انٹرویوانٹرویو وِد Atheist

یوسف-2 — اپریل 11، 2012 4:30 شام
اس ریپیٹ ٹیلی کاسٹ کی کیا ضرورت پڑ چکی ہے جناب ؟:D
’’ضرورت‘‘ تو شاید’’فرست ٹیلی کاسٹ‘‘ کی بھی نہیں رہی ہوگی :mrgreen: ۔ یہاں تو سب کچھ بلا ضرورت ہی ہوتا ہے :grin: غالبا" آپ کا واحد انٹرویو ہے جو ’’موضوعاتی‘‘ ہے اور کسی ’’نظریہ‘‘ کے گرد گھومتا ہے۔ اور مجھے ’’نظریاتی لوگ‘‘ بہت پسند ہیں، خواہ ان کا نظریہ میرے نظریہ سے متضاد ہی کیوں نہ ہو۔ اسی لئے آپ کے انٹرویو کو ’’ری فریش‘‘ کردیا ہے۔:lol:
عسکری — اپریل 11، 2012 5:15 شام

پر آپ نے ماضی کو کرید کر ہمارے سوئے ہوئے جزبات کو جگا دیا ہے اس کا جرمانہ اب ہم کس پر لگائیں:grin: ویسے ہماری بات اچھی جا رہی تھی پر جب لوگ حد سے زیادہ بڑھنے لگے تو ہم نے الوداع اٹھ چلیں نی ساتھی کو یاد کر لیا :loser:
گمنام زندگی — اپریل 12، 2012 11:22 صبح
شمشاد بھائی ، میرا تعلق کراچی سے ہے میں کامرس گریجویٹ ہوں اور ایک پرائیوٹ فرم میں ملازمت کرتا ہوں جو کہ ٹاور کے نزدیک واقع ہے رہائش گارڈن ایسٹ میں ہے خیر سے شادی شدہ اور 3 بچوں کا باپ ہوں (ماشااللہ سے) :)۔ سن 1996 سے کمپیوٹر استعمال کر رہا ہوں۔(عمر کااندازہ تو ہو ہی گیا ہو گا );)
کل لفظ "بعد"کا مطلب ڈھونڈتے ڈھونڈتے اس شاندار سائٹ کی اس خطرناک لڑی تک آ پہنچا کل ہی کل میں 14 پیجز پڑھ ڈالے ، اب جیسا آپ سلوک کریں بندہ حاضر ہے۔:grin:
@ لڑی
واقعی یوسف صاحب اس "ری کیپ" کی کیا ضرورت پڑی ؟؟؟
@ پاکستانی بھائی
بھائی اگرآپ ناراض نہ ہوں تو کیا میں بھی کوئی سوال کرسکتا ہوں ؟؟ یہ دنیا ئیں ،یہ کائیناتیں ،مجھے بھی کچھ چکر لگتا ہے اگر آپ کا یا کسی بھی صاحب کا مطالعہ ہو تو مجھےجان کر خوشی ہو گی :lol:
گمنام زندگی — اپریل 12، 2012 11:31 صبح
اور ساتھ ہی اس ویڈیو کا تحفہ بھی آپ صاحبان کے لئے
ری پوسٹ کی صورت میں معذرت :disapointed:
شمشاد — اپریل 12، 2012 1:16 شام
شمشاد بھائی ، میرا تعلق کراچی سے ہے میں کامرس گریجویٹ ہوں اور ایک پرائیوٹ فرم میں ملازمت کرتا ہوں جو کہ ٹاور کے نزدیک واقع ہے رہائش گارڈن ایسٹ میں ہے خیر سے شادی شدہ اور 3 بچوں کا باپ ہوں (ماشااللہ سے) :)۔ سن 1996 سے کمپیوٹر استعمال کر رہا ہوں۔(عمر کااندازہ تو ہو ہی گیا ہو گا );)

