انٹرویوانٹرویو وِد زکریا

م حمزہ — اگست 4، 2018 7:26 شام
شکریہ ظہیر۔ ہمت ہے آپ کی کہ 3 گھنٹے لگا کر پوری لڑی پڑھی
ابھی زیادہ خوش مت ہوئے۔ یہ سوالوں کا سلسلہ بہت آگے تک جانے والا ہے ، ان شاء الله ۔
زیک — اگست 5، 2018 4:10 صبح
ترتیب سے جواب دینے چاہیئے تھے مریم کے 32 سوالوں کے۔ بڑی مشکل سے پتا لگایا ہے کہ کونسے نو سوال باقی ہیں
م حمزہ — اگست 5، 2018 5:36 صبح
محترم زیک !
کیا میں کچھ سوال کرسکتا ہوں؟
فہد اشرف — اگست 5، 2018 5:44 صبح
شکریہ ظہیر۔ ہمت ہے آپ کی کہ 3 گھنٹے لگا کر پوری لڑی پڑھی
3 گھنٹے؟ کیسے کیلکولیٹ کیا آپ نے؟
زیک — اگست 5، 2018 11:53 صبح
محترم زیک !
کیا میں کچھ سوال کرسکتا ہوں؟
آپ بھی کر لیں محترم سر صاحب
زیک — اگست 5، 2018 11:54 صبح
3 گھنٹے؟ کیسے کیلکولیٹ کیا آپ نے؟
پہلی اور آخری ریٹنگ کے ٹائم سے
م حمزہ — اگست 5، 2018 12:23 شام
آپ بھی کر لیں محترم سر صاحب
یعنی 'محترم' بھی منظور نہیں۔
خیر میں بھِی کچھ سیکھنے کیلئے چند سوال کرتا ہوں۔
م حمزہ — اگست 5، 2018 1:07 شام
زیک چند سوالات:
سوال نمبر 1: آپ نے پاکستان میں اپنی زندگی کے اہم سال گزارے ہیں۔ پاکستان سے باہر بھی کچھ ممالک دیکھے ہیں ۔اپنا وطن چھوڑا، پھر آپ جہاں رہے اسے اپنا وطن بنا لیا۔ تو یہ اردو زبان کے ساتھ اتنی وابستہ گی کیسے؟اردو محفل کی بِنا ڈالی۔ اور آج بھی اس زبان کی بہت فکر کرتے ہیں۔
سوال نمبر 2: وہ زکریا جو پاکستان میں تھا اور اس زیک میں سوچ، اپروچ اور برتاوَ کے لحاظ سے آپ کیا اور کتنا فرق محسوس کرتے ہیں؟
سوال نمبر 3: زیادہ محبت پاکستان سے ہے یا جہاں آجکل رہتے ہیں؟
سوال نمبر4: اگر انگریزوں کا ملک پسند ہے تو ان کی زبان کو فروغ دینے کیلئے کیا کیا کیا؟ کیا کوئی فورم نہیں بنانا چاہیے تھا محفل کی طرح؟ یہ بھی ایک خدمت ہوتی اس ملک کی۔
سوال نمبر5: پاکستان کی خدمت کرنے کا جذبہ کتنا ہے؟ ذرا تفصیل سے بتائیں۔
سوال نمبر6 : اتنے سالوں سے آپ اپنے رشتہ داروں سے دور ہیں۔ کیا اس سے آپ بالکل مطمئن ہیں؟ کیا آپ کو کبھی ایسا بھی لگا کہ پاکستان میں ہی رہنا بہتر تھا؟
سوال نمبر7: کیا آپ کو کبھی لگتا ہے کہ آپ کی سوچ دو حصوں میں بٹ گئی ہے؟ ایک وہ ملک جہاں آپ کے والدین ہیں اور جسے آپ کبھی بھی اپنا ملک کہہ سکتے ہیں اور ایک وہ ملک جہاں آپ اپنے خوابوں کو تعبیر میں بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سوال نمبر 8: ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے کتنے فکرمند رہتے ہیں خاص کر جب میڈیا میں پاکستانی سلامتی کو لاحق خطرے کے متعلق خبریں آتی ہیں۔
اگلا مرحلہ ان سوالوں کے جوابات آنے کے بعد۔
زیک — اگست 5، 2018 1:18 شام

