لیں جی میں پھر آگئی۔۔۔تھوڑا مصروف تھی۔۔لاہور سے ماما اور بابا آئے ہوئے تھے اس لیے نیٹ پر نہیں آسکی۔۔۔۔سب سے پہلے تو نایاب بھائی، نیرنگ خیال اور عاطف کا ب سے بہت سارا شکریہ جنہوں نے میری عدم موجودگی میں اپنے سوالات کے ذریعےانٹرویو کو بہت ہی بہترین طریقے سے آگے بڑھایا۔۔مجھے بہت بہت اچھا لگا۔
فرحت اتنی اپنائیت کے بعد اب تو آپ امن سے یہ نہیں کہیں گی نا کہ "امن یہ تم نے کیا کیا ؟"

آج میرا دل کررہا تھا کہ فرحت آپ سے دوستی کے بارے میں کچھ پوچھوں لیکن نایاب بھائی کی پوسٹ کے جواب میں آپ نے دوستی کے بارے میں خود سے اتنا کچھ لکھ دیا کہ مجھے کافی سارے سوالات کا خود ہی جواب مل گیا۔
اب مزید کچھ اور سوال۔۔۔
ہ فرحت کسی تقریب میں خود کو نمایاں دیکھنے کی خواہش ہوتی ہے یا چپ چاپ کونے میں بیٹھنا اچھا لگتا ہے؟
ہ تقریب اگر شادی کی ہو تو آپ تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟
ہ آپ کسی سے پہلی بار ملتے وقت اُس شخصیت کی کس خصوصیت پر سب سے پہلے دھیان دیتی ہیں؟
ہ فرسٹ امپریشن از دا لاسٹ امپریشن۔۔کیا یہ صحیح بات ہے؟
ہ کسی کے بارے میں رائے قائم کرنے میں کتنی دیر لگتی ہے؟
ہ آئینہ دیکھ کر پہلا خیال کیا آتا ہے؟
ہ حسین چہرے کس حد تک متاثر کرتے ہیں؟
ہ اپنے چہرے کے خدوخال میں کیا چیز سب سے اچھی لگتی ہے؟
ہ فرحت آئیڈیل پر یقین رکھتی ہیں؟