لگے ہاتھوں اپنا نام بھی لکھ دیتے تو کیا ہی اچھا ہوتا۔
اردو محفل میں خوش آمدید۔
جی آپ بھی عمران سے سوال پوچھ سکتے ہیں۔ پاکستانی کا یہی نام ہے۔
گمنام زندگی — اپریل 13، 2012 11:41 صبح
عمران بھائی ! اجازت ہے ؟:daydreaming:
شمشاد — اپریل 13، 2012 11:48 صبح
اجازت طلب کرنا چہ معنی دارد؟
یوسف-2 — اپریل 13، 2012 11:51 صبح
عمران بھائی ! اجازت ہے ؟:daydreaming:
اجازت کے بغیر آپ سب کچھ پوچھ سکتے ہیں :D اجازت لے کر کچھ نہیں :mrgreen:
گمنام زندگی — اپریل 13، 2012 12:26 شام
چلیں ٹھیک ہے عام سوالات سے شروع کرتے ہیں (یو نو ذرا ماحول بناتے ہیں :ROFLMAO:)
عمران صاحب آپ کی نظر میں پاکستان کے موجودہ مسائل کا حل کیا ہے
اور کیا کسی سیاسی پارٹی کے پاس اسکا حل ہے بھی کہ نہیں ؟؟؟
عسکری — ستمبر 28، 2012 7:21 صبح
اجازت کے بغیر آپ سب کچھ پوچھ سکتے ہیں :D اجازت لے کر کچھ نہیں :mrgreen:
نا ویسے نا ایسے اب کوئی نہیں پوچھ سکتا :D
عسکری — ستمبر 28، 2012 7:23 صبح
چلیں ٹھیک ہے عام سوالات سے شروع کرتے ہیں (یو نو ذرا ماحول بناتے ہیں :ROFLMAO:)
عمران صاحب آپ کی نظر میں پاکستان کے موجودہ مسائل کا حل کیا ہے
اور کیا کسی سیاسی پارٹی کے پاس اسکا حل ہے بھی کہ نہیں ؟؟؟
پاکستان کے مسائل ایسے ہیں جیسے کہ کبھی سیدھے نا ہونے والے ان کو کم کیا جا سکتا ہے بس ۔ اس وقت سب برے ہیں اور ان بروں میں سے عمران کو سلیکٹ کر کے چانس دیا جا سکتا ہے ۔ مسائل بہت ہیں حل تو پھر آپ کو پتہ ہے ایک اور دھاگا چاہیے :eek:
گمنام زندگی — ستمبر 28، 2012 10:32 صبح
شاوا بئی شاوا
پاکستانی ہن
نوی ڈی پی تے نوے سگنیچر دے نال ، :)
@ٹاپک
پوسٹ نمبر 284 کی ویڈیو دیکھی تھی بھائی آپ نے ؟
عسکری — ستمبر 28، 2012 10:37 صبح
شاوا بئی شاوا
پاکستانی ہن
نوی ڈی پی تے نوے سگنیچر دے نال ، :)
@ٹاپک
پوسٹ نمبر 284 کی ویڈیو دیکھی تھی بھائی آپ نے ؟
ڈی پی فرمائش پر تبدیل کی ہے اور سیگنیچر مجھے اچھے لگے تو تبدیل کیے کون ساری عمر ایک ہی رکھتا ہے ؟
رہی بات ویڈیو کی تو ابھی دیکھ لیتے ہیں :bighug:
عسکری — ستمبر 28، 2012 10:48 صبح
اچھی ویڈیو تھی مجھے تو دیکھ کر لگا کہ نا کچھ تھا نا کچھ ہے یہ سب مایا ہے :D
گمنام زندگی — ستمبر 28، 2012 10:56 صبح
اچھی ویڈیو تھی مجھے تو دیکھ کر لگا کہ نا کچھ تھا نا کچھ ہے یہ سب مایا ہے :D
بجا فرمایا۔ :)
عسکری — مئی 4، 2013 5:57 شام
انسان کو ہر حال میں ایک سہارے کی ضرورت ہوتی ہے اس چھتری سے نکل کر بہت دھوپ لگتی ہے ایک سابقہ ملحد کا اقبال ۔ سچ میں دوستو جو بھی ہے جیسا بھی جہاں بھی ہے ہے یا نا ہے پر ایک مذہبی سہارا جو جبلت میں بٹھایا گیا ہو اس سے دور ہو کر زندگی کی ہر مشکل کا خؤد سامنا کرنا آسان نہیں
یوسف-2 آپ کے لیے یہ پیغام اپنے فیملی ممبرز کو بتا دیجیے گا جو اس وقت بہت ہی اٹریکٹیو تھے اس دھاگے میں:peacesign:
مہ جبین — مئی 4، 2013 6:03 شام

عسکری کیا سیر کو سوا سیر مل گیاِ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کیا تمہاری زندگی میں مذہب کے حوالے سے کوئی یو ٹرن آگیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اگر اس بات کی وضاحت ہوجائے تو بہت سوں کا بھلا ہوجائے
عسکری — مئی 4، 2013 6:22 شام
عسکری کیا سیر کو سوا سیر مل گیاِ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کیا تمہاری زندگی میں مذہب کے حوالے سے کوئی یو ٹرن آگیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اگر اس بات کی وضاحت ہوجائے تو بہت سوں کا بھلا ہوجائے
جو بھی ہے یہی ہے آنی
مہ جبین — مئی 4، 2013 6:29 شام
جو بھی ہے یہی ہے آنی
عسکری بیٹا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمہاری جو بھی مذہبی سوچ اور نظریہ تھا ۔۔۔ اب اس میں کس حد تک اور کیا تبدیلی آئی ہے، یہ تمہارا ذاتی فعل ہے اس میں کسی کو اپنی رائے دینے کا کوئی حق اور اختیار نہیں لیکن ایسی سوچ رکھنے والے انسان کے خیالات میں اتنی بڑی تبدیلی بلکہ انقلاب کیسے آیا ؟؟؟؟؟ اسکو جاننے میں بہت لوگوں کو دلچسپی ہوگی اور ہوسکتا ہے کہ تمہارے ان تجربات سے کچھ ایسے لوگ فائدہ اٹھائیں جو تمہاری پہلی والی گمراہ روش پر چل رہے ہیں اور تمہاری طرح خود کو بالکل ٹھیک سمجھ رہے ہیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88-%D9%88%D9%90%D8%AF-atheist.34116/page-15