انٹرویوانٹرویو وِد مومن فرحین

مومن فرحین — اگست 23، 2020 3:15 شام
میں جب اس محفل میں شامل ہوئی تھی تو اراکین میں سب سے پہلا نام شمشاد جی کا آتا تھا ۔۔۔ اور وہ کونسی لڑی تھی جہاں پر انکا مراسلہ موجود نہیں تھا ۔
میں نے سوچا تھا پتا نہیں یہ کون ہوں گے جن کی وجہ سے محفل میں اتنی رونق ہوتی ہوگی ۔
اور مجھے بیحد خوشی ہے کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نے میرا انٹرویو لیا ۔۔
انکا بے ساختہ انداز مجھے ہر سوال پر مسکرانے پہ مجبور کر دیتا تھا ۔
امید کرتی ہوں سب کی محبت ہمیشہ ایسے ہی ملتی رہے گی ۔
شمشاد — اگست 23، 2020 5:37 شام
بہت شکریہ فرحین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انٹرویو ختم ہوا ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ پھر سے ایک دو لڑیوںمیں گوشہ نشین ہو جائیں۔
مومن فرحین — اگست 23، 2020 5:47 شام
اچھا جی ۔۔۔ اب تو کافی فعال ہوں
ظفری — اگست 23، 2020 9:22 شام
مجھے لگتا ہے
آپ آجائیں کھانے پر پھر سے تازی بنا دی جائے گی ۔ :bashful:
اگر ایسی بات ہےتو آنا پڑے گا کہ میں بریانی کھانے کے لیئے کہیں بھی جا سکتا ہوں ۔ :thumbsup:
شمشاد — اگست 23، 2020 9:27 شام
چلیں بھئی مومن فرحین تیار ہو جائیں بریانی بنانے کےلیے۔
ویسے کون سی بریانی بناتی ہیں؟ سندھی بریانی، بمبئی بریانی یا حیدر آبادی بریانی؟
شمشاد — اگست 25، 2020 6:47 شام
سیما علی آپی
نور وجدان بہنا
قرۃالعین اعوان عینی آپی
فرحین کا انٹرویو ختم ہو گا۔ آپ کے اختتامی مراسلوں کا انتظار ہے۔
نور وجدان — اگست 25، 2020 7:55 شام
سیما علی آپی
نور وجدان بہنا
قرۃالعین اعوان عینی آپی
فرحین کا انٹرویو ختم ہو گا۔ آپ کے اختتامی مراسلوں کا انتظار ہے۔
میں پوسٹ کروں گی ان شاءاللہ
سیما علی — اگست 25، 2020 7:58 شام
سیما علی آپی
نور وجدان بہنا
قرۃالعین اعوان عینی آپی
فرحین کا انٹرویو ختم ہو گا۔ آپ کے اختتامی مراسلوں کا انتظار ہے۔
کل کوشش کروں گی ان شاء اللّہ سکون سے دوبارہ پڑھنا پڑے گا ۔
قرۃالعین اعوان — اگست 25، 2020 10:16 شام
السلام علیکم ،
شمشاد بھیا انٹرویو بہت خوب رہا اور مومن فرحین کی صورت میں ہمیں ایک عمدہ محفلین مل گئیں جن کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔
خوب پختہ سوچ رکھتی ہیں اور زندگی کو حقیقت کی نگاہ سے دیکھنے کا فن جانتی ہیں۔:)
قرۃالعین اعوان — اگست 25، 2020 10:28 شام
مومن فرحین فیصلہ کرتے ہوئے آپ عقل کو پیش نظر رکھتی ہیں یا دل کی مانتی ہیں؟
آپ کے خیال میں صحرا اور سمندر میں سے زیادہ گہرائی اور کشش کس میں ہے؟
پسندیدہ پھول؟
مشکل حالات میں مقابلہ کرنے کے لیے کوئی رہنما سی بات؟
:)
اگر آپ کا سامنا کچھ ایسے لوگوں سے ہو جائے جو آپ سے عادات و اطوار میں یکسر مختلف ہوں تو انہیں برتنے کا سب سے بہتر انداز آپ کی نظر میں کیا ہو گا؟
تنقید کیسا اثر ڈالتی ہے آپ پر ؟
مومن فرحین — اگست 26، 2020 1:44 شام
