کڑھی پکوڑا ، اچار گوشت اور بلوں والے پراٹھے کی فرمائش ہوتی ہے گھر والوں کی۔ مجھے خود پاسٹا اور چائنیز رائس میں تخریب کاریاں کرنا اچھا لگتا ہے۔ اور مختلف طرح کے سلاد ۔
معمولی غصہ : بکھری چیزوں سے بہت الجھن ہوتی ہے اور یہی چیز کبھی بلواسطہ شدید غصے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
شدید غصہ: جب کوئی اپنی ذمہ داری کا احساس نہ کرے اور غلط بات یا کام پر ڈھٹائی سے قائم رہنے پر۔
بہت تھوڑا سا بولنے کے بعد بالکل خاموش ہو کر۔
بہت چھوٹی چھوٹی باتوں پر۔مثلاً اگر ہمارے درزی صاحب کپڑے بتائے گئے دن کے ایک ہفتے بعد بھی دے دیں تو وہ میرے لئے بہت بڑی خوشخبری ہوتی ہے۔
موقع اور جگہ کے لحاظ سے۔ گھر میں ہوں تو خوب بول کر اور گھر والوں سے زبردستی کچھ وصول کر کے۔ گھر سے باہر ہوں تو مسکرا کر ، تھوڑا بہت بول کر اور دوسروں کو کچھ کھلا پلا کر۔
دُکھی بھی چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہو جاتی ہوں۔ ایک چیز مجھے بچپن تکلیف دیتی ہے جب میں کسی عمر رسیدہ بندے کو مزدوری کرتے یا خدانخواستہ دستِ سوال دراز کرتے دیکھتی ہوں۔ مجھے لگتا ہے تمام عمر کام کرنے کے بعد یہ وقت آرام کا ہوتا ہے لیکن زندگی کی مجبوریاں ان سے کیا کیا کرواتی ہیں۔
الجھن اور پریشانی کے درجے کے لحاظ سے سوتی ہوں، کھاتی ہوں، روتی ہوں۔ سکون کے لئےدعا اور پھر سب کچھ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ کر خود آرام کرتی ہوں۔ آخر الذکر ہر درجے کا حصہ ہوتا ہے۔ اس لئے الجھن اور پریشانی کا دورانیہ زیادہ طویل نہیں ہوتا۔
پچھتاوا تو نہیں کہہ سکتے لیکن غلطیوں پر افسوس ہوتا ہے۔ پچھتاوا شاید اس لئے نہیں کہ غلطیاں کبھی نہ بھولنے والا سبق سکھاتی ہیں۔
آپ نے تعداد کی شرط نہیں رکھی تو میں تو اپنے سب گھر والوں کے ساتھ جاؤں گی۔
مذہب کے بغیر زندگی کا مفہوم و مقصد واضح ہو ہی نہیں سکتا۔
بہت شکریہ

؟
۔
۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت شکریہ فرحت آپ نے واقعی ٹھیک اندازہ لگایا۔۔محفل کو تو میں love at first sight کہتی ہوں۔
۔ اور میں جواب میں سب سے 'گھر کی مرضی دال برابر' کا مطلب پوچھنا شروع کر دیتی ہوں
شکریہ امن۔ 
ٹیک یور ٹائم۔