ظفری — دسمبر 11، 2023 6:08 صبح
جی۔ جی پہلے ظفری بھائی خالص درانی صاحب ہی ہوا کرتے تھے۔ پھر جیسے ٰہم ٰ مووی میں امیتابھ ٰٹائیگرٰ سے شیکھر بن کے رہ جاتا ہے۔ تو ایسے ہی ظفری بھائی ٰدرانیٰ سے ظفری بن گئے
تمہارے اس بیان سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میں نے تمہیں کچھ دن منظر ِعام سے دور رکھ کر تمہارا سافٹ وئیر ایپ ڈیٹ کیا ہے ۔اور پھر سب کے سامنے پیش کر ایسا بیان دلوایا ہے ۔
سنا ہے آج کل پاکستان میں یہی کچھ ہو رہا ہے ۔

سیما علی — دسمبر 11، 2023 8:37 صبح
تمہارے اس بیان سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میں نے تمہیں کچھ دن منظر ِعام سے دور رکھ کر تمہارا سافٹ وئیر ایپ ڈیٹ کیا ہے ۔اور پھر سب کے سامنے پیش کر ایسا بیان دلوایا ہے ۔

سنا ہے آج کل پاکستان میں یہی کچھ ہو رہا ہے ۔
ظفری سچ کچھ طبعیت کی وجہ سے اور دوسرے کسی افتاد سے پریشان بیٹھے تھے کہ یہ پڑھ کے تھوڑی دیر کو سب کچھ بھول مسکرا پڑے ۔خوش رہیے ۔
فہیم — دسمبر 11، 2023 9:07 صبح
سنا ہے آج کل پاکستان میں یہی کچھ ہو رہا ہے ۔
پاکستان میں تو آج کل شادیاں ہورہی ہیں

زیک — دسمبر 11، 2023 2:23 شام
پاکستان میں تو آج کل شادیاں ہورہی ہیں
آپ کی؟
محب علوی — دسمبر 12، 2023 12:21 صبح
تمہارے اس بیان سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میں نے تمہیں کچھ دن منظر ِعام سے دور رکھ کر تمہارا سافٹ وئیر ایپ ڈیٹ کیا ہے ۔اور پھر سب کے سامنے پیش کر ایسا بیان دلوایا ہے ۔

سنا ہے آج کل پاکستان میں یہی کچھ ہو رہا ہے ۔
ظفری صرف سنا ہے، ٹی وی یا وی لاگ میں دیکھا نہیں کیا

شمشاد — دسمبر 12، 2023 3:55 شام
ہیں، یہ کیا؟ ظفری بھائی کی شادی ہو گئی۔ مبارک ہو۔
فہیم — دسمبر 12، 2023 8:18 شام
ظفری — دسمبر 13، 2023 6:16 صبح
پاکستان میں تو آج کل شادیاں ہورہی ہیں
شمشاد بھائی دیکھ لیں ۔ لوگوں کی شادیاں ہو رہیں ہیں ۔ مگر آپ ایک بندے کی شادی نہ کراسکے۔ میرا خیال ہے کہ آپ شادی کا دفتر اب بند کردیں ۔

ظفری — دسمبر 13، 2023 6:18 صبح
ظفری صرف سنا ہے، ٹی وی یا وی لاگ میں دیکھا نہیں کیا
دیکھا ہے اور بہت دیکھا ہے ۔ مگر تم یہ بتاؤ کہ اتنے عرصہ کہاں رہے ۔ اور کہاں ہو آج کل۔

ظفری — دسمبر 13، 2023 6:20 صبح
ہیں، یہ کیا؟ ظفری بھائی کی شادی ہو گئی۔ مبارک ہو۔
شمشاد بھائی مجھے تو ایسا لگ رہا ہے کہ آپ مجھے چھیڑ رہے ہیں ۔

ظفری — دسمبر 13، 2023 6:23 صبح
ظفری سچ کچھ طبعیت کی وجہ سے اور دوسرے کسی افتاد سے پریشان بیٹھے تھے کہ یہ پڑھ کے تھوڑی دیر کو سب کچھ بھول مسکرا پڑے ۔خوش رہیے ۔
خوش رہا کریں آپا ۔۔۔۔ اللہ خیر کرے گا ان شاءاللہ ۔ باقی سب کچھ چلتا رہتا ہے ۔

شمشاد — دسمبر 13، 2023 5:39 شام
شادی دفتر تو کرونا کی وجہ سے ایسا بند ہوا کہ پھر بند ہی ہو گیا۔
محب علوی — دسمبر 15، 2023 5:12 صبح
دیکھا ہے اور بہت دیکھا ہے ۔ مگر تم یہ بتاؤ کہ اتنے عرصہ کہاں رہے ۔ اور کہاں ہو آج کل۔
میں لاہور ہی ہوں سن 2015 سے۔
ظفری — دسمبر 15، 2023 7:12 صبح
میں لاہور ہی ہوں سن 2015 سے۔
میرا پاکستان ان شاء اللہ اگلے سال آنے کا پلان ہے ۔ ملتے ہیں پھر ۔

ظفری — دسمبر 15، 2023 7:13 صبح
شادی دفتر تو کرونا کی وجہ سے ایسا بند ہوا کہ پھر بند ہی ہو گیا۔
لو جی ۔۔۔۔ یہاں تو معاملہ سارا چوپٹ ہوگیا ۔ ایک آپ کے شادی دفتر کا آسرا تھا ۔ وہ بھی گیا۔

شمشاد — دسمبر 15، 2023 10:47 صبح
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ
ان شاء اللہ دوبارہ سے شادی دفتر کھولنے کی آرزو ہے۔
محب علوی — دسمبر 15، 2023 12:43 شام
میرا پاکستان ان شاء اللہ اگلے سال آنے کا پلان ہے ۔ ملتے ہیں پھر ۔
ضرور، ان شاءاللہ
ظفری — دسمبر 16، 2023 9:41 صبح
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ
ان شاء اللہ دوبارہ سے شادی دفتر کھولنے کی آرزو ہے۔
کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک ؎
میرا اشارہ آپ کی طرف نہیں بلکہ آرزو کی طرف ہے ۔

مریم افتخار — مئی 28، 2025 12:00 شام
چند سوالات:
1) اب تک کتنے ممالک دیکھ چکے ہیں اور کس طرح کی جگہیں مسحور کر دیتی ہیں؟
2) کیا آپ کا حلقہ احباب کافی بڑا ہے یا گنتی کے چند گہرے دوست ہیں؟
3) کچھ اپنے تعلیمی و تحقیقی شعبے کے متعلق بھی ہمیں آگاہی دیں۔ آج کل کیا کام کر رہے ہیں؟
4) پاکستان کی کوئی بات جو امریکہ میں مس کرتے ہوں اور امریکہ کی کوئی شے جو پاکستان آ کر چین نہ لینے دیتی ہو؟
5) کتابوں کے کون سے genres پسند ہیں؟ اور سکرین کے دور میں مطالعہ کتب پر کتنا اثر پڑا ہے؟
6) وہ کون سے چند محفلین ہیں جن کے ساتھ بہت اچھی یادیں وابستہ ہیں؟
یاز — مئی 28، 2025 7:55 شام

اس پہ
ظفری بھائی نے وہی مراسلہ لگانا کہ یہ لڑی تو میں نے آج دیکھی۔ ابھی ساری پڑھ کے اس پہ رائے دیتا، وغیرہ