اگر ایسی بات ہےتو آنا پڑے گا کہ میں بریانی کھانے کے لیئے کہیں بھی جا سکتا ہوں ۔ :thumbsup:
بس انڈیا آ جائیں زیادہ دور نہیں ۔۔۔
اور صرف بریانی نہیں میں اور بھی کھانے اچھے بناتی ہوں ۔۔
مومن فرحین — اگست 26، 2020 1:46 شام
چلیں بھئی مومن فرحین تیار ہو جائیں بریانی بنانے کےلیے۔
ویسے کون سی بریانی بناتی ہیں؟ سندھی بریانی، بمبئی بریانی یا حیدر آبادی بریانی؟
سبھی بنا لوں گی بس کھانے والا ویسا رہنا چاہیے
مومن فرحین — اگست 26، 2020 1:48 شام
السلام علیکم ،
شمشاد بھیا انٹرویو بہت خوب رہا اور مومن فرحین کی صورت میں ہمیں ایک عمدہ محفلین مل گئیں جن کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔
خوب پختہ سوچ رکھتی ہیں اور زندگی کو حقیقت کی نگاہ سے دیکھنے کا فن جانتی ہیں۔:)
شکریہ قراة العین آپی ۔۔۔
آپ سب کی محبت ہے جو ایسا سمجھتی ہیں ۔
مومن فرحین — اگست 26، 2020 2:18 شام
مومن فرحین فیصلہ کرتے ہوئے آپ عقل کو پیش نظر رکھتی ہیں یا دل کی مانتی ہیں؟
یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ کس وقت کس کی سنی جائے لیکن جب ہمیں اس بات کا ادراک ہو جائے کہ کب کس کو فوقیت دینی ہے تو ہمارے اکثر فیصلے درست ہی ہوتے ہیں ۔۔
آپ کے خیال میں صحرا اور سمندر میں سے زیادہ گہرائی اور کشش کس میں ہے؟
سمندر میں ( مجھے ایسا لگتا ہے ) کیوں کہ گہرائی کا تو نہیں پتا پر سمندر میں کشش ضرور ہوتی ہے ۔
پسندیدہ پھول؟
ویسے تو اللّه تعالیٰ کی ہر تخلیق لا جواب ہے پر مجھے سورج مکھی پسند ہے
مشکل حالات میں مقابلہ کرنے کے لیے کوئی رہنما سی بات؟
مشکل حالات میں ہم کوئی نہ کوئی سہارا تلاش کرتے ہیں کہ کوئی تو ہو جو ہمارا درد تکلیف یا اس فیز کو ہی ختم کرنے میں مدد کرے ۔ تو اس وقت ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اطراف میں نگاہ ڈالنے کی بجائے اوپر کی طرف نظر کریں اور صرف اللّه کو بتائیں کہ ہم پریشان ہیں ۔ اس سے مدد مانگیں ۔ شکایت نہ کریں کیوں کہ شکایت مشکل حالات کو گزرنے نہیں دیتی ۔ شکر کریں کہ اللّه تعالیٰ اگر اپنے بندے کو کوئی نقصان بھی پہنچا رہا ہے نا تو اس میں بھی کوئی فایدہ چھپا ہے ۔ شکر اس وقت کو جلدی گزار دیتا ہے ۔ خود کو مظلوم نہ سمجھیں کہ صرف ہم پر مصیبت آئی دنیا میں ایسا کون ہے جو پریشان نہیں مگر قابل تعظیم ہیں وہ لوگ جن کے لبوں پر ہر وقت مسکراہٹ ہے شکر کی ۔
اتنا یاد رکھنا چاہیے کہ انسان انہی مشکلات سے کندن بنتا ہے ۔
اگر آپ کا سامنا کچھ ایسے لوگوں سے ہو جائے جو آپ سے عادات و اطوار میں یکسر مختلف ہوں تو انہیں برتنے کا سب سے بہتر انداز آپ کی نظر میں کیا ہو گا؟
یہ سوال بہت دلچسپ ہے
میں لوگوں کو ان کی توقع کے مطابق برتتی ہوں ۔
تنقید ایک اچھی چیز ہے ۔۔۔ مجھے بری نہیں لگتی ۔ میں خود ہر روز اپنا محاسبہ کرتی ہوں پر عمل بھی ہو ضروری نہیں ۔
محمدظہیر — اگست 26، 2020 2:37 شام
مومن فرحین آپ کو کسی دوسرے شہر میں یونانی کالج کے لیکچرر کی جاب آفر آئے تو قبول کریں گی؟
