محمود احمد غزنوی — جون 14، 2012 3:20 شام
آپ تو واقعی افلاطون جیسی باتیں کرتے ہیں۔۔۔یعنی انکو سمجھنے کیلئے آدمی کا ارسطو یا سقراط ہونا لازمی امر ہے

نایاب — جون 14، 2012 3:38 شام
محترم افلاطون صاحب
کہتے ہیں کہ " افلاطون " فکر سقراط سے ابھرا اور فکر ارسطو پہ عروج پہ پہنچا ۔
اور ان تینوں عظیم فلسفیوں میں صرف اک قدر مشترک تھی ۔ کہ یہ نہ صرف
"دانش سے محبت " کرتے تھے ۔ بلکہ اس دانش کو عام کرنے کے عملی طور پر دھکے کھائے ۔
سقراط تو زہر کا پیالہ ہی پی گیا ۔۔۔۔۔۔۔
آپ افلاطون ثانی و جدید ہیں ۔ کیا کہیں گے " دانش " بارے ؟
افلاطون — جون 14، 2012 3:40 شام
جی بالکل! میرا بہت اچھا دوست ہے اور نہایت ہی نفیس انسان ہے
نایاب — جون 14، 2012 3:45 شام
جی بالکل! میرا بہت اچھا دوست ہے اور نہایت ہی نفیس انسان ہے
واہہہہہہہ آپ تو میرے بھانجے کے دوست نکلے ۔
واقعی دانش بہت پیارا سمجھدار بچہ ہے ۔
افلاطونوں سے دوستی رکھتاہے ۔ بزرگوں کی پیروی کر رہا ہے ۔
شمشاد — جون 14، 2012 4:38 شام
چوہدری صاحب آپ کو کیا ہوا؟
عدیل منا — جون 14، 2012 4:41 شام
دھیان رکھیے گا کہیں آپ کہ چندا ماما دل ٹوٹنے کی وجہ سے آنسو بہائیں اور ناسا والے جشن منائیں۔۔۔ ۔۔۔
ناسا والوں کا پتہ نہیں البتہ واپڈہ والے ہمارے ان ماموں سے جلتے ہیں۔ پہلے ہمیں چندا ماموں سے ذاتی طور پر یہ شکائیت تھی کہ وہ رات کو نکلتے ہیں پر جب سے انہون نے لالٹین کا کام دینا شروع کیا ہے ہمیں اور بھی پیارے لگنے لگ گئے ہیں۔
شمشاد — جون 14، 2012 4:46 شام
واہ پھڈا والے اس بات پر تحقیق کر رہے ہیں کہ چندا ماموں کی روشنی پر بِل کس حساب سے بھیجا جائے؟
عدیل منا — جون 14، 2012 4:49 شام
واہ پھڈا والے اس بات پر تحقیق کر رہے ہیں کہ چندا ماموں کی روشنی پر بِل کس حساب سے بھیجا جائے؟
اگر ایسا کیا گیا تو شاعر حضرات آسمان سر پر اٹھالیں گے۔
گمنام زندگی — جون 14، 2012 4:51 شام
بھلا وہ کیوں ؟
عدیل منا — جون 14، 2012 5:00 شام
شاعر محبوب کو کچھ نہ دنیا چاہیں تو اسے چاند سے پار لے جانے کی باتیں کرتے ہیں۔ان کے کسی شعر میں اگر محبوب کے چہرے کو چاند سے تشبیہہ دی گئی جس کی وجہ سے واپھڈا کا بل آکیا تو ان کیلئے مسئلہ بن جائے گا نا۔