طالوت — اکتوبر 29، 2010 12:23 شام
رہنے دیجئے اتنی کسر نفسی بھی اچھی چیز نہیں ۔ ہاں مگر گھمسان کے رن پڑنے کا امکان معدوم ہو گیا۔
سندس راجہ — اکتوبر 29، 2010 12:31 شام
رہنے دیجئے اتنی کسر نفسی بھی اچھی چیز نہیں ۔ ہاں مگر گھمسان کے رن پڑنے کا امکان معدوم ہو گیا۔
کسر نفسی سے تو آپ کام لے رہے ہیں۔ جو وضاحت ہی نا کر پائے اپنے الفاظ کی
طالوت — اکتوبر 29، 2010 12:38 شام
وضاحت نہ کرپانا کسر نفسی تو نہیں کمزوری کی نشانی ہے ۔ بہرحال آپ جنگ جہالت والی بات سے میں سمجھا کہ آپ کی مراد موضوعات پر طویل مباحث سے ہے جو اکثر عالمی جنگ کی مانند ہوتی ہیں اور پھر ایسی جنگوں میں گھمسان کا رن تو پڑتا ہی ہے۔
سندس راجہ — اکتوبر 29، 2010 1:03 شام
وضاحت نہ کرپانا کسر نفسی تو نہیں کمزوری کی نشانی ہے ۔ بہرحال آپ جنگ جہالت والی بات سے میں سمجھا کہ آپ کی مراد موضوعات پر طویل مباحث سے ہے جو اکثر عالمی جنگ کی مانند ہوتی ہیں اور پھر ایسی جنگوں میں گھمسان کا رن تو پڑتا ہی ہے۔
پھر سے گھمسان اور رن

محمد وارث — اکتوبر 29، 2010 1:13 شام
اردو محفل پر خوش آمدید!
فرخ منظور — اکتوبر 30، 2010 10:35 صبح
جناب میری اپنی ہی تصویر ہے۔ آپ کو چنداں پریشاں ہونے کی ضرورت نہیں۔
میں پریشان نہیں ہوں حیران ہوں۔ فیس بک پر اکثر خواتین نے یہ تصویر لگا رکھی ہے۔
مغزل — اکتوبر 30، 2010 11:46 صبح
سند س کو اردو کے سندر نگر یعنی اردو محفل میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔ سلامت رہیں
سندس راجہ — اکتوبر 30، 2010 2:13 شام
میں پریشان نہیں ہوں حیران ہوں۔ فیس بک پر اکثر خواتین نے یہ تصویر لگا رکھی ہے۔
کوئی احساس کمتری کا شکار ہے تو میں کیا کہہ سکتی ہوں۔
شمشاد — اکتوبر 30، 2010 2:44 شام
میں پریشان نہیں ہوں حیران ہوں۔ فیس بک پر اکثر خواتین نے یہ تصویر لگا رکھی ہے۔
ہو سکتا ہے سب کی سب جڑواں ہوں۔
ناعمہ عزیز — اکتوبر 30، 2010 6:20 شام
لالہ

اتنی جڑواں کہاں سے آ جائیں گی؟
شمشاد — اکتوبر 30، 2010 6:27 شام
اب میں کیا بتاؤں، میں تو لڑکیوں کی طرف دیکھتا بھی نہیں، وہ تو فرخ بھائی نے پوچھا اور سندس رانی کا جواب آیا، جس سے میں اندازہ لگایا ہے۔
ناعمہ عزیز — اکتوبر 30، 2010 6:32 شام
آپ کیوں نہیں دیکھتے الرجی ہے کیا آپ کوِ؟

