***برائے تعارف***

علی صہیب — جولائی 7، 2017 8:50 صبح
السلام علیکم احباب!
میرا بنیادی تعلق لاہور سے ہے اور آج کل اسلام آباد میں رہائش پذیر ہوں! کچھ عرصہ قبل ایف ایس سی کے امتحانات سے فرصت کے بعد ایامِ فراغت گن رہا ہوں! ادب و سخن کے ساتھ بچپن سے تعلق رہا ہے اور محفل میں شمولیت کی بنیادی وجہ ہے!
کافی عرصے سے انٹرنیٹ کی دنیا پر اردو محفل کی پیروی کر رہا تھا مگر باقاعدہ شمولیت اختیار نہیں کی تھی اور کچھ عرصہ قبل شمولیت اختیار کرنے کے باوجود خاموش قاری بنا رہا۔ پچھلے دنوں ایک پیارے دوست عباد اللہ کے کہنے پر مراسلے ارسال کرنا شروع کیے۔ تعارف کی یہ لڑی بھی اسی سلسلے کا حصہ ہے!
محمد وارث — جولائی 7، 2017 8:55 صبح
خوش آمدید حافظ صاحب!
علی صہیب — جولائی 7، 2017 8:56 صبح
خوش آمدید حافظ صاحب!
شکریہ محترم! :angel:1
محمد تابش صدیقی — جولائی 7، 2017 9:01 صبح
خوش آمدید حافظ صاحب۔
حافظ صاحب سے فیس بک پر ملاقات رہی ہے۔ البتہ حافظ صاحب کے والد صاحب سے باقاعدہ ملاقات رہی ہے اور ہوتی رہتی ہے۔ :)
عائشہ صدیقہ — جولائی 7، 2017 9:04 صبح
محفل میں خوش آمدید! امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
ظفری — جولائی 7، 2017 9:09 صبح
خوش آمدید جناب ۔
لاریب مرزا — جولائی 7، 2017 9:25 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید :)
ابن توقیر — جولائی 7، 2017 9:32 صبح
محفل میں خوش آمدید علی صہیب بھائی!
یوسف سلطان — جولائی 7، 2017 9:53 صبح
وعلیکم السلام
خوش آمدید
محمد عدنان اکبری نقیبی — جولائی 7، 2017 10:05 صبح
وعلیکم السلام​
خوش آمدید​
سیدہ شگفتہ — جولائی 7، 2017 10:15 صبح
السلام علیکم احباب!
میرا بنیادی تعلق لاہور سے ہے اور آج کل اسلام آباد میں رہائش پذیر ہوں! کچھ عرصہ قبل ایف ایس سی کے امتحانات سے فرصت کے بعد ایامِ فراغت گن رہا ہوں! ادب و سخن کے ساتھ بچپن سے تعلق رہا ہے اور محفل میں شمولیت کی بنیادی وجہ ہے!
کافی عرصے سے انٹرنیٹ کی دنیا پر اردو محفل کی پیروی کر رہا تھا مگر باقاعدہ شمولیت اختیار نہیں کی تھی اور کچھ عرصہ قبل شمولیت اختیار کرنے کے باوجود خاموش قاری بنا رہا۔ پچھلے دنوں ایک پیارے دوست عباد اللہ کے کہنے پر مراسلے ارسال کرنا شروع کیے۔ تعارف کی یہ لڑی بھی اسی سلسلے کا حصہ ہے!
و علیکم السلام
اردو محفل فورم میں خوش آمدید!
حافظ نام کا حصہ ہے یا آپ نے قرآن پاک حفظ کیا ہے؟
مریم افتخار — جولائی 7، 2017 10:19 صبح
ہماری محفل میں خوش آمدید !!
عباد اللہ — جولائی 7، 2017 11:55 صبح
خوش آمدید پیارے امید ہے ہمیں بھی سیکھنے کو ملتا رہے گا;)
محمداحمد — جولائی 7، 2017 12:00 شام
خوش آمدید!
علی صہیب — جولائی 7، 2017 12:22 شام
خوش آمدید حافظ صاحب۔
حافظ صاحب سے فیس بک پر ملاقات رہی ہے۔ البتہ حافظ صاحب کے والد صاحب سے باقاعدہ ملاقات رہی ہے اور ہوتی رہتی ہے۔ :)
بہت شکریہ جناب! بس ایک عنایت کیجیے کہ والد صاحب سے میری جھوٹی تعریفیں کر دیا کیجیے!:curl-lip:
علی صہیب — جولائی 7، 2017 12:28 شام
عائشہ صدیقہ
ظفری
لاریب مرزا
ابن توقیر
یوسف سلطان
محمد عدنان اکبری نقیبی
سیدہ شگفتہ
مریم افتخار
محمداحمد

آپ سب احباب کا بہت شکریہ! :angel:1
علی صہیب — جولائی 7، 2017 12:32 شام
خوش آمدید پیارے امید ہے ہمیں بھی سیکھنے کو ملتا رہے گا;)
اچھا مزاق کرتے ہو جانی!
حقیقت سے تو تم بخوبی واقف ہو کہ تم ٹھہرے میر کے معتقد اور اساتذہ کے کلام کا وسیع مطالعہ بھی کر چکے ہو! اور ہم ٹھہرے متقدمین کے معتقدین کے مقلد!! سو تمہاری تقلید ہم پر واجب ہوئی! لہذا اپنے الفاظ واپس لو! ;):sneaky:
علی صہیب — جولائی 7، 2017 12:34 شام
و علیکم السلام
اردو محفل فورم میں خوش آمدید!
حافظ نام کا حصہ ہے یا آپ نے قرآن پاک حفظ کیا ہے؟
جی الحمدللہ قرآن مجید حفظ کیا ہے!
سید عمران — جولائی 7، 2017 12:37 شام
خوش آمدید حافظ صاحب۔
حافظ صاحب سے فیس بک پر ملاقات رہی ہے۔ البتہ حافظ صاحب کے والد صاحب سے باقاعدہ ملاقات رہی ہے اور ہوتی رہتی ہے۔ :)
یاحیرت تابش بھائی!!!
ہر ایک سے واقفیت ہے آپ کی!!!
محمد تابش صدیقی
حمیرا عدنان — جولائی 7، 2017 12:38 شام
خوش آمدید جناب حافظ علی صہیب قرنی صاحب
اردو محفل میں خوش آمدید
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.97493/