انسانوں کی اس محفل میں
آئیں گے کیوں سبز فرشتے
لیکن اتنا کہنا چاہوں۔۔۔!
ویلکم تم کو سبز فرشتے
آئے ہو تم اس محفل میں
لوٹ نہ جانا سبز فرشتے
اس محفل میں ہم ہیں سارے
اور ہمارے سبز فرشتے
بوچھی کی باتیں اچھی ہیں
تم کچھ کہنا سبز فرشتے
بیٹی سب کی ہے تعبیر
اس سے ملنا سبز فرشتے
میری بہنا اچھی بہنا
یہاں ماورا سبز فرشتے
دیکھو محفل تم کو کہتی
ویلکم ویلکم سبز فرشتے
زیک ، نبیل ،شمشاد پرانے
الف عین ہیں بہت سیانے
ان سب سے جو چاہو پوچھو
خوف نہ کرنا سبز فرشتے
دوست ہمارا یار سجن ہے
رہبر کس کا یاں دشمن ہے
ایک شگفتہ ایک ہے زینب
اور اک تم ہو سبز فرشتے
آؤ ہم میں گھل مل جاؤ
اردو محفل، سبز فرشتے سبز فرشتہ۔۔۔۔۔۔۔ ملائکہ خوش آمدید کہنے کی ایک ادنیٰ سی کوشش
شمشاد — مئی 10، 2008 7:27 شام
فیصل بھائی بہت خوب۔ لگتا ہے آجکل " آمد " زوروں پر ہے۔
فیصل عظیم فیصل — مئی 10، 2008 7:32 شام
یہ رب کا فضل ہے بھاجی ہماری کیا کوشش
خدا جسے جو سجھائے خدا کی رحمت ہے۔
انسانوں کی اس محفل میں
آئیں گے کیوں سبز فرشتے
لیکن اتنا کہنا چاہوں۔۔۔!
ویلکم تم کو سبز فرشتے
آئے ہو تم اس محفل میں
لوٹ نہ جانا سبز فرشتے
اس محفل میں ہم ہیں سارے
اور ہمارے سبز فرشتے
بوچھی کی باتیں اچھی ہیں
تم کچھ کہنا سبز فرشتے
بیٹی سب کی ہے تعبیر
اس سے ملنا سبز فرشتے
میری بہنا اچھی بہنا
یہاں ماورا سبز فرشتے
دیکھو محفل تم کو کہتی
ویلکم ویلکم سبز فرشتے
زیک ، نبیل ،شمشاد پرانے
الف عین ہیں بہت سیانے
ان سب سے جو چاہو پوچھو
خوف نہ کرنا سبز فرشتے
دوست ہمارا یار سجن ہے
رہبر کس کا یاں دشمن ہے
ایک شگفتہ ایک ہے زینب
اور اک تم ہو سبز فرشتے
آؤ ہم میں گھل مل جاؤ
اردو محفل، سبز فرشتے سبز فرشتہ۔۔۔۔۔۔۔ ملائکہ خوش آمدید کہنے کی ایک ادنیٰ سی کوشش
شاعری مجھے کرنا نہیں آتی ابھی تو شاعری پڑھنا ہی سیکھ رہی ہوں اسلئے نثر میں ہی جواب لے لیں ادنیٰ نہیں بلکہ یہ تو بہت اعلی کوشش تھی آپکا بہت بہت بہت شکریہ
سلام علیکِ
خوش آمدید ملائکہ صاحبہ
ویسے یہاں اجتماع نقیض لازم آتا ہے کے آپ ملائکہ بھی ہوں اور صنف نازک سے آپ کا تعلق بھی ہو ؟
خیر آپ کو دوبارہ خوش آمدید ۔
والسلام
تفسیر — مئی 14، 2008 5:25 شام
آپ کی یہاں آمد پر خوشی ہوئی
محمد ندیم اعظم — مئی 15، 2008 3:38 صبح
ھم ابھی زندہ ہیں السلام علیکم:
ھم بھی ابھی زندہ ہیں لگتا ہے کہ آپ ھمیں بھول گئے۔
کیوں ملائکہ، کیوں شمشاد صاحب
شمشاد — مئی 15، 2008 11:28 صبح
ندیم بھائی ابھی کل میں نے آپ یاد کیا ہے " شہر کا نام بتائیں" کے دھاگے میں۔
