السلام علیکم!

نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 13، 2015 4:24 صبح
احباب کی خواہش پر اپنا تعارف پیش کرنے جا رہی ہوں۔
اصل نام فاطمہ ہے اور نوشین فلمی سوری قلمی نام ہے۔1996 کی پیداوار ہوں۔اور اس سال اگست کی تیس کو ماشاءاللہ سے پورے انیس برس کی ہو جاؤںگی۔تعلیمی قابلیت یہ کہ دسویں میں ہوں۔آپ کے ذہن میں یہ سوال ضرور آئےگا کہ ابھی تک دسویں میں؟شاید آپ مجھے نالائق طالبہ سمجھ لیں جو کہ بالکل بھی قابل برداشت نہیں ہے اس لیے پہلے ہی بتا دوں کہ میری پیدائش سعودی عرب کی ہے۔پڑھنے کی عمر ہوئی تو والدین صاحبین نے عربی سکول میں ڈال دیا۔چار سال عربی سکول میں زیر تعلیم رہنے کے بعد پنجاب بورڈ کی طرف آئی۔بچپن سے ہی ادب سے گہرا لگاؤ تھا۔مگر صرف نثر سے۔شاعری پاؤں کے نیچے اور سر کے اوپر سے گزر جاتی تھی۔مگر پھر پتا نہیں کیا ہوا شاعری شروع کردی۔شروع شروع میں عروض سے نا آشنا تھی۔ایک عدد دیوان لکھ ڈالنے کے بعد پتا چلا کہ یہ تو شاعری ہی نہیں ہے۔عروض سیکھنے کی ابتدا کی۔شاید مجھے مشکل ہوتی یا میں ہمت ہار جاتی اگر سر محمد اسامہ سرسری کی محنت اور خلوص نہ ہوتا۔اسامہ بھیا !
آپ کا بہت بہت شکریہ۔آپ جیسے پر خلوص اساتذہ کی حوصلہ افزائی رہی تو شاید ہم بھی کسی قابل ہو جائیں۔
فورم میں اکاؤنٹ تو کب کا بنایا ہوا ہے مگر باقاعدگی سے چند ہی دن ہوئے شرکت کر رہی ہوں۔
میرے خیال سے تعارف کو تعارف ہی رہنا چاہیے یہ تو پوری کہانی بنتی جا رہی ہے۔اس لیے بس اتنی باتوں پر اکتفا کرتی ہوں۔خوش رہیے۔
فاروق احمد بھٹی — جون 13، 2015 4:27 صبح
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ
محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید ہے محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 13، 2015 4:30 صبح
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ
محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید ہے محفل میں آپ کو وقت اچھا گزرے گا
:)
شکریہ۔
فاروق احمد بھٹی — جون 13، 2015 4:30 صبح
ویسے آپ ہیں انیس کی اور شاعری آپ کی کافی پختہ ہے۔۔۔ کمال ہے۔۔ ہم محو حیرت ہیں۔۔
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 13، 2015 4:32 صبح
ویسے آپ ہیں انیس کی اور شاعری آپ کی کافی پختہ ہے۔۔۔ کمال ہے۔۔ ہم محو حیرت ہیں۔۔
ہم بھی۔
فاروق احمد بھٹی — جون 13، 2015 4:35 صبح
اتنی اچھی اردو آپ نے کیسے سیکھی اور ہم سے بہتر کیونکر سیکھی ۔۔کوئی نسخہ ہمیں بھی عنائیت کیا جائے۔ تا کہ ہم بھی اپنی شاعری میں زبانی اغلاط کو دور کر سکیں۔
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 13، 2015 4:40 صبح
اتنی اچھی اردو آپ نے کیسے سیکھی اور ہم سے بہتر کیونکر سیکھی ۔۔کوئی نسخہ ہمیں بھی عنائیت کیا جائے۔ تا کہ ہم بھی اپنی شاعری میں زبانی اغلاط کو دور کر سکیں۔
سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں
(شعر برمحل یاد آگیا مگر مجھ پر فٹ نہیں بیٹھتا)
خیر بس میری شاعری پڑھ لیا کرینگے اردو آ جائےگی۔
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 13، 2015 4:42 صبح
ا
اتنی اچھی اردو آپ نے کیسے سیکھی اور ہم سے بہتر کیونکر سیکھی ۔۔کوئی نسخہ ہمیں بھی عنائیت کیا جائے۔ تا کہ ہم بھی اپنی شاعری میں زبانی اغلاط کو دور کر سکیں۔
اور وہ بھی سونے کے بعد اور جاگنے سے پہلے
فاروق احمد بھٹی — جون 13، 2015 4:42 صبح
سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں
(شعر برمحل یاد آگیا مگر مجھ پر فٹ نہیں بیٹھتا)
خیر بس میری شاعری پڑھ لیا کرینگے اردو آ جائےگی۔
پر ہمارا پیچھا تو داغ کا مصرع نہیں چھوڑ رہا۔
کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 13، 2015 4:43 صبح
پر ہمارا پیچھا تو داغ کا مصرع نہیں چھوڑ رہا۔
کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے
آپ اس کا پیچھا چھوڑ دیں۔
فاروق احمد بھٹی — جون 13، 2015 4:47 صبح
اور وہ بھی سونے کے بعد اور جاگنے سے پہلے
نیند میں پڑھیں ان کے شعر ہم
ان کی ہے صلاح یہ عجب ،غضب
برجستہ
محمد وارث — جون 13، 2015 4:59 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید
arifkarim — جون 13، 2015 5:01 صبح
خوشی آمدید!
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 13، 2015 5:09 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید
شکریہ۔
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 13، 2015 5:10 صبح
شکریہ۔
تجمل حسین — جون 13، 2015 6:33 صبح
بے شک آپ کے بعد شرکت کی ہے مگر پھر بھی آپ کو خوش آمدید۔ :)
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 13، 2015 1:38 شام
بے شک آپ کے بعد شرکت کی ہے مگر پھر بھی آپ کو خوش آمدید۔ :)
آپ کو بھی۔
مرحبا۔
مزمل شیخ بسمل — جون 13، 2015 2:55 شام
خوش آمدید محترمہ! :rolleyes::rolleyes:
نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 13، 2015 7:34 شام
شکریہ سر !
:)
ادب دوست — جون 13، 2015 8:37 شام
خوش آمدید
خوش آمدید
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%85.82723/