شمشاد — فروری 20، 2012 5:00 شام
مسور کی کیوں نہیں؟ کیا وہ بہت مہنگی ہو گئی ہے؟
عبدالرزاق قادری — فروری 20، 2012 5:02 شام
جدید محاورہ تھا جی
شمشاد — فروری 20، 2012 5:03 شام
یہ جدت کب سے آئی ہے؟ مسور کی دال کہیں بُرا ہی نہ مان جائے۔
عبدالرزاق قادری — فروری 20، 2012 5:04 شام
جیسے دیگر معاملات میں آ چکی۔ مثلا جھوٹ کا مطلب ہے کہ ہماری بجلی ہر وقت آتی ہے ای ٹی سی
شمشاد — فروری 20، 2012 5:09 شام
لیکن بجلی اور دال میں کیا مناسبت ہے؟ دال بیچاری تو بجلی نہیں مانگتی۔
حسیب نذیر گِل — فروری 20، 2012 5:09 شام
مسور کی کیوں نہیں؟ کیا وہ بہت مہنگی ہو گئی ہے؟
میرے خیال میں مسور کی نسبت ماش کی دال زیادہ مہنگی ہے
حسیب نذیر گِل — فروری 20، 2012 5:10 شام
یہ جدت کب سے آئی ہے؟ مسور کی دال کہیں بُرا ہی نہ مان جائے۔
بس ابھی ابھی آئی ہے جدت۔جب سے زرداری کی حکومت آئی ہے
شمشاد — فروری 20، 2012 5:10 شام
ہو سکتا ہے پھر ماش کی دال قیمتی ہونے کی وجہ سے محاورے میں جدت پیدا کی گئی ہو۔
شمشاد — فروری 20، 2012 5:11 شام
بس ابھی ابھی آئی ہے جدت۔جب سے زرداری کی حکومت آئی ہے
لیکن زرداری حکومتی ٹولہ تو دال نہیں کھاتا ہو گا۔ نہ مسور کی نہ ماش کی۔
حسیب نذیر گِل — فروری 20، 2012 5:14 شام
لیکن زرداری حکومتی ٹولہ تو دال نہیں کھاتا ہو گا۔ نہ مسور کی نہ ماش کی۔
دال تو نہیں کھاتا لیکن دال کھانے والوں کو ضرور کھا رہا ہے
حسیب نذیر گِل — فروری 20، 2012 5:15 شام
ہو سکتا ہے پھر ماش کی دال قیمتی ہونے کی وجہ سے محاورے میں جدت پیدا کی گئی ہو۔
جی آپ صحیح پہچانے
شمشاد — فروری 20، 2012 5:17 شام
دال کا محاورہ جدت اختیار کر گیا تو کیا سبزیوں اور پھلوں کے محاورے بھی جدت اختیار کر گئے ہیں؟
مثلاً اب کریلا نیم کی بجائے کس پر چڑھ رہا ہے؟
ایک انار اور کتنے بیمار ہیں؟
وغیرہ وغیرہ
حسیب نذیر گِل — فروری 20، 2012 5:21 شام
دال کا محاورہ جدت اختیار کر گیا تو کیا سبزیوں اور پھلوں کے محاورے بھی جدت اختیار کر گئے ہیں؟
مثلاً اب کریلا نیم کی بجائے کس پر چڑھ رہا ہے؟
ایک انار اور کتنے بیمار ہیں؟
وغیرہ وغیرہ
آپ نے تو شش و پنج میں ڈال دیا ہے لگتا ہے نئی ٹیم تشکیل دینی پڑے گی جو حالیہ وقت کے لحاظ سے ان محاورات کی تشکیل نو کرے۔
آپ کوئی نیا دھاگہ شروع کریں جس میں موجودہ وقت کے لحاظ سے محاورات کی تدوین کی جائے

حسیب نذیر گِل — فروری 20، 2012 5:24 شام
ایک انار اور کتنے بیمار ہیں؟
یہ تو انار کے دانوں پر منحصر ہے کہ وہ کتنے لوگوں کے کام آتا ہے
اگر کوئی بڑا اور صحتمند انار ہو تو ایک انار 150 بیمار وگرنہ ایک انار 50 بیمار کرلیں
شمشاد — فروری 20، 2012 5:34 شام
آپ نے تو شش و پنج میں ڈال دیا ہے لگتا ہے نئی ٹیم تشکیل دینی پڑے گی جو حالیہ وقت کے لحاظ سے ان محاورات کی تشکیل نو کرے۔
آپ کوئی نیا دھاگہ شروع کریں جس میں موجودہ وقت کے لحاظ سے محاورات کی تدوین کی جائے
آپ کا مشورہ دل کو لگتا ہے۔ کیا خیال ہے ایک کمیٹی نہ بنا دی جائے؟
حسیب نذیر گِل — فروری 20، 2012 5:36 شام
آپ کا مشورہ دل کو لگتا ہے۔ کیا خیال ہے ایک کمیٹی نہ بنا دی جائے؟
تو دیر کِس بات کی؟
شمشاد — فروری 20، 2012 5:37 شام
ابھی تو میں وزارت داخلہ کے حکم پر ڈرائیور ڈیوٹی پر جا رہا ہوں۔ واپس آ کر کچھ حل نکالتے ہیں۔
حسیب نذیر گِل — فروری 20، 2012 5:40 شام
ابھی تو میں وزارت داخلہ کے حکم پر ڈرائیور ڈیوٹی پر جا رہا ہوں۔ واپس آ کر کچھ حل نکالتے ہیں۔
جیسے آپ بہتر سمجھیں۔

شہزاد وحید — فروری 23، 2012 2:38 شام
تعارف تو میں نے بھی آج تک اپنا نہیں کروایا۔ چلو میں کسی دن کروا دوں گا۔

حسیب نذیر گِل — فروری 23، 2012 2:42 شام
تعارف تو میں نے آج تک اپنا نہیں کروایا۔ چلو میں کسی دن کروا دوں گا۔
اچھی بات ہے