سلام علیکِ
خوش آمدید ملائکہ صاحبہ
ویسے یہاں اجتماع نقیض لازم آتا ہے کے آپ ملائکہ بھی ہوں اور صنف نازک سے آپ کا تعلق بھی ہو ؟
خیر آپ کو دوبارہ خوش آمدید ۔
والسلام
آپ کی عام انسان سے کیا مراد ہے، دیکھیئے میری کج فہمی کے مطابق اگر ھمارے باپ اعظم ملائکہ کے مسجود ہیں، تو ھم بھی کہلوا سکتے ہیں کیوں کہ ھم نائب جو ٹھرے۔۔ دیکھیئے اگر آدم علیہ السلام خدا کے نائب تھے تو کیا ھم نہیں۔ آپ کی بات درست ہے کہ کیا ایک گناہ گار شخص اپنے آپ کے ایسا کہلوا سکتا ہے کہ نہیں۔ مگر میری نظر میں خدا نے تمام انسانوں کو خلافت کا درجہ دیا ہے کوئی دین و مذہب کی تمیز نہیں برتی۔ یہ بات علیحدہ ہے کہ ھم اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں کہ نہیں۔ اس کا جواب روز قیامت ہوگا۔ مگر فی الوقت ھم سب بنی نوع انسان اس خلافت کے مرتبے پر فائز ہیں اور مسجود ملائکہ بھی ہیں
آخر اشرف المخلوقات ہیں۔ اس میں آدم یا باقی انسانوں کی کویی تمیز نہیں
اگر جناب میں نے غلط کہا ہو تا خدا واسطے تصیح کیجیئے۔
شمشاد — مئی 16، 2008 10:50 صبح
علامہ نے کہا تھا : فرشتہ کہنے سے میری تحقیر ہوتی ہے
میں مسجود ملائک ہوں مجھے انسان رہنے دو عام طور پر کسی نیک انسان کی مثال دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ تو فرشتہ ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے علامہ نے یہ شعر کہا تھا۔
آپ کی عام انسان سے کیا مراد ہے، دیکھیئے میری کج فہمی کے مطابق اگر ھمارے باپ اعظم ملائکہ کے مسجود ہیں، تو ھم بھی کہلوا سکتے ہیں کیوں کہ ھم نائب جو ٹھرے۔۔ دیکھیئے اگر آدم علیہ السلام خدا کے نائب تھے تو کیا ھم نہیں۔ آپ کی بات درست ہے کہ کیا ایک گناہ گار شخص اپنے آپ کے ایسا کہلوا سکتا ہے کہ نہیں۔ مگر میری نظر میں خدا نے تمام انسانوں کو خلافت کا درجہ دیا ہے کوئی دین و مذہب کی تمیز نہیں برتی۔ یہ بات علیحدہ ہے کہ ھم اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں کہ نہیں۔ اس کا جواب روز قیامت ہوگا۔ مگر فی الوقت ھم سب بنی نوع انسان اس خلافت کے مرتبے پر فائز ہیں اور مسجود ملائکہ بھی ہیں
آخر اشرف المخلوقات ہیں۔ اس میں آدم یا باقی انسانوں کی کویی تمیز نہیں
اگر جناب میں نے غلط کہا ہو تا خدا واسطے تصیح کیجیئے۔
آپ کا نقطہ نظر معلوم ہوا میں کوشش کروں گا کہ اس بات کی تصیح بفضل خداوندی کروں ۔ فی الحال میں گھر سے باہر ہوں جیسے ہی گھر پہنچوں گا انشاء اللہ با تفصیل لکھوں گا۔ شکرگزار