فرحت پاکستانی معاشرے کا دوسرے ممالک کے معاشروں سےموازنہ میں جو جواب آپ نے لکھا میں اُس سے خود 100فیصد متفق ہوں۔۔۔ اور بالکل آپ ہی کے انداز میں سوچتی ہوں۔۔
یعنی ہمارے خیالات کافی ملتے ہیں اس بارے میں۔

واقعی امن شاید یہ رویہ اتنا عام ہے کہ ہم سب ہی اس کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ پھر ہر معاشرے میں ہر طرح کے لوگ اور عوامل پائے جاتے ہیں۔ بس معاشرتی ترقی کا درجہ مختلف ہوتا ہے۔ کچھ اس کے ابتدائی درجے پر ہیں تو کچھ کافی سیڑھیاں طے کر چکے ہیں۔
اس بات سے ایک سوال میرے ذہن میں آیا۔۔۔ ۔
ہ فرحت اگر آپ کو ایک دن کی بادشاہت دی جائے تو سب سے پہلے فوری قدم کس جانب بڑھائیں گی؟مطلب کونسا اصلاحی کام؟(نوٹ:-صدارتی محل سےواپسی کا راستہ بند ہے)
آپ کو معلوم تھا ناں امن کہ میں نے الٹے قدموں یہاں سے واپس لوٹ جانا ہے اسی لئے واپسی کا راستہ پہلے ہی بند کر دیا۔

میرا خیال ہے کہ ایک دن کے لئے اختیار ملے تو میں عوام و خواص سب کو صفائی مہم پر لگا دوں گی۔ مجھ سمیت تمام لوگ گھر ، محلے، کالونی، سڑکیں ، بازار، دفتر ہر جگہ کی صفائی کرنے میں حصہ لیں گے۔ پھر اسی کے ساتھ ساتھ میں صدراتی آرڈیننس جاری کر دوں گی کہ ہر گھر کے 5 سال سے اوپر ہر فرد کو ہر ماہ کسی نہ کسی صورت کمیونٹی ورک کے کچھ مخصوص گھنٹے مکمل کرنا ہوں گے۔ اور اس میں بنیادی کام ماحول کو صاف رکھنا ہو گا۔
اگلا قدم میڈیا والوں کی کلاس لینا ہو گا۔ پہلے تو میں ان سب کو اکٹھا کر کے آدھے دن کے لئے ان کے اپنے اپنے پروگرامز دکھاؤں گی اور ان کے گھر والوں کو بھی ان کے ساتھ بٹھاؤں گی۔ اس کے بعد جب ان کی حالت ویسی ہی ہو جائے گی جیسی پروگرامز دیکھ کر ہم لوگوں کی ہوا کرتی ہے تو انہی سے نیا ضابطہ اخلاق بنواؤں گی خصوصاً لباس اور زبان کے استعمال سے متعلق۔
اسی ایک دن میں میرا ایک کام کچھ ایسا کرنا ہو گا جس سے نظامِ تعلیم یکسانیت کی طرف جائے۔ خصوصاً جگہ جگہ گلی محلوں اور گھروں میں کُھلے ہوئے سکولوں کو ایک مخصوص ضابطے کو پورا کرنا ہو گا ورنہ سب بند۔
امن اختیار دینا تھا تو ایک سے زیادہ کا دیتیں ناں تا کہ میں بھی لوگوں پر کوئی رعب شعب ڈال سکتی

۔
ہ اگر الیکشن میں کھڑا ہونے کو کہا جائے (نوٹ:-ایز اے کینڈیڈیٹ

)تو آپ کس جماعت کی ایم این اے÷ایم پی اے بننا پسند کریں گی؟؟(اس میں بھی بیٹھنا منع ہے،کھڑے تو آپ کو ہونا ہی ہے)
ً
یہ تو پچھلے سے بھی زیادہ مشکل ، پیچیدہ اور پریشان کُن صورتحال ہے امن