محمدظہیر — اگست 26، 2020 2:41 شام
بہت دنوں بعد اردو محفل میں آمد ہوئی ہے۔ شمشاد صاحب کو بھی دوبارہ خوش آمدید :)
ویسے کم سے کم 10 کی تعداد رکھنی تھی ۔ تو ضرور بتاتی
میں نے آپ کا پورا انٹرویو تو نہیں دیکھا اگر ہو سکے تو وہ دس اراکین کا نام بتائیں :)
نور وجدان — اگست 26، 2020 2:44 شام
یہ سوال بہت دلچسپ ہے
میں لوگوں کو ان کی توقع کے مطابق برتتی ہوں ۔
پھر تو آپ سب کی دوست ہوئیں، آپکا دوست کون ہے؟
شمشاد — اگست 26، 2020 2:44 شام
مومن فرحین فیصلہ کرتے ہوئے آپ عقل کو پیش نظر رکھتی ہیں یا دل کی مانتی ہیں؟
یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ کس وقت کس کی سنی جائے لیکن جب ہمیں اس بات کا ادراک ہو جائے کہ کب کس کو فوقیت دینی ہے تو ہمارے اکثر فیصلے درست ہی ہوتے ہیں ۔۔
آپ کے خیال میں صحرا اور سمندر میں سے زیادہ گہرائی اور کشش کس میں ہے؟
سمندر میں ( مجھے ایسا لگتا ہے ) کیوں کہ گہرائی کا تو نہیں پتا پر سمندر میں کشش ضرور ہوتی ہے ۔
پسندیدہ پھول؟
ویسے تو اللّه تعالیٰ کی ہر تخلیق لا جواب ہے پر مجھے سورج مکھی پسند ہے
مشکل حالات میں مقابلہ کرنے کے لیے کوئی رہنما سی بات؟
مشکل حالات میں ہم کوئی نہ کوئی سہارا تلاش کرتے ہیں کہ کوئی تو ہو جو ہمارا درد تکلیف یا اس فیز کو ہی ختم کرنے میں مدد کرے ۔ تو اس وقت ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اطراف میں نگاہ ڈالنے کی بجائے اوپر کی طرف نظر کریں اور صرف اللّه کو بتائیں کہ ہم پریشان ہیں ۔ اس سے مدد مانگیں ۔ شکایت نہ کریں کیوں کہ شکایت مشکل حالات کو گزرنے نہیں دیتی ۔ شکر کریں کہ اللّه تعالیٰ اگر اپنے بندے کو کوئی نقصان بھی پہنچا رہا ہے نا تو اس میں بھی کوئی فایدہ چھپا ہے ۔ شکر اس وقت کو جلدی گزار دیتا ہے ۔ خود کو مظلوم نہ سمجھیں کہ صرف ہم پر مصیبت آئی دنیا میں ایسا کون ہے جو پریشان نہیں مگر قابل تعظیم ہیں وہ لوگ جن کے لبوں پر ہر وقت مسکراہٹ ہے شکر کی ۔
اتنا یاد رکھنا چاہیے کہ انسان انہی مشکلات سے کندن بنتا ہے ۔
اگر آپ کا سامنا کچھ ایسے لوگوں سے ہو جائے جو آپ سے عادات و اطوار میں یکسر مختلف ہوں تو انہیں برتنے کا سب سے بہتر انداز آپ کی نظر میں کیا ہو گا؟
یہ سوال بہت دلچسپ ہے
میں لوگوں کو ان کی توقع کے مطابق برتتی ہوں ۔
تنقید ایک اچھی چیز ہے ۔۔۔ مجھے بری نہیں لگتی ۔ میں خود ہر روز اپنا محاسبہ کرتی ہوں پر عمل بھی ہو ضروری نہیں ۔

پورے دادی اماں والے جواب دیئے ہیں اس نے۔
قرۃالعین اعوان — اگست 26، 2020 2:53 شام
بہت خوب مومن فرحین!
میری توقع کے مطابق جوابات ہیں۔۔۔
شاباش :):)
قرۃالعین اعوان — اگست 26، 2020 2:55 شام
ویسے مجھے صحرا اپنے بھید کی وجہ سے زیادہ پر کشش لگتا ہے ۔:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88-%D9%88%D9%90%D8%AF-%D9%85%D9%88%D9%85%D9%86-%D9%81%D8%B1%D8%AD%DB%8C%D9%86.112841/page-11