انٹرویو کا اگلا مرحلہ :
- آپکی نظر میں انٹرنیٹ کی دنیا میں بننے والے رشتےکتنے پائیدار ہوتےہیں؟
- اگر کوئی تمہاری تعریف کرے تو کیسا محسوس ہوتا ہے؟
- اگر کوئی آپ کی پیٹھ پیچھے بُرائی کرے اور آپ کو معلوم ہو جائے تو کیسا محسوس ہوتا ہے؟
- دوستی کن شرائط پر کرتی ہیں؟
- کوئی ایسی بات یا عادت جو اگر کسی میں ہو اور وہ آپ کے لیے ناقابلِ برداشت ہو؟
- خود کی وہ عادت جو آپ کو بہت پسند ہو؟
- کبھی کسی کو شدت سے چاہا؟
- کبھی کسی کے لیے روئی ہو؟
- اردو محفل کیسی لگی؟
- اردو محفل کے کون کون سے زمروں میں جانا ہوا؟
- کیا اردو محفل کی لائبریری کی سیر کی
1 _انٹرنیٹ پر بننے والے رشتے عموماً ناپائیدار ہوتے ہیں ۔ لیکن کبھی کوئی خوش قسمتی سے سچا انسان نکل آتا ہے ۔
2_ بہت سارے لوگ خوشامد کی غرض سے تعریف کرتے ہیں ۔ مگر کبھی کبھی ہم خود چاہتے ہیں خاص طور سے صنف نازک جیسے کھانا بنانے کے بعد یا گھر کا کوئی کام کرنے کے بعد امی سے ستائش کی امید ۔۔ یا تیار ہونے کے بعد دوستوں سے ۔۔
3_ اگر وہ بات سچ ہے تو میں اسے درست کرنے کی کوشش کروں گی ۔ اگر نہیں ہے تو پھر نظر انداز کر دوں گی
4_دوستی کی نہیں جاتی ہو جاتی ہے ۔۔اور جو شرائط پر ہو وہ دوستی کیا ۔
5_ اگر کسی کو کسی بات کا علم نہ ہو پھر بھی وہ اس بارے میں بات کرے ۔