برگ حنا کا تعارف

امیداورمحبت — جون 19، 2012 9:12 شام
اُردو محفل میں خوش آمدید برگ حنا
ابن سعید — جون 19، 2012 9:17 شام
بٹیا رانی! اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ آپ کو اردو محفل پسند آئے گی اور محفلین کے درمیان آپ کا وقت خوشگوار گذرے گا نیز ہمیں آپ سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ :)
محفل میں کسی قسم کی مشکل درپیش ہو تو آپ محفلین کو معاون پائیں گی اور بوقت ضرورت بلا تکلف انتظامیہ سے رابطہ کر سکیں گی۔ :)
برگ حنا — جون 19، 2012 9:23 شام
بہت شکریہ جناب:)
ہا ہا ہا ہا ارے یہ کیا کہہ رہے ہیں آپ؟:noxxx:
تالے اور وہ بھی ہم نے؟
ہم نے تو اپنے گھر میں بھی کبھی تالے کی جھنجھٹ نہیں پالی جناب
ہم آپ سب کے قبیلے سے ہی ہیں تبھی تو یہاں موجود ہیں
ویسے ہمیں بہت خوشی ہوگی کہ اگر آپ ہمارے اسٹیٹس پہ کچھ لکھیں گے
( کہیں نایاب بھائی برا نہ منا لیں کہ ان کے انٹرویو کے دھاگے کو ہم نے کیا بنا ڈالا ،بہت معذرت نایاب بھیا ۔ ۔ ۔ سوری ی ی ی ی )

شمشاد صاحب اس پر میری ریپلائی بھی یہاں لے آئیے ناں پلیزززز
میں نے چیک کی تاکہ یہاں آپ کو زحمت دئیے بنا خود کاپی کر سکوں لیکن وہاں نہیں ملی مجھے
شمشاد — جون 19، 2012 9:26 شام
اررررے ادھر سے اپنے پیغام کی نقل لیکر ادھر چسپاں کر دیں۔ ویسے میں دیکھتا ہو کہ آپ کا کون سا پیغام تھا۔
برگ حنا — جون 19، 2012 9:26 شام
ارررے ابھی سے۔
ابھی تو اراکین کو خبر ہی نہیں ہوئی۔
آپ کا باقاعدگی سے آنا شرط ہے۔

جی بشرطِ زندگی میں انشاءاللہ پابندی سے حاضری دیتی رہوں گی:)
شمشاد — جون 19، 2012 9:28 شام
آپ کے تعارف کے متعلق، آپ کا کوئی پیغام اس دھاگے میں نہیں ہے۔ وہ سب یہاں لے آیا ہوں۔
اگر کوئی ہے توربط دے دیں۔
برگ حنا — جون 19، 2012 9:29 شام
اررررے ادھر سے اپنے پیغام کی نقل لیکر ادھر چسپاں کر دیں۔ ویسے میں دیکھتا ہو کہ آپ کا کون سا پیغام تھا۔

یہی تھا جسے میں نے quote کیا
لیجئے اپنے تعارف میں ایک اور بات بتا دوں کہ میں بہت جلدباز ہوں جس کا عملی مظاہرہ ابھی آپ نے دیکھا :noxxx:
برگ حنا — جون 19، 2012 9:30 شام
آپ کے تعارف کے متعلق، آپ کا کوئی پیغام اس دھاگے میں نہیں ہے۔ وہ سب یہاں لے آیا ہوں۔
اگر کوئی ہے توربط دے دیں۔

