السلام علیکم میں اعجاز

فرذوق احمد — مارچ 2، 2006 2:10 شام
السلام علیکم
میرا اصل نام اعجاز ہیں
گھر میں پیار سے اعجاز ہی کہتے ہیں
لاہور میں رہتا ہو
ایک نیٹ کیفے میں جوب کرتا ہو
ہمممممممممم میٹرک میں پڑہتا ہوں
اور کیا لکھوں میرا خیال بس ٹھیک ہیں
آصف — مارچ 2، 2006 2:25 شام
اعجاز آپ سے مل کر خوشی ہوئی :)
نبیل — مارچ 2، 2006 2:29 شام
السلام علیکم اعجاز اور خوش آمدید۔ ہم بھی آپ کو پیار سے اعجاز ہی کہیں گے۔ :p
محب علوی — مارچ 2، 2006 3:27 شام
خوش آمدید اعجاز ، بڑی خوشی ہوئی آپ کا نام جان کر ویسے فرذوق کون ہے :lol:
کچھ اپنی دلچسپیوں کے بارے میں بھی بتائیں نہ آپ۔
زیک — مارچ 2، 2006 3:32 شام
خوش‌آمدید اعجاز۔
فرذوق احمد — مارچ 2، 2006 5:41 شام
السلام علیکم سب بھائیوں کو
میں آپ سب کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہو کہ آپ نے مجھے خوش آمدید کہا مگر ایک گزارش ہیں کے پلیز مجھے فرزوق نام سے ہی پکارا جائے پلیز مہربانی ہو گی آپ سب کی ،اور ہاں یہ فرزوق کون ہیں یہ کوئی نہیں ہیں بس مجھے یہ نام بہت پسند ہیں اسی لیے میں چاہتا ہو کے مجھے اسی نام سے جانا جائے مگر ایسا تو تب ہیں نہ جب آپ سب کہیں گے
زیک — مارچ 2، 2006 5:55 شام
ٹھیک ہے فرزوق۔
شعیب صفدر — مارچ 2، 2006 6:13 شام
خوش آمدید فرزوق
وہاب اعجاز خان — مارچ 2، 2006 6:44 شام
جواب
خوش آمدید جناب اعجاز صاحب
ثناءاللہ — مارچ 2، 2006 7:09 شام
جناب فرزوق صاحب
میں بھی کافی عرصہ بعد آیا ہوں لیکن پھر بھی آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں،
افتخار راجہ — مارچ 2، 2006 9:29 شام
خوش آمدید فرزوق میاں
بس آتے جاتے رہئے گا۔
الف عین — مارچ 3، 2006 1:43 صبح
آپ وہی اعجاز ہیں جو دوسری فورمس میں اسی نام سے شامل ہیں؟
اگر ہاں تو میں نے کل ہی آپ کی ایک پوسٹ دیکھی تھی۔ میرے محبوب تجھے میری محبت کی قسم۔
بھئی یہ فلمی گیت فلم ’میرے محبوب‘ کا ہے اور شاعر ہیں شکیل بدایونی۔ ساحر نہیں۔ جہاں تک میرا خیال ہے۔
دوبارہ خوش آمدید
فرذوق احمد — مارچ 3، 2006 1:32 شام
شکریہ آپ سب لوگوں کا پھر
فرذوق احمد — مارچ 4، 2006 5:54 صبح
السلام علیکم
شکریہ سر مگر میں نے صر توکا ہی لگایا تھا مجھے نہیں پتا تھا کے یہ گیت شکیل بدیونوی کا ہیں باقی بتا نے کے لیے شکریہ
مجھے وہ گانا بہت پسند ہیں
ماوراء — مارچ 4، 2006 2:26 شام
خوش آمدید فرزوق۔ :welcome:
فرذوق احمد — مارچ 6، 2006 5:57 صبح
السلام علیکم
آپ سب لوگوں کا بے حد شکریہ
فیصل عظیم فیصل — مارچ 6، 2006 8:20 صبح
فرزوق صاحب انٹرنیٹ پر پہلے اردو فورم پر میں بھی آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔ اور امید رکھتا ہوں کہ یہاں اعتماد اور محبت کی جو فضا قائم ہے اسے قائم رکھنے میں آپ ہماری معاونت کریں گے ۔
محمد شمیل قریشی — مارچ 6، 2006 8:45 صبح
فرزوق صاحب خوش آمدید ۔ اردو محفل میں آپ کے تعارف سے معلوم ہوا کہ آپ کو میری طرح پرانے گیتوں سے لگاؤ ہے ۔ بتائیے پرانے گلو کاروں میں کس کو آپ زیادہ پسند کرتے ہیں ؟ بہرحال میری پسند تو لتا منگیشکر ہیں ۔ میں آج کل ان کے ایک گیت ( یہ دل اور ان کی نگاہوں کے سائے ) کی تلاش میں ہوں ۔ کیا آپ کے پاس یہ موجود ہے ؟
فرذوق احمد — مارچ 6، 2006 9:01 صبح
السلام علیکم فیصل اور قریشی بھائی
فیصل بھائی میں آپ کی بات کی مکمل پابندی کروں گا اور کسی بھی رکن کو شکایت کا موقع نہیں دو گا
اور قریشی بھائی آپ کو خوش آمدید اگر آپ فلم کا نام بتا دیتے تو میں ضرور گانا ڈھونڈنے میں آُ پ کی مدد کرتا مگر آپ پھر بھی اس سائیڈ کو چیک کر لے ہو سکتا ہیں آپ کو مل جائے www.mag4you.com اور مجھے محمد رفیع ،لتا۔غلام علی خان صاحب ،مہدی حسن خان صاحب ۔اور حسین بخش گلو ۔امانت علی خان صاحب ۔اسد امانت علی خان بہت پسند ہیں اور بھی بہت سے ہیں مگر زیادہ کلاسیکل موسیقی سے تعلق رکھنے والے اچھے لگتے ہیں
اور فیصل بھائی آپ کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا
تیشہ — مارچ 9، 2006 12:04 صبح
محمد شمیل قریشی نے کہا:
فرزوق صاحب خوش آمدید ۔ اردو محفل میں آپ کے تعارف سے معلوم ہوا کہ آپ کو میری طرح پرانے گیتوں سے لگاؤ ہے ۔ بتائیے پرانے گلو کاروں میں کس کو آپ زیادہ پسند کرتے ہیں ؟ بہرحال میری پسند تو لتا منگیشکر ہیں ۔ میں آج کل ان کے ایک گیت ( یہ دل اور ان کی نگاہوں کے سائے ) کی تلاش میں ہوں ۔ کیا آپ کے پاس یہ موجود ہے ؟

جی یہ میرے پاس ہے ، لتا کا ، مجھے بھی پرانوں سے ہی لگاؤ ہے ،
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B9%D8%AC%D8%A7%D8%B2.1360/