رباب واسطی — ستمبر 30، 2018 9:40 صبح
تبدیلی وغیرہ وغیرہ کا سیزن سمجھ لیں۔
تعارف نامے سے نکالے سوالات کے جوابات سے اپنے سمیت دیگر محفلین کے علم یا معلومات میں اضافہ مقصود و مطلوب مومن ہے۔

محمدظہیر — اکتوبر 14، 2018 10:54 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید رباب واسطی صاحبہ

مریم افتخار — اکتوبر 14، 2018 11:02 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید!
اس تعارف نامہ میں اپنی عمر کے بارے میں کچھ تذکرہ نہیں کروںگی البتہ جسے جستجو ہو وہ میری زاتی تفصیلات کا صفحہ دیکھ لے وہاں سب کچھ درست لکھا ہے
جستجو تو تھی مگر وہاں بھی مل نہیں سکی، کیا کیجے!

رباب واسطی — اکتوبر 14، 2018 11:09 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید!

جستجو تو تھی مگر وہاں بھی مل نہیں سکی، کیا کیجے!
تھوڑا لیٹ ہیں آپ، مجھے پہلے ہی کسی نے اردو محفل پر بھی عمر چھپانے کا طریقہ بتادیا تھا
باباجی — اکتوبر 23، 2018 6:00 صبح
وعلیکم السلام
ماشاءاللہ ۔۔ اردو زبان پر عبور سے لگتا ہے
جس زمانے میں آپ نے میٹرک کیا۔۔ اسوقت میٹرک سولہ جماعتوں کے برابر ہوگا ۔۔
محفل پہ آئے مہینے بھر سے زیادہ ہوگیا ہے آپ کو تو خوش آمدید کے بجائے یہی کہوں گا کہ
خوش رہیے
کامران عاشر — نومبر 12، 2018 10:48 صبح
کیا ایف اے داخلہ فارم پہ اتنا بڑا نام لکھنے کے لیے خانے کافی تھے یا ایکسٹرا شیٹ کی ضرورت پڑی
سید عمران — نومبر 12، 2018 10:55 صبح
کیا ایف اے داخلہ فارم پہ اتنا بڑا نام لکھنے کے لیے خانے کافی تھے یا ایکسٹرا شیٹ کی ضرورت پڑی
کیا وہ درج ذیل سے بھی بڑا نام تھا ؟؟؟
جناب غیر سید
محمد عدنان اکبری نقیبی صاحب!!!
کامران عاشر — نومبر 12، 2018 10:59 صبح
کیا وہ درج ذیل سے بھی بڑا نام تھا ؟؟؟
جناب غیر سید
محمد عدنان اکبری نقیبی صاحب!!!
عدنان صاحب کا کون مقابلہ کر سکتا ہے ان کا نام تو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جانا چاہیے
سید عمران — نومبر 12، 2018 11:10 صبح
عدنان صاحب کا کون مقابلہ کر سکتا ہے ان کا نام تو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جانا چاہیے
بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے؟؟؟
نوٹ: یہاں بلی سے مراد عدنان بھائی نہیں ہیں!!!
محمداحمد — نومبر 12، 2018 11:19 صبح
خوش آمدید رباب صاحبہ!
آپ کے تعارف کی تھریڈ آج دیکھی۔
سید عمران — نومبر 12، 2018 11:19 صبح
خوش آمدید رباب صاحبہ!
آپ کے تعارف کی تھریڈ آج دیکھی۔
آپ کو مبارک ہو!!!

سید عاطف علی — نومبر 12، 2018 11:23 صبح
محفل میں خوش آمدید رباب واسطی صاحبہ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — نومبر 12، 2018 11:23 صبح
بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے؟؟؟
نوٹ: یہاں بلی سے مراد عدنان بھائی نہیں ہیں!!!
تو ہمارا کیا کردار ہے یہاں۔
محمداحمد — نومبر 12، 2018 11:24 صبح
کسے؟
مجھے؟

سید عمران — نومبر 12، 2018 11:26 صبح
تو ہمارا کیا کردار ہے یہاں۔
آپ کا کردار یہ ہے کہ آدھی رات کو اسٹور میں سے کچھ آوازیں آئیں تو شوہر اور بیوی ایک دوسرے سے ڈسکس کرنے لگے۔۔۔
جبکہ آپ آخر تک اسٹور میں چھپے چور کا کردار نبھا رہے ہیں!!!
سید عمران — نومبر 12، 2018 11:26 صبح
کسے؟
مجھے؟
جی!!!
آخر کار آپ نے ان کے تعارف کی تھریڈ دیکھ ہی لی!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی — نومبر 12، 2018 11:28 صبح
آپ کا کردار یہ ہے کہ آدھی رات کو اسٹور میں سے کچھ آوازیں آئیں تو شوہر اور بیوی ایک دوسرے سے ڈسکس کرنے لگے۔۔۔
جبکہ آپ آخر تک اسٹور میں چھپے چور کا کردار نبھا رہے ہیں!!!
توبہ توبہ ,
حد ہے بھیا آپ سے بھی۔
اکمل زیدی — نومبر 12، 2018 11:56 صبح
جی احمد بھائی کی طرح ہم بھی آج ہی با مشرف ہوئے آپ کی تعارفی لڑی سے۔۔۔۔
تو ۔پھر۔۔
ہم بھی کہے دیتے ہیں مزید
محترمہ آپ کو خوش آمدید۔۔۔
رباب واسطی — نومبر 12، 2018 3:24 شام
کیا ایف اے داخلہ فارم پہ اتنا بڑا نام لکھنے کے لیے خانے کافی تھے یا ایکسٹرا شیٹ کی ضرورت پڑی
شائد یہی وجہ رہی ہو میرے ایف اے پاس نہ کرنے کی
ع عائشہ — نومبر 12، 2018 3:48 شام
شائد یہی وجہ رہی ہو میرے ایف اے پاس نہ کرنے کی
اصل بات بتائیں