سندس راجہ — اکتوبر 30، 2010 7:56 شام
اب میں کیا بتاؤں، میں تو لڑکیوں کی طرف دیکھتا بھی نہیں، وہ تو فرخ بھائی نے پوچھا اور سندس رانی کا جواب آیا، جس سے میں اندازہ لگایا ہے۔
آپ لڑکیوں کو نہیں دیکھتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عورتوں کو دیکھتے ہوں گے ۔ ہے نا
شمشاد — اکتوبر 30، 2010 8:45 شام
ارے نہیں بھئی ایسی بات نہین ہے۔ بس مجھے عادت نہیں ہے۔ اس لیے نہ لڑکیوں کو دیکھتا ہوں اور نہ ہی عورتوں کو۔
ابن سعید — اکتوبر 31، 2010 1:10 صبح
ما شاء اللہ اپنی سندس بٹیا تو اچحی خاصی بلاگر نکلیں۔ محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ اپنی تحریری صلاحیتوں کے مظاہرے سے محفلین کو محظوظ ہونے نیز سیکھنے کے وسیع مواقع فراہم کریں گی۔
سندس راجہ — اکتوبر 31، 2010 2:43 صبح
ما شاء اللہ اپنی سندس بٹیا تو اچحی خاصی بلاگر نکلیں۔ محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ اپنی تحریری صلاحیتوں کے مظاہرے سے محفلین کو محظوظ ہونے نیز سیکھنے کے وسیع مواقع فراہم کریں گی۔
بلاگنگ کیا کرنی ہے میں نے ، بس آئیں شائیں بائیں کرنے کی عادت ہے۔ جب کبھی کسی چیز پہ غصہ آئے تو پہلے فیس بک پر بک دیتی تھی۔ پھر اسی بکنے کی عادت نے اسے بلاگنے کی عادت بنا دیا ہے۔
ابن سعید — اکتوبر 31، 2010 4:02 صبح
بلاگنگ کیا کرنی ہے میں نے ، بس آئیں شائیں بائیں کرنے کی عادت ہے۔ جب کبھی کسی چیز پہ غصہ آئے تو پہلے فیس بک پر بک دیتی تھی۔ پھر اسی بکنے کی عادت نے اسے بلاگنے کی عادت بنا دیا ہے۔
اور یہ کتنی خوبصورت عادت ہے۔ آج ہم نے آپ کے بلاگ پر کئی تحریریں پڑھیں۔ اس سے آپ کے مزاج، فکر، مطالعہ اور قوت گویائی کا اندازہ ہوتا۔ آپ کا اسلوب اچھا ہے۔ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔ ان شاء اللہ ریڈر شپ بڑے گی تو دلچسپی بھی بڑھے گی۔ ہم نے آج ہی آپ کا بلاگ ماوارئی فیڈر میں شامل کر دیا ہے۔
ظفری — اکتوبر 31، 2010 6:14 صبح
میں پریشان نہیں ہوں حیران ہوں۔ فیس بک پر اکثر خواتین نے یہ تصویر لگا رکھی ہے۔
فرخ بھیا ۔۔۔ ضروری تو نہیں ہے صرف خواتین نے ہی یہ تصویر لگا رکھیں ہوں ۔ کچھ پردہ نشینوں کے پیچھے مرد حضرات بھی نکل آتے ہیں ۔ خیر ۔۔۔۔
سندس راجہ ۔۔۔۔ میں آپ کو اس محفل پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔ امید ہے آپ کے خیالات اور تحریروں سے ہم سب مستفید ہونگے ۔
شمشاد — اکتوبر 31، 2010 7:41 صبح
فرخ بھیا ۔۔۔ ضروری تو نہیں ہے صرف خواتین نے ہی یہ تصویر لگا رکھیں ہوں ۔ کچھ پردہ نشینوں کے پیچھے مرد حضرات بھی نکل آتے ہیں ۔ خیر ۔۔۔۔
سندس راجہ ۔۔۔۔ میں آپ کو اس محفل پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔ امید ہے آپ کے خیالات اور تحریروں سے ہم سب مستفید ہونگے ۔
ان “پردہ نشینوں“ میں کہیں آپ بھی تو شامل نہیں؟
ابو ثمامہ — نومبر 2، 2010 1:37 شام
خوش آمدید سندس راجہ۔ اپنا تعارف تو بہت تفصیلی دیا ہے!!
واقعی!!!!!!!!!
خوش آمدید