحمٰن
سیما علی — جولائی 12، 2020 3:45 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید سیما علی صاحب

اردو محفل کو کیسے ڈھونڈا؟ اور یہاں تک کیسے رسائی حاصل ہوئی؟کچھ اس بابت بتائیے.
لاریب صاحبہ!!!!
السلامُُ علیکم
جیتی رہیے۔۔۔ایک دن میں سرچ کر رہی تھی تو مجھے آپکی اردو بلکہ ہماری اردو ویب نظر آئی جیسے جیسے پڑھتی گئی گرویدہ ہوتی گئی اور پھر اب یہ حال ہے کہ اردو ویب کے بغیر صبح نہی ہوتی فجرنماز کے بعد سب سے پہلے ویب کا دیدار ہوتا ہے ۔اللہ آپ سب کو اچھا رکھے بڑی اپنائیت ہوتی ہے آپ سب کی گفتگو میں اور ساتھ ساتھ ادب و احترام بھی مَلْحُوظِ خاطِر رہتا ہے فی زمانہ یہی سب سے خاص بات ہے جو مجھے اس طرف کھینچ لائی ہے ۔۔۔سب ہی اچھے لوگ ہیں خوش رہئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