۔
میرا خیال ہے کہ میں موجودہ جماعتوں میں سے شاید کسی کا بھی حصہ نہ بن سکوں۔ بہت سے لوگوں کی طرح مجھے بھی تحریکِ انصاف سے کافی توقعات تھیں لیکن اب مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید اس پارٹی اور خصوصاً اس کے سربراہ عمران خان کو سیاسی طور پر میچور ہونے میں بہت وقت چاہئیے ہو گا۔ حالانکہ ان کے ساتھ شامل کچھ لوگوں سے میں خاصی متاثر ہوں لیکن پھر بھی مجھے اس بات کے امکانات بہت کم نظر آتے ہیں کہ ان کی جماعت یا کسی بھی اور جماعت کی پارلیمنٹ میں نمائندہ بن کر میں کچھ خاص کر سکوں گی اس لئے کوئی پارٹی نہیں۔
میں سوچ رہی ہوں کہ میں اپنی ہی کوئی جماعت نہ بنا لوں چاہے یک رُکنی ہی سہی

۔
ہ فرحت گھر میں آپ کس درجے کی شہریت رکھتی ہیں۔؟؟(بابا،امی اور بھائیوں کی نظر میں)
یہ کیا سوال پوچھ لیا امن ۔۔۔ بچپن میں میرے بھائیوں نے مجھے وزیرِ جنگ کا خطاب دیا ہوا تھا اور اب بھی ان کے خیالات تقریباً ویسے ہی ہیں۔ (ایک طویل سرد آہ

)

۔ مذاق برطرف، قطع نظر اس بات کہ میری والدہ سمیت تمام گھر والے میری عقلمندی کے بارے میں اکثر غیر یقینی کا شکار رہتے ہیں ، الحمد اللہ گھر میں شہریت پہلے درجے سے بھی کچھ اوپر ہے۔

ہ فرحت گھر میں اور گھر سے باہر بھی آپ کے اردگرد سیاسی بحث چل رہی ہو تو مقدور بھر حصہ لیتی ہیں؟؟اور اگر بحث آپ کے نظریات کے مخالف چل رہی ہو تب آپ کا ردعمل کیا ہوتا ہے؟
نہیں امن ، زیادہ حصہ نہیں لیتی۔ پہلے لیا کرتی تھی لیکن اب ہر طرف لوگوں کو ایک سی باتیں ، لڑائی جھگڑے پہ مبنی مباحثہ کرتے دیکھ کر میں شاید اُکتا گئی ہوں۔ اس لئے میں عموماً سننے والوں میں شامل ہو جاتی ہوں۔ بحث میرے نظریات کے خلاف بھی چل رہی ہو تب بھی میں نہ تو حصہ لیتی ہوں اور نہ ہی بُرا مناتی ہوں۔ گزرتے وقت سے دو باتیں یہ بھی سیکھی ہیں کہ ہر کسی کو اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کا حق ہے اور بحث برائے بحث میں حصہ لینا اپنا ہی فشارِ خون بڑھانے کے مترادف ہے۔
ہ فرحت فوری فیصلے کی قوت رکھتی ہیں یا سوچ بچار میں وقت لیتی ہیں؟
حالات و واقعات پر منحصر ہے۔ کبھی کبھی بہت وقت لیتی ہوں فیصلہ کرنے میں اور کبھی فوراً فیصلہ کر لیتی ہوں۔
ہ کوئی ایسی غلطی جس سے سیکھا گیا سبق آج بھی یاد ہو۔؟؟
ایک نہیں بہت سی غلطیاں ہیں۔ اور جو سبق سنگین غلطیوں سے سیکھے جائیں وہ کبھی نہیں بھولتے۔ میں بھی نہیں بُھولی۔
ابھی کے لیے اتنا اس کے بعد کچھ سوال اردو محفل کے بارے میں پوچھوں گی۔۔۔ خبردار کسی اور نے اگر وہ سوال پوچھے تو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بہت شکریہ امن

۔