مذاق کیا تھا صرف
آپ ضرور ضرور اپنا کلام شامل کریں ہم لازماََ پڑھیں گے ۔ ویسے کل جو نظم آپ نے شامل کی تھی اسے دیکھ کر یقین ہے باقی کلام بھی بہت اچھا ہو گا تو آپ ضرور شامل کریں
الف عین — اپریل 30، 2015 11:16 صبح
تو یہ ہے ہما حمید ناز کا تعارفی دھاگا۔ یہاں آفیشلی اور فارملی خوش آمدید۔ امریکہ میں کس جگہ؟
بہت بہت شکریہ عبید صاحب ۔ اس قدر پزیرائی کی توقع تو مجھے بالکل نہیں تھی ۔ اس مراسلے کے توسط سے تمام احباب کا دلی شکریہ ۔ ریاست الی نوائے میں قیام ہے ۔ شکاگو سے کچھ زیادہ دور نہیں ۔
ہما حمید ناز صاحبہ کو بہت بہت خوش آمدید۔ آپ کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے تحت یہ امکان تو موہوم ہی لگتا ہے کہ آپ کے پاس چٹپٹی اور چٹخارے دار ڈشز بنانے کی تراکیب ہوں گی
ہما حمید ناز صاحبہ کو بہت بہت خوش آمدید۔ آپ کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے تحت یہ امکان تو موہوم ہی لگتا ہے کہ آپ کے پاس چٹپٹی اور چٹخارے دار ڈشز بنانے کی تراکیب ہوں گی
بدقسمتی سے سموسے ، پراٹھے اور اسی طرح کے دوسرے لذائذ میری اس نامراد کتاب میں سرِفہرست ہیں - تفنن برطرف ۔ پرہیز یا احتیاط کا انحصار مرض پر منحصر ہوتا ہے ۔ اگر ذیابیطس ، ہائی بلڈ پریشریا کولیسٹرول کا کوئی مسئلہ نہیں بلکہ معاملہ صرف خوش خوراکی تک محدود ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں ۔ صرف یہ یاد رکھیں کہ زیادتی ہر چیز کی بری ہوتی ہے ۔ چنانچہ سموسے پراٹھے وغیرہ عید بقرعید کھالئے جائیں تو کوئ حرج نہیں ۔
ایک تو ستم کے ہم عید اور بقر عید پر سموسے اور پراٹھے کھائیں کہ جب اور بہت کچھ کچھ کھانے اور للچانے کو دستیاب ہو۔ اور ستم بالائے ستم کہ کھائیں بھی صرف عیدین پر ہی اور حد تو یہ ہے کہ پھر یہ خوش خوراکی میں بھی شمار ہو۔
یہ بات بہت دفعہ سنی۔ تاہم کبھی ایسا کوئی نابغہ یا نابغی دیکھنے میں نہیں آئی جو مثلاً پیمپر پہن کر دیوانِ غالب یا قصہ چہار درویش وغیرہ کے مطالعے میں مشغول ہو۔ اس میں کیا بھید ہے؟
بہت بہت خوش آمدید کہنے کے بعد عرض کرتا ہوں کہ شاید مجھے نکال کر کچھ کھا رہے ہوں آپ
محفل میں اس خیال سے پھر آ گیا ہوں میں اس شعر کو سنانے کا مقصد غذا کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالنا اور آپ کو کچھ سنانے کے لیے اکسانا تھا۔ کچھ اشیائے خوردونوش کے حوالے سے لکھا گیا شعر یا تحریر سنا دیجئے۔