اہاں۔۔ بہت شکریہ زھرا
ہمم۔ آنرز مکمل ہوا ہے ابھی حال ہی میں۔
مشاغل ۔۔ پر ابھی تحقیق جاری ہے 



اہاں۔۔ بہت شکریہ زھرا
مشاغل ۔۔ پر ابھی تحقیق جاری ہے 



شکریہ نیلم ! مجھے بھی آپ کا نام بہت پسند ہے
جی۔ آپ نے درست پہچانا۔ محدثہ کی یہی وجہ ہے۔
فی الحال صرف نام پر ہی اکتفا ہے

محترم بہنا سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں آمین
مشاغل پر تحقیق کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنا دیتے ہیں۔
کمیٹیوں نے پہلے کب کوئی نتیجہ نکالا ہے جو اب نکالیں گی؟ ہاں، ان میں پیسے ڈالے جائیں تو ایک ہی نتیجہ نکلتا ہے۔۔۔ جس کے پاس پیسے جمع کرائے جاتے ہیں، وہ سب کی کمیٹیاں لے کر بھاگ جاتا ہے۔۔۔آپ کس قسم کی کمیٹی کا ارادہ رکھتے ہیں؟ ڈالنے والی یا بنانے والی؟
پھر ان کمیٹیوں پہ نظر رکھنے کے لئے بھی ایک کمیٹی بنا دیتے ہیں
ان کو دور بین کون لے کر دے گا۔۔ کیونکہ جو لوگ بھاگ گئے ہوں، انہیں قریب سے دیکھنا تو ممکن ہی نہیں نا۔۔
اب یہ دور بین سوئٹزر لینڈ سے منگوانی پڑے گی جو کہ کچھ سہل نہیں۔ سو یہ منگوانے کے لئے بھی ایک کمیٹی بنا دیتے ہیں۔
نہ میں کمیٹی کا صدر ہوں گا اور نہ ہی بھتیجیاں اس کمیٹی کی رکن ہوں گی کہ میرے نزدیک اقرباء پروری بہت بری بات ہے۔
یہ تو مشاغل کا پتہ لگانے والی کمیٹی ہے۔۔۔ اس میں کرپشن ہوئی بھی تو اس سے کسی ملک کے خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا اور جس کے مشاغل ہیں، وہ بھی اعتراض نہیں کرے گا۔۔۔ یہاں اقرباء پروری جائز ہوجاتی ہے۔۔۔
اللہ خیر کرے ۔۔۔ اردو محفل فورم کا نام اردو کمیٹی محفل نہ رکھنا پڑ جائے کہیں ۔۔۔
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.65851/page-2