یہی تھا جسے میں نے quote کیا
لیجئے اپنے تعارف میں ایک اور بات بتا دوں کہ میں بہت جلدباز ہوں جس کا عملی مظاہرہ ابھی آپ نے دیکھا :noxxx:
شمشاد — جون 19، 2012 9:31 شام
فکر نہ کریں، اس محفل میں اور بھی بہت جلد باز ہیں۔
خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فہیم — جون 19، 2012 9:32 شام
میں بہت جلدباز ہوں جس کا عملی مظاہرہ ابھی آپ نے دیکھا :noxxx:
اب تو واقعی ایک ہی قبیلے کے معلوم ہورہے ہیں:ROFLMAO:
برگ حنا — جون 19، 2012 9:32 شام
:)
ترقی یافتہ دور ہے نہ
اب وہ کہاں کہ قفل لگایا جائے پھر چابی گھما کر اسے مقفل کیا جائے
اب تو اکثر غلطی میں ایک بٹن دبا دینے سے بھی تالے لگ جاتے ہیں
تو شاید آپ سے بھی کچھ ایسا ہوچلا ہے کہ آپ کی پروفائل پر صرف لیمیٹڈ لوگوں کا داخلہ ممکن ہے :)
اور اس اسٹیٹس سے تو آپ ابھی تک ہمارے قبیلے کی ہی معلوم ہوتی ہیں
کہ ہم بھی اکثر کچھ ایسے اسٹیٹس مار دیتے ہیں۔
"ٹوٹیں گے اب تو بھرم دھیرے دھیرے" :ROFLMAO:
اور نایاب بھائی بہت اچھے انسان ہیں
وہ ایسی باتوں کا بالکل برا نہیں مناتے :)
ویسے اب ہم آپ کے تعارف والے تھریڈ میں چھلانگ لگاتے ہیں
باقی باتیں وہیں :)

بہت شکریہ جناب:)
ہا ہا ہا ہا ارے یہ کیا کہہ رہے ہیں آپ؟:noxxx:
تالے اور وہ بھی ہم نے؟
ہم نے تو اپنے گھر میں بھی کبھی تالے کی جھنجھٹ نہیں پالی جناب
ہم آپ سب کے قبیلے سے ہی ہیں تبھی تو یہاں موجود ہیں
ویسے ہمیں بہت خوشی ہوگی کہ اگر آپ ہمارے اسٹیٹس پہ کچھ لکھیں گےواقعی ٹھیک کہا آپ نے " ٹوٹیں گے اب تو بھرم دھیرے دھیرے" اور کچھ بھرم ایک دم سے بھی ٹوٹ جاتے ہیں بس ایک ہی بات کے ساتھ ۔ ۔ ۔ ۔جانے بھرم ہوتے ہیں یا ہماری خوش فہمیاں اور یا پھر غلط فہمیاں ۔ ۔ ۔ اللہ جانے ۔ ۔ ۔
( کہیں نایاب بھائی برا نہ منا لیں کہ ان کے انٹرویو کے دھاگے کو ہم نے کیا بنا ڈالا ،بہت معذرت نایاب بھیا ۔ ۔ ۔ سوری ی ی ی ی )
برگ حنا — جون 19، 2012 9:40 شام
برگ حنا اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں۔

جی جناب بس آپ آگے آگے دیکھتے جائیےگا :)
کچھ ہم بتاتے جائیں گے اور کچھ آپ عملی مظاہرے دیکھیں گے ہاہاہاہا ۔ ۔ ۔ ۔
فہیم — جون 19، 2012 9:41 شام
واقعی ٹھیک کہا آپ نے " ٹوٹیں گے اب تو بھرم دھیرے دھیرے" اور کچھ بھرم ایک دم سے بھی ٹوٹ جاتے ہیں بس ایک ہی بات کے ساتھ ۔ ۔ ۔ ۔جانے بھرم ہوتے ہیں یا ہماری خوش فہمیاں اور یا پھر غلط فہمیاں ۔ ۔ ۔ اللہ جانے ۔ ۔ ۔

واقعی ہم بھی یہی سوچتے ہیں
کہ یہ بھرم
خوش فہمی ہوتے ہیں یا غلط فہمی :)
برگ حنا — جون 19، 2012 9:41 شام

تھینکس ڈئیر مقدس:)
سو نائس آف یو مائی سس
شمشاد — جون 19، 2012 9:42 شام
جی جناب بس آپ آگے آگے دیکھتے جائیےگا :)
کچھ ہم بتاتے جائیں گے اور کچھ آپ عملی مظاہرے دیکھیں گے ہاہاہاہا ۔ ۔ ۔ ۔

عملی مظاہروں میں کوئی دھماکے شماکے کرنے کا پروگرام ہے کیا؟
برگ حنا — جون 19، 2012 9:42 شام
"ہائے اللہ" خواتین کا ٹریڈ مارک۔

