السلام علیکم ۔۔۔

عابی مکھنوی — دسمبر 16، 2013 9:27 صبح
السلام علیکم جملہ حاضرینِ محفل ۔۔۔جناب فراز اکرم صاحب کی دعوت پر حاضرِ خدمت ہوں۔تعارف پیش خدمت ہے جسکی طوالت کے لیے معذرت خواہ ہوں :)
عبادالرحمان تخلص عابی ضلع ہری پور ہزارہ موضع مکھناں پیشہ تدریس
نیرنگ خیال — دسمبر 16، 2013 9:30 صبح
وعلیکم السلام شاملین جملہ حاضر محفلین!
زہے نصیب۔۔۔ خوش عام دید۔۔۔۔ :)
اس قدر طویل تعارف۔۔۔۔۔ میری کنپٹیوں کے بال سفید ہوگئے پڑھتے پڑھتے۔۔۔۔۔ :)
قیصرانی — دسمبر 16، 2013 9:32 صبح
محفل پر خوش آمدید :)
انیس الرحمن — دسمبر 16، 2013 9:33 صبح
KwULv.png
عابی مکھنوی — دسمبر 16، 2013 9:37 صبح
سفیدی مبارک ہو آپ کو نیرنگ :)
عابی مکھنوی — دسمبر 16، 2013 9:39 صبح
نوازش جناب انیس الرحمان اور قیصرانی صاحب
عمر سیف — دسمبر 16، 2013 9:42 صبح
وعلیکم السلام ۔۔ محفل میں خوش آمدید ۔۔۔
اگر ہو گود ماں کی تو فرشتے کچھ نہیں لکھتے
جو ممتا روٹھ جائے تو کنارے پھر نہیں دکھتے
یتیمی ساتھ لاتی ہے زمانے بھر کے دکھ عابیؔ
سُنا ہے باپ زندہ ہو تو کانٹے بھی نہیں چُبھتے
عابی مکھنوی — دسمبر 16، 2013 9:45 صبح
نوازش جناب عمر سیف صاحب ۔۔۔آپ کی زبانی اپنا کلام سُن کر جو خوشی ہوئی وہ بیان سے باہر ہے۔
فارقلیط رحمانی — دسمبر 16، 2013 9:48 صبح
وعلیکم السلام شاملین جملہ حاضر محفلین!
زہے نصیب۔۔۔ خوش عام دید۔۔۔ ۔ :)
اس قدر طویل تعارف۔۔۔ ۔۔ میری کنپٹیوں کے بال سفید ہوگئے پڑھتے پڑھتے۔۔۔ ۔۔ :)

آپ کے ظرف اور ظرافت دونوں کے لیے ڈھیروں داد قبول فرمائیے:
کیا نکتہ نکالا ہے خوش عام دید (بجائےآمدید ) لکھ کر۔ واہ واہ ۔
فارقلیط رحمانی — دسمبر 16، 2013 9:50 صبح
عابی مکھنوی صاحب
:rose::redrose: :welcome: :redrose::rose:
عابی مکھنوی — دسمبر 16، 2013 9:53 صبح
شکریہ جناب فارقلیط رحمانی صاحب
مہدی نقوی حجاز — دسمبر 16، 2013 10:39 صبح
حضور محفل پر خوش آمدید! آپ سے تو پرانی آشنائی ہے! :)
عابی مکھنوی — دسمبر 16، 2013 11:00 صبح
نوازش جناب حجاز صاحب ۔۔یہ آشنائی کہیں پردہ نشینوں پہ الزام تو نہیں :)
مہدی نقوی حجاز — دسمبر 16، 2013 11:03 صبح
آپ کی فراست کی ڈھونک کراچی تک پیٹی جا رہی ہے! :)
عابی مکھنوی — دسمبر 16، 2013 11:05 صبح
پہلی صف بھی نِری حماقت ہے
پیچھے والوں سے لڑنا پڑتا ہے :)
عابی
مہدی نقوی حجاز — دسمبر 16، 2013 11:08 صبح
پیچھے والوں کو پوچھ لے گا خدا
آپ بس صف کے پیشوا رہیے
حجاز (فی البدیہ) :)
نیرنگ خیال — دسمبر 16، 2013 11:47 صبح
آپ کے ظرف اور ظرافت دونوں کے لیے ڈھیروں داد قبول فرمائیے:
کیا نکتہ نکالا ہے خوش عام دید (بجائےآمدید ) لکھ کر۔ واہ واہ ۔
آداب عرض ہے استاد محترم :)
عبد الرحمن — دسمبر 16، 2013 12:22 شام
وعلیکم السلام!
نئے شاعر کو اہلا و سھلا و مرحبا!
نایاب — دسمبر 16، 2013 12:36 شام
محترم عابی مکھنوی صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید
خالد محمود چوہدری — دسمبر 16، 2013 12:43 شام
welcome:
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%84%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%85-%DB%94%DB%94%DB%94.70189/