پچھلے سوالوں کے جواب جلد ختم کر کے ان سوالوں پر آتا ہوں۔ فی الحال ایک معمولی سا تبصرہ کہ لگتا ہے آپ نے یہ لڑی پوری پڑھے بغیر سوال کئے ہیں۔
م حمزہ — اگست 5، 2018 1:29 شام
پچھلے سوالوں کے جواب جلد ختم کر کے ان سوالوں پر آتا ہوں۔ فی الحال ایک معمولی سا تبصرہ کہ لگتا ہے آپ نے یہ لڑی پوری پڑھے بغیر سوال کئے ہیں۔
میں نے آپ کا انٹریو پڑھا ہے۔ لیکن انٹرویو ہوئے بہت عرصہ گزرا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ حالات اور سوچ بھی بدلتی ہے۔ یا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ میں نے کسی پوائنٹ کو مس کردیا ہو۔
زیک — اگست 5، 2018 1:33 شام
17) اگر اردو محفل نہ ہوتی یا آپ کا اس میں ہاتھ نہ ہوتا تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک محرومی ہوتی؟ کیسے؟
یہ محض چند اتفاقات تھے کہ میرا انٹرنیٹ پر اردو، اردو ویب اور محفل سے تعلق بنا۔ اگر ایسا میرے ساتھ نہ ہوتا تو کوئی اور یہ کام کر لیتا۔ اس لحاظ سے اسے محرومی نہیں کہا جا سکتا۔
مزے کی بات یہ ہے کہ محفل بھی ایک اتفاقی حادثہ ہی ہے۔ ہم نے آغاز ایک وکی اور بلاگ سے کیا تھا کہ اردو کمپیوٹنگ کی معلومات کو فروغ دیا جائے۔ وہ دونوں تو کب کے غائب ہو گئے محفل رہ گئی۔
زیک — اگست 5، 2018 1:52 شام
20) آپ کو محفلین میں سے چند لوگ پسند ہیں. ان چند لوگوں کو ٹیگ کریں اور پسندیدگی کی وجہ بھی بتائیں.
اس کا جواب بارہا دے چکا ہوں اور ان ارکان کی فہرست محفل پر کئی جگہ پائی جاتی ہے۔ ایسے مواقع پر ٹیگ کرنا تو صحیح نہیں ہے۔
رہی پسندیدگی کی وجہ تو چند خصوصیات کا ہونا یا نہ ہونا مشروط تو ہے لیکن پسندیدگی اکثر بلاوجہ ہوتی ہے
زیک — اگست 5، 2018 2:12 شام
22) کون سا ایسا مشغلہ ہے جو بلاناغہ جاری رکھتے ہیں؟
بلاناغہ تو شاید کچھ بھی نہیں سوائے روزانہ بیٹی کے ساتھ کسی نہ کسی صورت میں کچھ وقت گزارنے کے۔ باقی چیزیں وقت، موسم اور طبیعت کے مطابق
زیک — اگست 5، 2018 2:41 شام
23) آپ کے نزدیک زندگی کی حقیقت کیا ہے؟
Yolo درست ہے یعنی you only live once۔ لہذا زندگی کو خوب انجوائے کریں اور بہتر طریق سے گزاریں۔ یاد رکھیں کہ زندگی کا مقصد آگے اور زندگی کی پیدائش ہے
زیک — اگست 5، 2018 3:08 شام
پاکستان میں کس چیز کی کمی اور کس چیز کی زیادتی ہے؟
29) امریکہ میں کس چیز کی کمی اور کس چیز کی زیادتی ہے؟
انسانیت کی کمی اور مذہب کی زیادتی۔
زیک — اگست 5، 2018 3:15 شام
25) کیا کبھی ایسا لگا کہ منزل پر پہنچ کر علم ہوا ہو کہ یہ تو وہ نہیں جو چاہئیے تھی؟ یا کبھی ایسا ہوا کہ بیچ راستے میں علم ہوا ہو کہ اس راستے پر نہیں پڑنا تھا اور راستہ تبدیل کر لیا ہو؟
آپ کے سوال کو literally لیا جائے تو کئی بار ہائیکنگ کرتے ہوئے گم ہوئے ہیں۔ ایک دفعہ 5 کلومیٹر کی ہائک 10 کلومیٹر کی بن گئی جب نے ایک ٹریل مس کر دیا اور دوسرے ٹریل کے آخر تک پہنچ کر احساس ہوا۔
زندگی سیدھے راستے کا نام نہیں ہے۔ یہاں کافی موڑ آتے رہتے ہیں اور کئی بار راستہ بدلنا پڑتا ہے۔
فہد اشرف — اگست 5، 2018 3:19 شام
انسانیت کی کمی اور مذہب کی زیادتی۔
یہ جواب دونوں سوال کا ہے؟
زیک — اگست 5، 2018 3:24 شام
یہ جواب دونوں سوال کا ہے؟
جی ہاں۔ فرق یہ ہے کہ پاکستان تمام مذہبی ہے اور امریکہ آدھا۔
مریم افتخار — اگست 5، 2018 3:27 شام
انسانیت کی کمی اور مذہب کی زیادتی۔
امریکہ اور پاکستان دونوں میں؟
زیک — اگست 5، 2018 3:40 شام
امریکہ اور پاکستان دونوں میں؟

جی ہاں۔ فرق یہ ہے کہ پاکستان تمام مذہبی ہے اور امریکہ آدھا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88-%D9%88%D9%90%D8%AF-%D8%B2%DA%A9%D8%B1%DB%8C%D8%A7.4030/page-27