***برائے تعارف***

لاریب مرزا — جولائی 7، 2017 1:24 شام
عباد اللہ میاں خوش قسمت ہو کہ آپ کے کہنے پر لوگ محفل پر آ جاتے ہیں، ورنہ ہمارے کہنے پر تو صرف اندراج کروا کر بھاگ جاتے ہیں۔ :)
تابش بھائی!! عباد اللہ تو خود مہینوں بعد محفل میں جلوہ افروز ہوتے ہیں۔ :) :)
محمد تابش صدیقی — جولائی 7، 2017 1:26 شام
تابش بھائی!! عباد اللہ تو خود مہینوں بعد محفل میں جلوہ افروز ہوتے ہیں۔ :) :)
قدر کھو دیتا ہے ہر روز کا آنا جانا :(
عباد اللہ — جولائی 7، 2017 2:35 شام
اچھا مزاق کرتے ہو جانی!
حقیقت سے تو تم بخوبی واقف ہو کہ تم ٹھہرے میر کے معتقد اور اساتذہ کے کلام کا وسیع مطالعہ بھی کر چکے ہو! اور ہم ٹھہرے متقدمین کے معتقدین کے مقلد!! سو تمہاری تقلید ہم پر واجب ہوئی! لہذا اپنے الفاظ واپس لو! ;):sneaky:
پیارے میر کی تنک مزاجی اور ذود رنجی بھی ہمارے حصے میں آئی ہے موقع دینے سے احتراز برتو:(
عباد اللہ — جولائی 7، 2017 2:40 شام
تابش بھائی!! عباد اللہ تو خود مہینوں بعد محفل میں جلوہ افروز ہوتے ہیں۔ :) :)
اس میں کچھ شائبہ ء خوبیِ تقدیر بھی ہے
قدر کھو دیتا ہے ہر روز کا آنا جانا :(
الف عین — جولائی 7، 2017 3:28 شام
خوش آمدید صہیب قرنی
علی صہیب — جولائی 7، 2017 3:50 شام
خوش آمدید صہیب قرنی
بہت شکریہ محترم! ❤
علی صہیب — جولائی 7، 2017 3:53 شام
پیارے میر کی تنک مزاجی اور ذود رنجی بھی ہمارے حصے میں آئی ہے موقع دینے سے احتراز برتو:(
ہم منا لیں گے آپ کو! اس بارے امام جون کیا فرما گئے ہیں کہ
روٹھ جانا ہماری عادت ہے
آپ ہم کو منا لیا کیجے ❤
عباد اللہ — جولائی 7، 2017 3:55 شام
ایک ہی فن تو ہم نے سیکھا ہے
جس سے ملئے اسے خفا کیجے
ہم منا لیں گے آپ کو! اس بارے امام جون کیا فرما گئے ہیں کہ
روٹھ جانا ہماری عادت ہے
آپ ہم کو منا لیا کیجے ❤
علی صہیب — جولائی 7، 2017 4:00 شام
ایک ہی فن تو ہم نے سیکھا ہے
جس سے ملئے اسے خفا کیجے
اک ہنر ہے جو کر گیا ہوں میں
سب کے دل سے اتر گیا ہوں میں :love-over:
جون ایلیا
زیک — جولائی 7، 2017 10:20 شام
شکریہ جناب! زیک آپ کا اسم مبارک ہے؟ یا پھر؟
مبارک کا تو پتا نہیں نام البتہ ہے
علی صہیب — جولائی 7، 2017 10:27 شام
مبارک کا تو پتا نہیں نام البتہ ہے
ہممممم! کافی بلکہ خاصا تخفیف شدہ معلوم پڑتا ہے!
;)
گلزار خان — ستمبر 2، 2017 2:17 شام
اردو محفل میں خوش آمدید​

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.97493/page-3