فہیم — جون 4، 2025 12:55 شام
کرکٹ میں کسی ایک کا نام نہیں لیا جاسکتا۔ حتٰی کہ ڈان بریڈ مین کا بھی نہیں۔
آپ نے سچن کا نام شاید ٹیسٹ اور ونڈے دونوں میں سب سے زیادہ رنز وغیرہ کی بنیاد پر لیا ہو۔
لیکن اسی طرح پھر باؤلنگ میں مرلی دھرن بھی ٹیسٹ اور ونڈے دونوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز رکھتا ہے۔
فہیم — جون 4، 2025 12:55 شام
ٹینس پر بات چلنگ۔
درمیان میں ٹانگ اڑانے پر معذرت لیکن ٹینس میں جو نام فیڈرر کا ہے ویسا کسی اور کا ہونا مشکل ہے۔
ایسے ہی جیسے گالف میں ٹائیگر وڈ
باکسنگ میں محمد علی
سوئمنگ میں مائیکل فلپ
باسکٹ بال میں مائیکل جورڈن
فارمولا ون ریسنک میں مائیکل شومیکھا (یا شو میکر)
وغیرہ وغیرہ
اسکواش میں جہانگیر خان
اسنوکر میں رونی او سولیون
زیک — جون 4، 2025 1:04 شام
Rank these players
1) Fav
2) better player
3) elegant & stylish
۱) جوکووچ، فیڈرر، ندال
۲) جوکووچ، فیڈرر، ندال
۳) فیڈرر، ندال، جوکووچ
مریم افتخار — جون 4، 2025 1:17 شام
ایسے تو نہ کہیں جناب ہمارے ویرے کو۔
اصل میں بس آپ کھلاڑیوں کے بارے میں کتنا زیادہ سوچتے ہیں کہ وسیم اکرم صاحب کی ساری زندگی کی فیزز از بر وغیرہ اور کھلاڑیوں کی کیٹگری میں elegant & stylishکی شمولیت۔ 😅
زیک — جون 4، 2025 5:36 شام
بورگ جی کا آخری میچ 1983 کا آ رہا یوں آپ نے انُکو بہت ہی کم لائیو دیکھا ہوگا پھر انکو اسقدر پسندیدگی کی وجہ؟
ایک عرصہ میرے تمام فیورٹ مرد کھلاڑی سویڈش تھے
Björn Borg
Mats Wilander
Stefan Edberg
عبداللہ محمد — جون 4، 2025 8:10 شام
کرکٹ میں کسی ایک کا نام نہیں لیا جاسکتا۔ حتٰی کہ ڈان بریڈ مین کا بھی نہیں۔
آپ نے سچن کا نام شاید ٹیسٹ اور ونڈے دونوں میں سب سے زیادہ رنز وغیرہ کی بنیاد پر لیا ہو۔
لیکن اسی طرح پھر باؤلنگ میں مرلی دھرن بھی ٹیسٹ اور ونڈے دونوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز رکھتا ہے۔
مرلی جی بلاشبہ شاندار ترین است لیکن کرکٹ پر سچن جی کی چھاپ کا کوئی جواب نہیں۔ اسٹیٹس ، فگرز نمبر گیم کے علاوہ اگر کرکٹ آج اتنی کمرشل اور گلیمر سپورٹس ہے تو یہ سچن رمیش ٹنڈولکر جی کے ہی کارن ہے۔ اسکی سادہ سی مثال یوں ہے کہ سچن کی آمد سے قبل بی سی سی آئی نیشنل ٹی وی دور دھرشن کو پیسے دیا کرتا تھا کہ پلیز میچز ٹیلی کاسٹ کرو، پھر جب لوگ سچن کو دیکھنے آئے تو اشتہارات ملنا شروع ہوئے تو پھر بھارتی بورڈ کورائٹس بیچنے کا خیال آیا۔ اور آج بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے 5 سالہ نشریاتی حقوق 50 کروڑ روپے میں بیچے ہیں۔
یاز — جون 4، 2025 8:13 شام
