تعارف

مدثر عباس — مارچ 14، 2016 8:33 شام
خواتین و حضرات السلام و علیکم بندہ ناچیز مدثر عباس ایک علم کا متلاشی ہے اور جہالت کے گهٹا ٹوپ اندهیروں میں ٹانواں ٹویاں کها رہا ہے.اس آوارہ گردی میں اتفاق سے اس فورم پہ نظر رک گئی جب جهانک کے دیکها تو ماہرین اپنے اپنے شعبے میں رطب اللسان نظر آئے.سوچا سنہری موقع ہے اپنی جہالت کی پٹکلی خالی کرنے کا پس بندہ آ ٹپکا
ویسے طنز و مزاح پہ ابہام گوئی کرتا رہتا ہوں.
آخر میں اس یقین کا اظہار کہ آپ لوگ بندے کو اپنی علمی تبحر سے مستفیض فرماتے رہیں گے
حمیرا عدنان — مارچ 14، 2016 8:37 شام
خوش آمدید مدثر عباس صاحب
محفل میں خوش آمدید تھوڑا تفصیلی تعارف کرائیں جناب کہاں سے تعلق ہے تعلم کے بارے میں اور مصروفیات زندگی کیا ہے؟
زیک — مارچ 14، 2016 8:37 شام
خوش آمدید مدثر!
تعارف میں عاجزی و انکساری کے علاوہ بھی کوئی بات کریں۔
یاز — مارچ 14، 2016 8:39 شام
وعلیکم السلام جناب
محفل پہ آپ کو خوش آمدید
مزید بھی تو فرمائیے اپنے بارے میں
یاز — مارچ 14، 2016 8:41 شام
نیز یہ بھی فرمائیے گا کہ بھائی کو بہائی، گھٹا کو گہٹا، جھانک کو جہانک لکھنا ارادی فعل ہے یا کلیدی تختے کی نافرمانی وغیرہ کی بدولت ہے۔
مدثر عباس — مارچ 14، 2016 8:41 شام
تعلیم ایف ایس سی کی تهی زیادہ پڑهتا تو یہاں نہ ہوتا. اور آجکل فارغ ہوں. فلسفہ شاعری موسیقی فلم بہت پسند کرتا ہوں
مدثر عباس — مارچ 14، 2016 8:43 شام
ایک کوچک موبائل ہے بمشکل لکه پاتا ہوں. اس لیے اس طرح کے مسائل ہیں بابو
یاز — مارچ 14، 2016 8:43 شام
کچھ پسندیدہ فلموں اور پسندیدہ موسیقی سے ہی متعارف کرا دیں۔
یاز — مارچ 14، 2016 8:44 شام
ایک کوچک موبائل ہے بمشکل لکه پاتا ہوں. اس لیے اس طرح کے مسائل ہیں بابو
یہ موبائل کیا ایشیائے کوچک سے درآمد کیا گیا ہے؟
مدثر عباس — مارچ 14، 2016 8:48 شام
ایران سے لایا گایا ہے.
پاکستانی فلموں میں خدا کے لیے بول زندہ بهاگ نامعلوم افراد
بالی وڈ سے
عرفان خان نوازالدین صدیقی کا کام
شاہد مسان فیشن تهری ایڈیٹس منا بهائی تارے زمین پر راک سٹار وغیرہ
یاز — مارچ 14، 2016 8:50 شام
تسی ساریاں نوں بہائی بنا کے چھڈو گے حضور۔
سب توں پہلاں موبائل نوں ٹھیک کرواؤ سرکار۔
مدثر عباس — مارچ 14، 2016 8:50 شام
موسیقی میں کلاسک اور آمیزہ کلاسک و جدید
یوسف سلطان — مارچ 14، 2016 8:51 شام
خوش آمدید !
مدثر عباس — مارچ 14، 2016 8:53 شام
یاز صاحب اب میں برادر لکهوں گا کیا خیال ہے
یاز — مارچ 14، 2016 8:59 شام
یاز صاحب اب میں برادر لکهوں گا کیا خیال ہے

آپ جو بھی لکھیں، ہمیں قبول ہے بھائی۔ بقول شخصے"گلاب کو جس نام سے بھی پکارو، رہتا وہ گلاب ہی ہے"۔
پی ایس: بس مثال دی ہے جناب۔ درج بالا بیان میں خود کو گلاب کہنے کی کوشش ہرگز نہیں کی گئی۔
مدثر عباس — مارچ 14، 2016 9:01 شام
آپ میرے لیے گلاب سے بڑه کر ہیں
زیک — مارچ 14، 2016 9:10 شام
آپ میرے لیے گلاب سے بڑه کر ہیں
کانٹا؟
مدثر عباس — مارچ 14، 2016 9:12 شام
زیک بهایا گلاب کے ذکر میں کانٹوں کو کیوں لاتے ہیں؟
یاز — مارچ 14، 2016 9:13 شام
گلاب سے بڑہ کر گوبہی کا پہول بہی ہو سکتا ہے زیک بہائی :grin:۔
زیک — مارچ 14، 2016 9:16 شام
زیک بهایا گلاب کے ذکر میں کانٹوں کو کیوں لاتے ہیں؟
کانٹوں کے بغیر گلاب کا ذکر ممکن نہیں۔
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.88652/