افلاطون حاضر ہے

افلاطون — جون 13، 2012 7:33 شام
وا پھڈا کا کام ہی یہی ہے کہ سب کو پھڈے بازی میں مبتلا رکھے۔
متفق۔۔۔۔۔۔
شمشاد — جون 13، 2012 7:48 شام
اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں؟ کہاں سے ہیں، کیا کرتے ہیں، اب تک کیا کیا افلاطونی دکھا چکے ہیں؟
عدیل منا — جون 13، 2012 8:13 شام
افلاطون صاحب! سب سے پہلے تو آپ کو محفل میں خوش آمدید۔
ڈونگی سوچوں والے افلاطون جن کو عرف عام میں فلاسفی کا ہیرو کہتے ہیں۔ آپ ان کا سیکنڈ ایڈیشن ہیں۔ اسلئے دونوں ایڈیشنز کے مابین فرق کو واضح کرنے کیلئے ہم آپ کو فلاسفی کا ہیروشیما کہیں تو کیا خیال ہے۔
شمشاد — جون 13، 2012 8:17 شام
لگتا ہے ناگا ساکی سے آپ کو کوئی دشمنی ہے۔
گمنام زندگی — جون 13، 2012 8:22 شام
اور کاواساکی سے بھی ۔ اور شاید سوزوکی سے بھی :rollingonthefloor:
گمنام زندگی — جون 13، 2012 8:22 شام
:welcome::welcome::welcome:
عدیل منا — جون 13، 2012 8:23 شام
لگتا ہے ناگا ساکی سے آپ کو کوئی دشمنی ہے۔
اگر افلاطون ناگ پارٹی سے منسلک ہوتے تب سیکنڈ ایڈیشن ناگا ساکی کہلایا جا سکتا تھا۔
عدیل منا — جون 13، 2012 8:28 شام
اور کاواساکی سے بھی ۔ اور شاید سوزوکی سے بھی :rollingonthefloor:
یہ ساکی اصل میں ساقی سے نکلا ہے۔ کاوا جو کہ ایک بار میں ساقی کا رول پلے کر رہی تھی۔۔۔۔۔خیر چھوڑیں تعارف کے زمرے میں اس طرح کی باتیں مناسب نہیں ہیں
شمشاد — جون 13، 2012 11:40 شام
بار میں رول پلے کر رہی تھی یا سٹیج پر کر رہی تھی؟
عدیل منا — جون 14، 2012 7:22 صبح
بار میں رول پلے کر رہی تھی یا سٹیج پر کر رہی تھی؟
ضروری نہیں کہ اسٹیج پر ہی رول پلے کیا جاتا ہے۔ جن لوگوں کو اداکاری کا شوق ہوتا ہے کچھ تو اسٹیج تھیٹر وغیرہ میں چلے جاتے ہیں اور وہ جن کو اس کا موقع نہیں ملتا وہ اپنا شوق پورا کرنے کے لئے شادی کر لیتے ہیں۔
گمنام زندگی — جون 14، 2012 7:32 صبح
اور وہ جن کو اس کا موقع نہیں ملتا وہ اپنا شوق پورا کرنے کے لئے شادی کر لیتے ہیں۔
خاصے تجربے کار دکھائی دیتے ہیں :grin:
محمداحمد — جون 14، 2012 7:37 صبح
خوش آمدید افلاطون صاحب،
آپ کی تحریر پڑھ کر بے حد لطف آیا۔ اتنی اچھی اور لطیف اردو لکھنے والے شخص کا اردو محفل پر ہونا بہت ضروری ہے۔ آپ کی آمد سے محفل میں چار چاند لگ گئے ہیں۔ :)
خوش رہیے اور آتے رہیے۔
عدیل منا — جون 14، 2012 7:55 صبح
خوش آمدید افلاطون صاحب،
آپ کی تحریر پڑھ کر بے حد لطف آیا۔ اتنی اچھی اور لطیف اردو لکھنے والے شخص کا اردو محفل پر ہونا بہت ضروری ہے۔ آپ کی آمد سے محفل میں چار چاند لگ گئے ہیں۔ :)
خوش رہیے اور آتے رہیے۔
آپ نے ہمارے چندا ماموں کا دل توڑدیا ہے۔
افلاطون — جون 14، 2012 2:59 شام
افلاطون صاحب! سب سے پہلے تو آپ کو محفل میں خوش آمدید۔
ڈونگی سوچوں والے افلاطون جن کو عرف عام میں فلاسفی کا ہیرو کہتے ہیں۔ آپ ان کا سیکنڈ ایڈیشن ہیں۔ اسلئے دونوں ایڈیشنز کے مابین فرق کو واضح کرنے کیلئے ہم آپ کو فلاسفی کا ہیروشیما کہیں تو کیا خیال ہے۔
خیال تو نیک ہے! لیکن اگر امریکہ بہادر کو خبر مل گئی کہ محفل میں ہیروشیما ٰآیا ہے اور آپ سب اسے خوش آمدید کہہ رہے ہیں تو اس دفعہ کوئی دیو ہی نازل ہو گا:) ۔۔۔۔
افلاطون — جون 14، 2012 3:02 شام
آپ نے ہمارے چندا ماموں کا دل توڑدیا ہے۔
دھیان رکھیے گا کہیں آپ کہ چندا ماما دل ٹوٹنے کی وجہ سے آنسو بہائیں اور ناسا والے جشن منائیں۔۔۔۔۔۔
افلاطون — جون 14، 2012 3:03 شام
خاصے تجربے کار دکھائی دیتے ہیں :grin:
اب بات نکلی ہے تو دور تلک جائے گی۔۔۔۔۔۔
شمشاد — جون 14، 2012 3:10 شام
ضروری نہیں کہ اسٹیج پر ہی رول پلے کیا جاتا ہے۔ جن لوگوں کو اداکاری کا شوق ہوتا ہے کچھ تو اسٹیج تھیٹر وغیرہ میں چلے جاتے ہیں اور وہ جن کو اس کا موقع نہیں ملتا وہ اپنا شوق پورا کرنے کے لئے شادی کر لیتے ہیں۔

یہ تو پھر لانگ پلے ہو گا ناں جو کہ کبھی ختم ہی نہ ہو گا۔
شمشاد — جون 14، 2012 3:10 شام
آپ نے ہمارے چندا ماموں کا دل توڑدیا ہے۔

اور چندا ماموں پر جو بُڑھیا رہتی ہے اس کا کیا ہوا؟
محمود احمد غزنوی — جون 14، 2012 3:13 شام
آپ Platonic Love والے افلاطون ہیں یا اصلی والے؟۔۔۔خوش آمدید:)
افلاطون — جون 14، 2012 3:17 شام
آپ Platonic Love والے افلاطون ہیں یا اصلی والے؟۔۔۔ خوش آمدید:)
یہ افلاطون کا سیکوئل ہے۔ جدید صوتی و بصری اثرات کے ساتھ سہ جہتی تصویر اور داڑھی کے بغیر:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%81%D9%84%D8%A7%D8%B7%D9%88%D9%86-%D8%AD%D8%A7%D8%B6%D8%B1-%DB%81%DB%92.52009/page-2