فرحت پہلے آپ کے جوابات پر ایک نظر۔۔۔
ہ فرحت محفل کے علاوہ کسی اور فورم کی بھی ممبرشپ رہی؟
جی ایک فورم پر رہی اور یہ بہت عرصہ پہلے کی بات ہے۔ وہیں پر شازیہ جی ، ماوراء ، سارہ خان لوگوں سے گپ شپ ہوئی۔ پھر میری پڑھائی شروع ہوئی تو آنا جانا نہ ہونے کے برابر رہ گیا۔ اس کے علاوہ شاید ایک آدھ جگہ پر اکاؤنٹ تو بنایا ہو لیکن محفل کے علاوہ کہیں بھی باقاعدگی سے نہیں آئی۔
ہ انٹرنیٹ پر آپ کا پسندیدہ کام مطلب سرفنگ،سرچنگ اور چیٹنگ کس میں زیادہ وقت صرف کرتی ہیں۔۔؟
کام ، پڑھائی وغیرہ کے لئے سرفنگ اور سرچنگ تو کرنی پڑتی ہے اور بہت وقت بھی لگاتی ہوں۔ جب میں لائبریری میں کچھ کچھ کام کرتی ہوتی تھی تو
سیدہ شگفتہ اور
ماوراء سے کافی گپ شپ رہتی تھی۔ چیٹنگ اب تو بالکل نہیں کرتی۔ کیونکہ اب اتنی اپلیکشنز آ گئی ہیں کہ گھر سے باہر لوگوں سے رابطہ فون پر رہتا ہے اور گھر میں کسی بھی فون پر ہو جاتا ہے۔ تو میرے لئے مزید آسانی ہو گئی۔
ہ بلاگنگ جو آپ کو جاگنگ کی طرح لگتی ہےوہاں بھی آپ نے اپنے بارے میں کبھی کچھ نہیں لکھا۔۔سوائے ایک ڈیپریشن پوسٹ کے سوا۔ایسا کیوں؟
کوئی خاص وجہ تو نہیں ہے۔ مجھے تو لگتا ہے بلاگ پر کافی پوسٹس میں میرے روزمرہ کے ذاتی مشاہدوں اور تجربوں کی بنیاد پر ہی کچھ نہ کچھ لکھا ہوتا تھا۔
ڈپریشن پوسٹ کا کیا یاد کروایا ۔ مزے کی پوسٹ تھی ناں؟ ان دنوں مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ ڈپریشن میں جانا اور دوسروں کو بتانا میرے قومی فرائض میں شامل ہے

۔
ہ فرحت آپ جوسوچتی ہیں وہ لکھ دیتی ہیں یا کسی سے کہہ دیتی ہیں؟؟
کبھی لکھا کرتی تھی۔ اب وقت نہیں ملتا۔ کہہ بھی دیتی ہوں۔
ویسے سچ کہوں تو سوچتی بھی کم ہی ہوں اب کہ سوچی پیا تے بندہ گیا

فرحت لیکن کسی حد تک ٹھیک بھی لکھا ہوتا ہے۔۔میں آج کیا ہوگا۔۔آپ کا دن کیسا گزرے گا اس پر یقین نہیں رکھتی لیکن اپنے ستارے کی خصوصیات ضرور پڑھتی ہوں۔۔آپ صرف تاریخ پیدائش بتا دیں۔۔۔ پھر میں آپ کے بارے میں پڑھوں گی۔۔اور مجھے پھر بتایے گا کہ ٹھیک تھا یا نہیں (نہ بتانا چاہیں تو بھی کوئی مسئلہ نہیں

)
معلوم نہیں امن۔ ہم لوگ تو ہمیشہ مذاق ہی اڑاتے تھے کیونکہ اتنا فنی لکھا ہوتا تھا کہ دن یا ہفتہ کیسا رہے گا

19 ستمبر۔
ابھی آپ کہتی ہیں کہ آپ کے تعارف میں مبالغہ آرائی کی۔۔میں نے تو کچھ بھی نہیں لکھا
فرحت مالی وسائل اپنی جگہ لیکن یہ ذہنی صلاحیت ہی ہوتی ہے نا جوانسان کو کامیابی عطا کرتی ہے۔
کی تو ہے مبالغہ آرائی۔ انسان کو اپنا پتہ ہوتا ہے کہ اصل کیا ہے

