مریم افتخار — جون 2، 2025 3:48 شام
بے شک اچھی ہونگی پر کیا کوئی کراچی کی بریانی کے مقابلے ڈش بھی ہے
آلو والی بریانی بھائی؟؟؟
مریم افتخار — جون 2، 2025 3:49 شام
ویسے تو ہم غیر متفق کی ریٹنگ دینے والے تھے لیکن کہہ سکتے ہیں کہ کبھی حیدر آباد جاکر حیدرآبادی بریانی کھانے کا اتقاق نہیں ہوا۔
ویسے ہمیں نہیں لگتا کہ وہ کراچی کی بریانی سے بہتر ہے۔
پہلے تو مدعا یہ ہے کہ بریانی میں آلو ڈال سکتے ہیں؟ اور اگر فرض کریں ڈل گئے تو اس کو بریانی کہنا جائز ہے؟؟؟
یاز — جون 2، 2025 7:03 شام
پہلے تو مدعا یہ ہے کہ بریانی میں آلو ڈال سکتے ہیں؟ اور اگر فرض کریں ڈل گئے تو اس کو بریانی کہنا جائز ہے؟؟؟
اگرچہ کہ آلو ڈالنے سے بریانی کی بریانیت پہ کچھ فرق تو پڑتا ہے، تاہم فقۂ بریانیہ میں اس کی گنجائش موجود ہے ۔
فہیم — جون 3، 2025 9:00 صبح
پہلے تو مدعا یہ ہے کہ بریانی میں آلو ڈال سکتے ہیں؟ اور اگر فرض کریں ڈل گئے تو اس کو بریانی کہنا جائز ہے؟؟؟
بریانی میں آلو ڈالنے کی روایت نجانے کہاں سے پڑی۔ ورنہ بچپن سے گھر، شادی بیاہ، یا دیگر تقریبات میں جو بریانی کھاتے آئے ہیں اس میں آلو کا کوئی نام و نشان نہ ہوتا تھا۔
یاز — جون 3، 2025 9:03 صبح
بریانی میں آلو ڈالنے کی روایت نجانے کہاں سے پڑی۔ ورنہ بچپن سے گھر، شادی بیاہ، یا دیگر تقریبات میں جو بریانی کھاتے آئے ہیں اس میں آلو کا کوئی نام و نشان نہ ہوتا تھا۔
ویسے پنجاب میں شادی بیاہ و دیگر تقریبات میں جو بریانی عموماً بنتی ہے، اس میں بریانی کا بھی نام و نشان شاذ ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔
مریم افتخار — جون 3، 2025 9:03 صبح
بریانی میں آلو ڈالنے کی روایت نجانے کہاں سے پڑی۔ ورنہ بچپن سے گھر، شادی بیاہ، یا دیگر تقریبات میں جو بریانی کھاتے آئے ہیں اس میں آلو کا کوئی نام و نشان نہ ہوتا تھا۔
تو ابھی کیا زیادہ تر کراچی میں آلو والی بریانی ملتی ہے؟
میں نے ویسے کبھی کھائی تو نہیں مگر کراچی اور لاہور والوں کو بریانی میں آلو پر بحثیں کرتے پایا ہے۔۔۔😂
فہیم — جون 3، 2025 9:04 صبح
ویسے پنجاب میں شادی بیاہ و دیگر تقریبات میں جو بریانی عموماً بنتی ہے، اس میں بریانی کا بھی نام و نشان شاذ ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔
جی وہ بریانی ہوتی ہے۔ بس نام کی حد تک

یاز — جون 3، 2025 9:07 صبح
جی وہ بریانی ہوتی ہے۔ بس نام کی حد تک
بس رنگ اور نام کی حد تک۔
فہیم — جون 3، 2025 9:10 صبح
ویسے یہاں کراچی میں بھی ہر ایک جگہ کی بریانی اچھی نہیں ہوتی۔
ایک سے بڑھ کر ایک واہیات بریانی بھی کھائی ہے ہم نے یہاں۔
یاز — جون 3، 2025 9:11 صبح
ویسے یہاں کراچی میں بھی ہر ایک جگہ کی بریانی اچھی نہیں ہوتی۔
ایک سے بڑھ کر ایک واہیات بریانی بھی کھائی ہے ہم نے یہاں۔
کراچی میں ہم نے بہتیری بریانیاں کھائیں ، لیکن سب سے عمدہ بریانی حیدرآباد میں کھائی ۔
فہیم — جون 3، 2025 9:46 صبح
کراچی میں ہم نے بہتیری بریانیاں کھائیں ، لیکن سب سے عمدہ بریانی حیدرآباد میں کھائی ۔
انڈیا والے یا پاکستان والے۔
یاز — جون 3، 2025 10:28 صبح
انڈیا والے یا پاکستان والے۔
پاکستانی حیدرآباد
مریم افتخار — جون 3، 2025 11:00 صبح
ہم بھی آج بریانی بنا رہے تھے اس لیے مراسلت کی برق رفتاری میں تعطل آیا۔ دعوت عام ہے یاران نکتہ داں کے لیے وغیرہ۔۔
فہیم — جون 3، 2025 11:10 صبح
یا حیرت ایسی کونسی بریانی کھا لی آپ نے حیدآباد میں۔

بیف ہے یا چکن۔
مریم افتخار — جون 3، 2025 11:11 صبح
یا حیرت ایسی کونسی بریانی کھا لی آپ نے حیدآباد میں۔
جو
زیک نے بھی کھائی شاید۔۔۔
مریم افتخار — جون 3، 2025 11:11 صبح
فہیم — جون 3، 2025 11:15 صبح
جو
زیک نے بھی کھائی شاید۔۔۔
زیک کی مراد غالباً انڈیا والے حیدر آباد سے تھی۔
یاز — جون 3، 2025 11:16 صبح
یا حیرت ایسی کونسی بریانی کھا لی آپ نے حیدآباد میں۔
شاید راوی بریانی نام تھا، اور خوب مصالحہ دار
یاز — جون 3، 2025 11:16 صبح
دعوت عام ہے یاران نکتہ داں کے لیے وغیرہ۔
تعطل بھی قبول ہے ہمیں مرغِ بریاں کے لئے