ہاہاہاہاہا ہاں ناں سچی ی ی ی ی ی
برگ حنا — جون 19، 2012 9:50 شام
چند ایک سوال ہوجائیں اگر آپ ناپسند نہ فرمائیں تو :)
آپ کا اصل نام
اگر نا بتانا چاہیں تو کوئی بات نہیں ۔:)
میرا اصل بھی یہی ہے اور اصل نام بھی
لیجئیے بتا دیا اب خوش ناں؟
بس یہ بتادیں کہ آپ کس نام سے پکارا جانا پسند کریں گی :)
"برگ حنا" یا صرف "حنا"
میں برگِ حنا ہوں اور اگر مجھے صرف حنا کہہ کر پکارا جائے گا تو نام تو بہرحال رہ جائے گا مگر اصل نہیں ( معانی کی بہت گہرائی میں جانا پڑے گا آپ کو یہ سمجھنے کے لیئے، خود سے سمجھئيے گا میں نے نہیں بتانا اچھا)
اور باقی باتیں تو دوسرے محفلین پوچھ لیں گے
ہم تو بس یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ
اللہ خیر کرے یہ آپ کا موڈ صدمے میں کیونکر ہے۔
یہی تو میرا نام ہے ،میرے نام میں ہی اسکا جواب پوشیدہ ہے
شمشاد — جون 19، 2012 9:53 شام
حنا رنگ لاتی ہے پتھر پر گھس جانے کے بعد
برگ حنا — جون 19، 2012 9:56 شام
:)
ترقی یافتہ دور ہے نہ
اب وہ کہاں کہ قفل لگایا جائے پھر چابی گھما کر اسے مقفل کیا جائے
اب تو اکثر غلطی میں ایک بٹن دبا دینے سے بھی تالے لگ جاتے ہیں
تو شاید آپ سے بھی کچھ ایسا ہوچلا ہے کہ آپ کی پروفائل پر صرف لیمیٹڈ لوگوں کا داخلہ ممکن ہے :)

ہیں سچی ی ی ی ی ؟
یہ میں نے کب کیا ؟
ابھی چیک کرتی ہوں جناب
لیجئے شمشاد صاحب میرے تعارف بذریعہ ایک اور عملی مظاہرہ ہاہاہاہاہاہا
میری بوکھلاہٹیں آپ سب کے سامنے ہیں اور پتہ ہے مجھے اپنی یہ بوکھلاہٹیں بہت پسند ہیں جب کبھی یاد آتی ہیں ناں تو میں خوب ہنستی ہوں:heehee:
فہیم — جون 19، 2012 9:57 شام
میرا اصل بھی یہی ہے اور اصل نام بھی
لیجئیے بتا دیا اب خوش ناں؟

شکریہ :)
اور ناخوش تو ہم پہلے بھی نہیں تھے :)
میں برگِ حنا ہوں اور اگر مجھے صرف حنا کہہ کر پکارا جائے گا تو نام تو بہرحال رہ جائے گا مگر اصل نہیں ( معانی کی بہت گہرائی میں جانا پڑے گا آپ کو یہ سمجھنے کے لیئے، خود سے سمجھئيے گا میں نے نہیں بتانا اچھا)

ہم آپ کو برگِ حنا ہی پکار لیں گے تاکہ نام کے ساتھ ساتھ اصل بھی برقرار رہے :)
اور ابھی ہم اتنے ماہر تیراک کہاں کہ اتنی گہرائی میں اتر سکیں
ہاں اگر آپ کا ساتھ رہا تو آپ کی شاگردی میں کبھی ایسے بھی ہوجائیں گے کہ گہرائی میں جاکر
گوہر نایاب نکال لاسکیں :)
یہی تو میرا نام ہے ،میرے نام میں ہی اسکا جواب پوشیدہ ہے

پر صدمے میں کوئی اور برگ تو ہوسکتا ہے لیکن برگِ حنا اور صدمہ:)
اور برگ تو سوکھنے پر لوگوں کے پاؤں تلے آکر مسلے جاتے ہیں
لیکن برگِ حنا تو وہ ہے جو سوکھ کر اور نایاب ہوجاتا ہے
اور پھر اپنے آپ کو ملیامیٹ کردینے کے بعد بھی کسی کے ہاتھوں پر
خوب شان سے رچتا بستا ہے :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%DA%AF-%D8%AD%D9%86%D8%A7-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.52156/page-2