۔
بالکل آپ کی دوسری بات سے اتفاق کرتی ہوں۔ اپنے متعلق میرا گمان یہ ہے کہ میری کسی بھی کامیابی میں دوسروں کا ہاتھ اور قسمت کا ساتھ بہت زیادہ ہے۔ میری مہارت صرف ایک چیز میں ہے اور وہ ہے سونا اور دل کھول کر سونا

فرحت ملازمت اور گھرداری دونوں کام ایک وقت میں مینج کرلیتی ہیں۔۔؟
جی۔ الحمد اللہ۔ یہ بھی ہے کہ گھر میں ماشاءاللہ بہت سہولت ہے تو بہت آسانی ہو جاتی ہے۔ ویسے مجھے گھرداری میں زیادہ دلچسپی ہے۔ میں کچھ دن تو کام والوں کو دیکھتی رہتی ہوں لیکن پھر ہر دوسرے ہفتے مجھے جوش آتا ہے تو بازو چڑھا سارے گھر کی صفائیاں دھلائیاں اور ترتیب خود کرتی ہوں اور اس میں عموماً میرا پورا ویک اینڈ گزر جاتا ہے۔ یہ عادت میں نے اپنی اماں جان سے لی ہے۔
میں دو بھائیوں کی اکلوتی بہن۔۔آپ ماشاءاللہ تین بھائیوں کی۔۔۔
یاد ہے ایک بار ہماری بات ہوئی تھی کہ بھائی ہم جیسی عظیم الشان شخصیات کی قدر نہیں کرتے۔صورت حال اب بھی ویسی ہی ہے یا کچھ بدلی۔۔۔ ؟؟

جی مجھے یاد ہے۔
اور آپ اب بھی مجھ سے اتفاق کریں گی امن کہ یہ جو بھائی نامی مخلوق ہوتی ہے ناں یہ کبھی نہیں بدلتی

۔ میں تو ابھی بھی ان سے کہتی ہوں کہ غالب کی طرح میرے اس دنیا سے جانے کے بعد آپ لوگوں کو معلوم ہو گا کہ آپ کی بہن کتنی نابغہ روزگار قسم کی شخصیت تھی۔ لیکن بس جی قدر ناشناس لوگ

دِتو ڈی دوکان توں ڈُو روپے دا ڈھئی گھن آؤ۔۔۔

(نہیں سمجھ میں آیا۔۔تو بتائے گا)
بس ہنڑے ڈھئی گِھن کے آنی آں دتو ڈی دوکان توں۔ (آپ کو بھی جواب سمجھ نہیں آیا تو بتائیے گا

)
فرحت ایسی صورت حال میں تو جلنا کڑھنا بھی بہت پڑتا ہے اور جب کسی مسئلے کا حل بھی نظر نہ آئے تو ۔۔۔ ۔۔۔ ؟؟
بالکل اور میں جلتی کڑھتی بھی ہوں۔ لیکن ایک عجیب بات ہے کہ میرے اردگرد ہمیشہ کچھ زیادہ ہی خوش امید لوگ رہے ہیں اور ان سے تھوڑی بہت خوش امیدی میں نے بھی سیکھ لی ہے۔ تو زیادہ دیر پریشان نہیں رہتی۔ کوئی ناں کوئی امید کی کرن ڈھونڈ لیتی ہوں۔

ماشاءاللہ پُراعتماد
شکریہ۔ یہ سارا عتماد دوسروں کی کا دیا ہوا ہے۔

گھومنے پھرنے کو تو سارا پاکستان لیکن آپ کو رہنے کے لیے کونسی جگہ پسند ہے۔۔؟؟؟
پاکستان میں رہنے کے لئے مجھے اپنی حالیہ رہائش کا شہر روالپنڈی بھی اب اچھا لگنے لگا ہے جہاں آپ کے گھر والے ، وہی جگہ بہترین لگتی ہے۔
مجھے اسلام آباد بھی بہت پسند ہے رہائش کے لئے۔
ابھی آپ کی مصروفیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بس اتنا۔ایک بار پھر آپ کا بہت سارا شکریہ
بہت شکریہ امن۔

آج ایک مصروفیت اچانک کینسل ہو گئی تو یہ کام بھی کر لیا۔ کوئی
انیس الرحمن کو بتائیے کہ وہ اب خرگوش کے پڑپوتے کے بجائے اس کے پوتے کو اپنی کہانی میں مدعو کریں
