بہت شکریہ۔
اردو، پنجابی، انگریزی سب چلتا ہے۔
ابا مطالعہ کیا کرتے ہیں ، خبریں سنا کرتے ہیں اور اپنی بیگم سے نوک جھونک کیا کرتے ہیں
۔ پہلے یہ سب جز وقتی مصروفیات تھیں ، اب ریٹائرمنٹ کے بعد کُل وقتی مشاغل ہیں۔ بھائی ماشاءاللہ اپنی اپنی فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔ بڑے بھائی ایک سرکاری ادارے سے وابستہ ہیں۔ ایک بھائی نے انجینئرنگ کی ہے ۔ اور تیسرے بھائی نے بزنس مینیجمنٹ اور آپریشنل ریسرچ کا میدان چنا ہے۔
ایمانداری اور خلوص سے کام کرنا۔
وقت پر کام کرنے کی کوشش۔
اپنا خود سے منسلک لوگوں کا خیال رکھنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔
اور ایک اضافی عادت : کافی پینا اور شاپنگ کرنا۔
کتنا مشکل تھا اپنی تین اچھی عادتیں ڈھونڈنا

ویسے عادت اور خوبیوں میں فرق ہوتا ہے ورنہ میں نے ایک بار ایک سوالنامہ بھرا تھا جس میں اپنی خوبیوں کا ذکر کرنا تھا۔ اس کو ڈھونڈ کر سامنے رکھ لیا کہ چھاپہ مار لوں۔ پھر دیکھا تو آپ نے عادت کی بات کی تھی۔ میں نے یہ سوچ کر کہ پھر بلیو بک آف رُولز کا حوالہ نہ آ جائے، وہ سوالنامہ ایک طرف کر دیا

بڑی بڑی باتوں کو برداشت کرنے اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر فوراً رو پڑنے کی عادت پر۔
اگر میں کسی کام کے نہ کرنے یا کہیں نہ جانے کا ارادہ کر لوں تو پھر خود کو اس طرف لانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
کبھی کبھی کسی کام کو بہت زیادہ لٹکا دیتی ہوں۔
مردوں میں محمد علی جناح ، ونسٹن چرچل اور نپولین بونا پارٹ سے۔
خواتین میں رابعہ بصری اور ہیلن کیلر سے۔
حقیقتاً بے شمار لوگوں نے۔
لیکن پھر مجھے بلیو بُک آف رُولز کا خیال آ گیا ہے تو پاکستان آنے کے بعد جاب پر میری ڈپٹی ڈائریکٹر نے۔ میرے خیال میں ان سے زیادہ شاید ہی میں کسی سے متاثر ہوئی ہوں۔
کبھی زیادہ خیال نہیں کیا۔ لیکن ایک دلچسپ بات بتاتی ہوں۔ شاید حیرانگی بھی ہو اور ہنسی بھی آئے۔ مجھے اکثر اپنی حرکتیں مسٹر بین سے ملتی جلتی محسوس ہوتی ہیں۔

کبھی دھیان نہیں دیا۔
بہت سارے ہیں۔ تھوڑی دیر میں لکھتی ہوں۔
بہت شکریہ۔

۔ اور میں جواب میں سب سے 'گھر کی مرضی دال برابر' کا مطلب پوچھنا شروع کر دیتی ہوں
۔
۔ میں نے پہلے تو اس کے ساتھ بحث کی کہ نہیں میں تو زندہ ہوں لیکن جب بار بار وہ لوگ کہتی رہیں کہ نہیں آپ مر گئی ہو تو مجھے رونا آ گیا اور میں نے انہیں اپنے بڑے بھائی کی دھمکی لگائی جو کلاس 5 میں تھے اور ہیڈ بوائے تھے کہ میرے بھائی سے سارے بچے ڈرتے ہیں میں ابھی انہیں بتاتی ہوں۔ پھر میں باقاعدہ اپنے بھائی کے پاس گئی۔ انہیں بتایا کہ یہ بچی کہتی ہے کہ میں فوت ہو گئی ہوں۔ اب آپ اسے جا کر ڈانٹیں اور بتائیں کہ میں ابھی زندہ ہوں 
۔
جوابات کے لئے بہت ساری
