چلیں پھر آپ ہی بتادیں
اور ہمیں آپ پر پورا بھروسہ ہے اس لیے
آپ کو یہ حلفیہ اقرار کی ضرورت نہیں
شکریہ شکریہ ۔ ۔ ۔
آئینے کے قریب چہرہ لے کر جائیں اور جو چیز سب سے پہلے آئینے سے چھو جائیں بس
اسی کو پکڑ لیں اور جان لیں کہ ایسی ہی ہوتی ہے
ہیں یعنی ناک ک ک ک ک ہی ہی ہی ہی
وہ تو سب ہوتی ہیں ناں
بھئی ہمارے سوالات کوئی ایٹم بم تو نہیں ہیں کہ آپ خطرہ محسوس کرنے لگیں

اور تعارف کے بعد تو ظاہر ہے انٹرویو کا ہی نمبر آتا ہے
یہ کب پتہ تھا ہمیں، یہ کب بتایا تھا ہمیں کسی نے
ویسے چند ایک چھوٹے چھوٹے سوالا ت تو یہ

1: آپ کی پروفائل میں موجود جھنڈے کو دیکھ کر یہ تو معلوم ہوگیا کہ آپ کا تعلق پاکستان سے ہے۔
پاکستان کے کونسے سے شہر سے تعلق ہے آپ کا؟
ہاے اللہ پروفائل سے یاد آیا کہ کل آپ سے کہا تھا کہ ٹھیک کروں گی اور کہتے ساتھ ہی بھول گئی ابھی آپ نے نام لیا تو یاد آیا کہ وہ بھی تو ٹھیک کرنا باقی ہے ابھی ۔ ۔
میرا تعلق ویسے تو مردان سے ہے لیکن رہائش پشاور میں ہے۔2: عمر اگر بتانا چاہیں تو۔ ورنہ کوئی گل نہیں
آپ کو نہیں پتہ کہ خواتین سے عمر اور مرد حضرات سے تنخواہ نہیں پوچھتے؟
3: ابھی آپ کیا کرتی ہیں۔ اسٹوڈنٹ ہیں یا پڑھائی مکمل کرچکی ہیں
سیکھنے کا عمل کب مکمل ہوتا ہے بھائی سو ابھی جاری و ساری ہے مہد سے لحد تک ۔ ۔ 4: آپ کے مشاغل
"نغمہ و شعر سے ہے پیار مجھے"
ذہین اور قابل لوگوں کی دل سے قدردان ہوں
زندگی کچھ بھی کر لے لیکن پھر بھی زندگی سے پیار میں کمی نہیں آتی
خواہش ہے کہ کاش میری ذات سے کسی کو کچھ خوشی مل سکے میں کسی کی کام آسکوں
تنہا اور صرف اپنے ساتھ رہنے میں خوشی محسوس کرتی ہوں کیوں کہ نا کوئی میری باتیں سمجھتا ہے نا میں کسی کو سمجھا سکتی ہوں
لوگوں کے بیچ اپنا آپ بہت اجنبی سا لگتا ہے اس لیے لوگوں سے ملنا جلنا بھی پسند نہیں کرتیاور جو کچھ آپ بتانا چاہیں وغیرہ وغیرہ
اور جو آپ پوچھنا چاہیں وغیرہ وغیرہ
باقی ہم کو تو انٹرویو بھی کرنا آتا ٹھیک سے۔
اس لیے بس ابھی تو بھونڈے سے انداز میں سوالات کرلیے ہیں
اور ہمیں انٹرویو دینا نہیں آتا سو یوں بھی ہم آپ کے قبیلے کے ہوئے