یہ شاید کاسٹنگ کی وجہ سے اور اس لئے کہ آئندہ فلموں کے لئے وہ ان کرداروں کو سامنے لانا چاہتے ہیں ورنہ چارلس زیویئر کو بڈھا ہونا چاہیئے تھا اس سین میں
فاکس والوں نے ویسے واقعی بہت زیادہ ہی زیادتی کرڈالی ہے ٹائم لائن کی
خاص کر ڈیڈ پول کو ملا کر تو حد سے زیادہ
کہ 2009 والی ولورین میں جو ویڈ ولسن ہوتا ہے اس بچارے کی کوئی جگہ سمجھ نہیں آتی۔
ایکس مین کی بھی "فرسٹ کلاس" تک کی ٹائم لائن صحیح جارہی تھی لیکن پھر اس کے بعد جو کچھ ہوا۔ اس سے کنفیوژن پیدا ہوئی اور اس سے تھوڑا مزہ کر کرا ہوجاتا ہے۔
یا تو ان کو فرسٹ کلاس بنانے کے بعد الگ ہی ٹائم لائن شروع کرنی چاہیے تھی۔ جیسے سونی سے اسپائڈر مین کی دو مختلف موویز بنائیں کہ دونوں کو (ایک کے تین پارٹ، دوسرے کے دو پارٹ) ایک دوسرے سے یکسر الگ رکھا۔
ویسے خبر یہ بھی ہے کہ مارول نے فاکس سے ایک معاہدے کے تحت ایکس مین فرنچائز کے حقوق دوبارہ حاصل کرلیے ہیں یا کرنے کے قریب ہیں۔