ہم نہ تھے یکتا کسی ہنر میں، اہلِ ظرف نے پہنچادیا کہاں کہاں ۔ ویسے حیرت ناک حد تک اپنے ہی قیاس پر نازاں ہو یہ مصوری دیکھ کے .یہ کائنات بنی سننے اور سنانے والوں کے لیے ہے، اتنی مٹھاس سے بھرپور پردرد موسیقی اس تصویر سے نکل رہی ہے، شکر ہے آپ کا چاند سلامت ہے اور تاریکی میں ہوا روشنی کے ہلکورے لے رہی ہے ۔ کیا چاہیے کہ بس مزید شاہکار اپنی زنبیل سے نکالیے اور ہمیں نواز دیجیے ............! یہ درون بھی حال ہے اور کبھی تجسیم تو کبھی تجرید ہے. اپ کو بہت داد..... ............... کہتے ہین اندر کی دنیا میں کردار بولتے ہیں، یہ اکثر ناول نگار کہتے. کیا اپ کے ساتھ کبھی ایسا تجربہ ہوا؟
اشعار بھی دکھا دیجیے کہ شعر کہنا نعمت ہے اور سننا پڑھنا ذوق ہے سو ذوق سے محروم کرنا کنجوسی ہے
میں خوش نصیب ہوں کہ میرے فن کو آپ نے سراہا ۔ جو چیز میں نے محسوس کر کے بنائی تھی آپ نے بلکل وہی بیان کی ہے ۔ بہت شکر گزار ہوں ۔
میں کتابیں پڑھتے وقت ان کے کردار میں کھو جاتی ہوں ۔ اور اکثر پڑھنے کے بعد بھی حقیقی زندگی میں بھی ان کے نقش تلاش کرتی ہوں ۔
اچھا ۔ میں یوں نے یوں کسی محفل میں کبھی اپنا کلام نہیں بتایا اور سوچا تھا کبھی نہیں بتاؤں گی ۔ پر آپ کی باتیں مجھے بہت بھائی ہے میں ٹال نہیں سکتی ۔
دلکشی سادگی دلربا زندگی
تجھ کو کیا نام دوں میں بتا زندگی
دے کے ہر بار مجھ کو صدا چھپ گئی
ہائے کیسی ہے تیری ادا زندگی
دل لبھائے کبھی دل دکھائے کبھی
تو ہی نشتر ہے تو ہی دوا زندگی
جاتا ہے کونسا راستہ اس گلی
کچھ بتا تو ہی اس کا پتا زندگی
ہم نے کیا کیا نا اس کے اٹھائے ہیں ناز
پھر بھی اب تک ہے ہم سے خفا زندگی
رات پچھلے پہر کیسی آہٹ تھی یہ
کیا تیرے قدموں کی تھی صدا زندگی
اس کی باتوں میں تیری جھلک ہے عیاں
اس کے لفظوں کو تو نے سنا زندگی ؟
چاہتیں ، الفتیں ، دل لگی ہیں سبھی
تجھ کو بہلانے کا آسرا زندگی
ایسے دلبر پہ دل کیوں نہ آئے فرح
جس پہ ہوتی رہی ہے فدا زندگی