آج بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے 5 سالہ نشریاتی حقوق 50 کروڑ روپے میں بیچے ہیں
پچاس کروڑ ڈالر ہو گا بھائی، پچاس کروڑ روپے تو بہت ہی کم۔
عبداللہ محمد — جون 4، 2025 8:15 شام
پچاس کروڑ ڈالر ہو گا بھائی، پچاس کروڑ روپے تو بہت ہی کم۔
معذرت پچاس
ہزارکروڑ
عبداللہ محمد — جون 4، 2025 8:18 شام
پچاس کروڑ ڈالر ہو گا بھائی، پچاس کروڑ روپے تو بہت ہی کم۔
اور یہ بھی 2022 کا ہوا معاہدہ ہے جو 2027 میں ایکسپائر ہوگا اور اس دوران دو مزید ٹیمز شامل ہو جائیں گے تو غالباً نیا معاہدہ 200 ہزار کروڑ تک چلا جائے۔
مریم افتخار — جون 5، 2025 12:05 صبح
اپنی پسندیدہ پوڈکاسٹس کی فہرست شئیر کریں۔
مریم افتخار — جون 5، 2025 12:06 صبح
محفل کا انتقال کیوں ضروری ہے؟ اور کیا آپ اس فیصلے پر مطمئن ہیں؟
مریم افتخار — جون 5، 2025 12:07 صبح
آپ نے لکھا تھا کہ شاعری نوٹ بک میں ہی رہے تو بہتر ہے۔۔۔۔تو پھر آپ کی نوٹ بک میں شاعری ہے؟
مریم افتخار — جون 5، 2025 12:08 صبح
نئے بلاگرز کے لیے کوئی ٹپس دیں جن سے کامیابی ممکن ہو۔
مریم افتخار — جون 5، 2025 12:09 صبح
اپنی زندگی کے فیصلوں سے کس حد تک مطمئن ہیں؟ اور اطمینان ہونا ضروری ہے یا خوش ہونا؟
زیک — جون 5، 2025 12:10 صبح
آپ نے لکھا تھا کہ شاعری نوٹ بک میں ہی رہے تو بہتر ہے۔۔۔۔تو پھر آپ کی نوٹ بک میں شاعری ہے؟
میں نے شاعری کبھی نہیں کی شاید بے سرا ہونے کی وجہ سے۔ لیکن میری نوٹ بک میں شعرا کی انگریزی اور اردو شاعری ہے۔
مریم افتخار — جون 5، 2025 12:11 صبح
دن بھر یہ ہفتے بھر میں کون سی ایکٹوٹیز ایسی ہوں جن کا انتظار رہتا ہے اور جن کو کر کے لگتا ہے کہ میں اسی کے لیے بنا ہوں، باقی کام اضافی ہیں!!
مریم افتخار — جون 5، 2025 12:11 صبح
میں نے شاعری کبھی نہیں کی شاید بے سرا ہونے کی وجہ سے۔ لیکن میری نوٹ بک میں شعرا کی انگریزی اور اردو شاعری ہے۔
کوئی ایک ورق شریک محفل کریں گے؟ یا پھر اپنا پسندیدہ کلام ہی!
زیک — جون 5، 2025 12:12 صبح
نئے بلاگرز کے لیے کوئی ٹپس دیں جن سے کامیابی ممکن ہو۔
پہلے کامیابی کی تعریف کریں۔ پیسے کمانا؟ زیادہ قارئین ہونا؟ دیگر بلاگرز سے انٹریکشن؟ اپنا مدعا بہتر طور پر بیان کرنا؟ لکھ کر کتھارسس؟ وغیرہ
مریم افتخار — جون 5، 2025 12:17 صبح
پہلے کامیابی کی تعریف کریں۔ پیسے کمانا؟ زیادہ قارئین ہونا؟ دیگر بلاگرز سے انٹریکشن؟ اپنا مدعا بہتر طور پر بیان کرنا؟ لکھ کر کتھارسس؟ وغیرہ
اپنا مدعا بہتر طور پر بیان کرنا اور اس کے لیے خاطر خواہ قارئین بھی ہونا
زیک — جون 5، 2025 12:19 صبح
اپنی پسندیدہ پوڈکاسٹس کی فہرست شئیر کریں۔
آج کل یہ فالو کر رہا ہوں:
Beyond Belief