چند سوالات:
1) اب تک کتنے ممالک دیکھ چکے ہیں اور کس طرح کی جگہیں مسحور کر دیتی ہیں؟
میکسکو ، کینیڈا ، انڈیا ، سعوردی عرب ، عرب امارات، ترکی ، انگلینڈ ، اٹلی ( نارتھ) ، سوئیزلینڈ ، ساؤتھ افریقہ ، زمبوابے، کینیا ، نمبییا ۔ وینزویلا ، برازیل ۔
زیادہ تر قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات دیکھنے کا شوق ہے ۔ یہی مجھے مسحور ہونے پر مجبور کردیتیں ہیں ۔
2) کیا آپ کا حلقہ احباب کافی بڑا ہے یا گنتی کے چند گہرے دوست ہیں؟
میرا حلقہ ِ احباب بہت محدود ہے ۔ اور چند گنتی کے دوست ہیں ۔ جن میں سے ایک بہترین دوست کو پچھلے سال کھو دیا ۔
3) کچھ اپنے تعلیمی و تحقیقی شعبے کے متعلق بھی ہمیں آگاہی دیں۔ آج کل کیا کام کر رہے ہیں ؟
بی ایس Astronautical Engineering، پھر ماسٹر MS in Telecommunication Engineering اور پھر پی ایچ ڈی ٹیلی کمیونیکیشن انجیئرنگ emphasis کیساتھ RF پر کی ۔ بطور Wireless Communication Systems Engineer ایک کمپنی کیساتھ منسلک ہوں ۔
4) پاکستان کی کوئی بات جو امریکہ میں مس کرتے ہوں اور امریکہ کی کوئی شے جو پاکستان آ کر چین نہ لینے دیتی ہو؟
پاکستان کی بات ہے تو ظاہر ہے ، میل ملاپ ، دوستی یاری ، اور ہلے گلے جو امریکہ میں مس کرتا ہوں۔ اور رہی امریکہ کی بات تو وہ وہاں کا ڈسپلن ، صفائی و ستھرائی، ٹریفک کے اصول کی پابندی ، اخلاقی قدریں ۔ جو یہاں اب پاکستان میں اب ناپید ہیں ۔
5) کتابوں کے کون سے genres پسند ہیں؟ اور سکرین کے دور میں مطالعہ کتب پر کتنا اثر پڑا ہے؟
ادبی نوعیت میں مجھے ناول اور شاعری پسند ہے ۔ ڈرامہ بھی پڑھ لیتا ہوں ۔ موضوعاتی بنیاد پر مجھے فلسفہ ، سائنس ، مذہب ، تاریخ اور نفسیات پسند ہیں ۔
کم از کم مجھ پر تو بہت فرق پڑتا ہے۔ اسکرین پر پڑھنے میں یکسوئی نہیں رہتی ۔ اور یاد بھی نہیں رہتا ۔اس کی کئی سائنسی اور نفسیاتی وجوہات ہیں ۔ جبکہ کتابیں پڑھنے میں یکسوئی بھی حاصل ہوتی ہے اور یاد بھی رہتا ہے اس کی بھی کئی نفسیاتی اور سائنسی وجوہات ہیں ۔
6) وہ کون سے چند محفلین ہیں جن کے ساتھ بہت اچھی یادیں وابستہ ہیں؟
بہت سے ہیں الحمداللہ ۔۔۔ محمد وارث بھائی ، شمشاد بھائی ،
فہیم ،
سید عاطف علی ،
سیما علی آپا ،
محب علوی ، @ محمد رضوان،
سید عمران ،
امجد میانداد ، استادِ محترم
الف عین ، @قیصرانی،@جیہ ایک طویل لسٹ ہے ۔ اتنے اچھے اچھے ممبران کو چند محفلین کی قطار میں کھڑا نہیں کیا جاسکتا ۔