ابو کاشان — جنوری 30، 2009 6:32 صبح
السلام و علیکم جناب خلیل الرحمٰن صاحب!
اودو محفل پر خوش آمدید۔ امید کی جاتی ہے کہ فاطمہ قدوسی کے طرح آپ بھی کم وقت میں اپنی علاحدہ شناخت بنا لیں گے اور اپنی اس آمد کو جاری و ساری رکھیں گے۔
ف۔قدوسی — جنوری 30، 2009 9:22 صبح
جی تو یہی چاہتا ہے کہ استعمال کروں، پھر مجھے ان بے زبانوں پر رحم آ جاتا ہے تو تمہارے سر میں بسیرا کیئے بیٹھی ہیں۔
میرے سر میں تو سارے آپ کے ساتھی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حسن علوی — جنوری 30، 2009 9:26 صبح
محفل میں خوش آمدید خلیل۔
محمد وارث — جنوری 30، 2009 10:18 صبح
خوش آمدید خلیل الرحمٰن۔
دوست — جنوری 30، 2009 10:21 صبح
جی آیاں نوں پاء جی۔
شمشاد — جنوری 30، 2009 10:21 صبح
میرے سر میں تو سارے آپ کے ساتھی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان سے جان چھڑانے کا ایک تیر بہدف نسخہ ہے میرے پاس۔
ف۔قدوسی — جنوری 30، 2009 10:39 صبح
ان سے جان چھڑانے کا ایک تیر بہدف نسخہ ہے میرے پاس۔
نسخہ اپنے پاس رکھئے آپ کام آئے گا
علی ذاکر — جنوری 30، 2009 12:07 شام
خوش آمدید خلیل الرحمن
طالوت — جنوری 30، 2009 12:32 شام
خوش آمدید خلیل ۔۔
وسلام
شمشاد — جنوری 30، 2009 12:47 شام
نسخہ اپنے پاس رکھئے آپ کام آئے گا
میرے سر پر وہ ٹک ہی نہیں سکتیں کہ میں نے ٹنڈ کروائی ہوئی ہے اور مزید یہ کہ ٹنڈ کو لشکانے کے لیے میں تارامیرا کا تیل استعمال کرتا ہوں۔ ویسے دن میں ٹوپی پہن کر رکھتا ہوں کہ جہاز کہیں رن وے سمجھ کر لینڈ ہی نہ کر جائے۔
ف۔قدوسی — جنوری 30، 2009 2:18 شام
میرے سر پر وہ ٹک ہی نہیں سکتیں کہ میں نے ٹنڈ کروائی ہوئی ہے اور مزید یہ کہ ٹنڈ کو لشکانے کے لیے میں تارامیرا کا تیل استعمال کرتا ہوں۔ ویسے دن میں ٹوپی پہن کر رکھتا ہوں کہ جہاز کہیں رن وے سمجھ کر لینڈ ہی نہ کر جائے۔
ہا ہا ہا ہا

ساجد — جنوری 30، 2009 3:01 شام
شمشاد بھائی ایک تو سعودیہ کی گرمی اوپر سے رن وے اور تارا میرا کے تیل کا استعمال

۔ قسم سے مجھے تو ہنسی سے زیادہ ترس آ رہا ہے۔

ساجد — جنوری 30، 2009 3:02 شام
خوش آمدید ، جناب۔
زیک — جنوری 30، 2009 3:04 شام
خوش آمدید خلیل۔
فرخ منظور — جنوری 30، 2009 3:10 شام
خوش آمدید خلیل الرحمٰن صاحب!
الف عین — جنوری 30، 2009 4:11 شام
خوش آمدید خلیل الرحمن۔
شمشاد — جنوری 30، 2009 5:35 شام
شمشاد بھائی ایک تو سعودیہ کی گرمی اوپر سے رن وے اور تارا میرا کے تیل کا استعمال

۔ قسم سے مجھے تو ہنسی سے زیادہ ترس آ رہا ہے۔
ہمدردی کا شکریہ۔ اسی لیے تو دن میں ٹوپی پہن کر رکھتا ہوں۔ اس لیے بھی کہ کہیں کوئی اور ٹوپی نہ پہنا جائے۔ آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے۔
خلیل الرحمن — جنوری 30، 2009 7:21 شام
بہت بہت بہت بہت بہت شکریہ آپ سب کا۔۔
خلیل صاحب ۔۔۔ پہلے تو میں آپ کو اس محفل پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔
دوسری بات یہ کہ آپ کی بہن نے آپ کی جس تصویر سے محفل پر سب کو متعارف کروایا تھا ۔ اس کے مطابق آپ کیا کچھ جلدی بڑے نہیں ہو گئے ہیں ۔ !

نہیں وہ میں نہیں ہوں وہ میرا چھوٹا بھائ ہے۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد — جنوری 30، 2009 7:46 شام
بہت خوب۔ لگتا ہے خوب جمے گی۔ شرط یہ ہے کہ محفل میں آتے رہیے۔
شمشاد — جنوری 30، 2009 7:52 شام
بہت بہت بہت بہت بہت شکریہ آپ سب کا۔۔

نہیں وہ میں نہیں ہوں وہ میرا چھوٹا بھائ ہے۔۔۔۔۔۔۔
آپ ایک ہی دفعہ بتا کیوں نہیں دیتے کہ کتنے بہن بھائی ہو؟