افلاطون — جون 12، 2012 6:05 شام
سب سے پہلے حاضرین محفل کو السلام علیکم۔ جی کیا کہا؟ افلاطون؟ ارے بابا اسے مرے ہوئے تو صدیاں بیت گئیں بلکہ اب تو اس کی ہڈیاں کھاد بن کے اڑ گئی ہوں گی۔ اچھا تو پھر یہ کون ہے؟ اجی یہ افلاطون کا اردو سپیکنگ(سندھ والا اردو سپیکنگ نہیں
!!) پاکستانی ایڈیشن ہے۔
جی تو دوست یار ہمیں ڈونگی سوچوں کیلئے افلاطون کہتے ہیں۔ ڈونگی سوچوں کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کسی کنویں کی تہہ میں بیٹھ کے سوچتے ہیں۔ آخر کو ہم کوئی کنویں کے مینڈک تھوڑی ہیں۔
اردو سے ہماری وابستگی بس اس قدر ہے کہ یہ ہماری اپنی زبان ہے اور اپنے تو پھر اپنے ہی ہوتے ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے سے محفل میں تانکا جھانکی کر رہے تھے سو آج سوچا کہ باقاعدہ حاضری دے ہی دی جائے۔ امید ہے وصول کر لیے جائیں گے۔۔۔ ۔۔
والسلام۔۔۔۔۔
محمد بلال اعظم — جون 12، 2012 6:09 شام
افلاطون صاحب اردو محفل پہ خوش آمدید،
نایاب — جون 12، 2012 6:10 شام
محترم افلاطون بھائی
محفل اردو میں " باقاعدہ حاضری " پر دلی مبارک باد
اور دلی خوش آمدید
شمشاد — جون 12، 2012 6:11 شام
و علیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید
مہ جبین — جون 12، 2012 6:12 شام
وعلیکم السلام
افلاطون صاحب
اردو محفل میں خوش آمدید
افلاطون — جون 12، 2012 6:28 شام
سب دوستوں کا بہت بہت شکریہ۔۔۔یقین مانیے آج پہلی بار اس مجازی دنیا میں کوئی جگہ اپنی اپنی سی لگی ہے، ورنہ فیس بک وغیرہ پر تو اردو لکھتا بندہ ایسے ہی لگتا ہے جیسے دھوتی باندھ کے وال سٹریٹ میں بیٹھ گیا ہو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ساجد — جون 12، 2012 6:31 شام
جی مسٹر
افلاطون ، آپ کو مع آپ کی خوبصورت تحریر کے وصول کر لیا ہے اور رسید لکھ دی ہے تا کہ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آئے۔

عائشہ عزیز — جون 12، 2012 6:33 شام
خوش آمدید بھائی !
آبی ٹوکول — جون 12، 2012 6:50 شام
افلاطون صاحب آپکو اپنے ڈونگے کھوہ کی تہہ سے اردو محفل کے سمندر میں آنا مبارک ہو ۔۔۔والسلام
زبیر مرزا — جون 12، 2012 6:57 شام
وعلیکم السلام
خوش آمدید جناب - آپ کی حس لطافت اورظرافت تو بڑی لاجواب ہے
الف عین — جون 13، 2012 12:48 صبح
خوش آمدید افلاطون۔ افلاطونوں کی ہی کمی تھی یہاں۔
ناعمہ عزیز — جون 13، 2012 4:16 صبح
خوش آمدید بھائی

عمر سیف — جون 13، 2012 5:08 صبح
خوش آمدید
حسیب نذیر گِل — جون 13، 2012 5:18 صبح
جی آیاں نوں افلاطون صاحب
واصف حسن بیگ — جون 13، 2012 5:27 صبح
خوش آمدید جناب افلاطون صاحب! یہ "ہڈیاں کھاد بن کر اڑ جانا" اچھا محاورہ ہے
اور آپ کی دھوتی والی بات نے تو ہمیں قہقہہ لگانے پر مجبور کر دیا۔۔۔
اسی طرح اس محفل میں گلچھڑیاں چھوڑتے رہیئے تاکہ لوگ ہنستے مسکراتے رہیں۔
اس پُر رونق محفل میں ایک مرتبہ پھر خوش آمدید
محمد وارث — جون 13، 2012 9:04 صبح
خوش آمدید جناب
محب علوی — جون 13، 2012 9:26 صبح
خوش آمدید افلاطون۔
میرے گہرے غور و فکر کے بعد بالاخر کسی کو افلاطون بن کر محفل میں آنے کی خواہش ہو ہی گئی۔
گہری اور ڈونگی باتوں کے لیے کوئی مناسب کھوہ یا گھنا جنگل ڈھونڈا ہے یا بیچ چوراہے ہی یہ مشق کرنی ہے۔
کچھ اپنے بارے میں بھی تو بتائیں۔
افلاطون — جون 13، 2012 7:19 شام
السلام علیکم! سب سے پہلے تو غیر حاضری کیلئے معذرت۔ اس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا پر عائد ہوتی ہے۔ آپ سب کے پرجوش استقبالیے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔
افلاطون — جون 13، 2012 7:20 شام
خوش آمدید جناب افلاطون صاحب! یہ "ہڈیاں کھاد بن کر اڑ جانا" اچھا محاورہ ہے
اور آپ کی دھوتی والی بات نے تو ہمیں قہقہہ لگانے پر مجبور کر دیا۔۔۔
اسی طرح اس محفل میں گلچھڑیاں چھوڑتے رہیئے تاکہ لوگ ہنستے مسکراتے رہیں۔
اس پُر رونق محفل میں ایک مرتبہ پھر خوش آمدید
بھیا جی! یہ کیا گلچھرے سے ماخوذ ہے؟؟؟؟
شمشاد — جون 13، 2012 7:27 شام
السلام علیکم! سب سے پہلے تو غیر حاضری کیلئے معذرت۔ اس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا پر عائد ہوتی ہے۔ آپ سب کے پرجوش استقبالیے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔ ۔۔۔
وا پھڈا کا کام ہی یہی ہے کہ سب کو پھڈے بازی میں مبتلا رکھے۔