خود فریبی

لالہ رخ — اکتوبر 28، 2012 2:21 شام
بھول اور چوک میں کیا فرق ہوتا ہے؟
نایاب — اکتوبر 28، 2012 2:24 شام
" چوک " وقت کی بجائے بے وقت نماز پڑھنا
" بھول " نماز یاد ہی نہ رہنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ رخ — اکتوبر 28، 2012 2:25 شام
بھول زیادہ خطرناک ہوتی ہے یا چوک؟
نایاب — اکتوبر 28، 2012 2:28 شام
" بھول "اک غلطی جس کی معافی توبہ سے ممکن
" چوک " کمان سے نکلا تیر ۔ زبان سے نکلی بات جس کی واپسی ممکن نہیں
لالہ رخ — اکتوبر 28، 2012 2:30 شام
ٹھیک۔۔۔
Muhammad Qader Ali — اکتوبر 28، 2012 2:32 شام
اسلام و علیکم! نام میرا کبھی بنتِ آدم اور کبھی بنتِ حوا لیکن ہوں میں ہر حوالے سے ہی معتبر، قابلِ احترام۔ اصلی نام تو یہی ہیں باقی دنیا جس مرضی نام سے پکارے لیکن میرے یہ فرضی نام ہی سب سے بڑا حوالہ ہیں اور شاید کائنات کی ہر خاتون کے لیے بھی۔
کچھ عرصہ پہلے محفل میں بنتِ آدم کے نام سے تھی لیکن پھر یوں ہوا کہ مجھے اپنا پاسوڈ بھول گیا اور اب نئے نام سے ہوں یہاں کیوں بنتِ آدم سے میں رجسٹر نہیں کر پا رہی تھی۔ اپنے بارے میں بتانا مجھے ہمیشہ ہی بہت مشکل لگتا ہے۔ آپ احباب جو بھی پوچھنا چاہیں آپ پوچھ سکتے ہیں۔ ہاں تعلق لاہور پاکستان سے ہے، بی ایس آنرز کر رہی ہوں۔
علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
"السلام علیکم" اسطرح لکھئے، یہود نصارا عبرانی میں صحابۃ کرام اجمعین کو مڑور کر سلام کرتے تھے جس کا جواب وعلیکم کہنے کو کہا گیا ہے
یعنی وہ لوگ ایسی باتیں کہتے تھے جس کا مطلب " تم پر موت ہوجائے" تو جواب میں " تم پر بھی"
ان شاء اللہ برا نہ مناتے ہوئے اس کا خیال رکھیں گی۔
خوش آمدید
لالہ رخ — اکتوبر 28، 2012 2:37 شام
السلام علیکم۔ انشاءاللہ آیندہ خیال رکھوں گی۔
لالہ رخ — اکتوبر 28، 2012 2:58 شام
محفل پہ میرا یہ پرانا اکاؤنٹ تھا شمشاد بھائی۔
http://www.urduweb.org/mehfil/members/بنتِ-آدم.5972/
انیس الرحمن — اکتوبر 28، 2012 3:19 شام
KwULv.png
شمشاد — اکتوبر 28، 2012 3:24 شام
امید ہے اب مسئلہ حل ہو گیا ہو گا۔
عاطف بٹ — اکتوبر 28، 2012 7:12 شام
وعلیکم السلام
خوش آمدید۔ امید ہے محفل میں آپ کا وقت بہت اچھا گزرے گا!
محب علوی — اکتوبر 29، 2012 6:34 صبح
خوش آمدید ،
یہ anthropology اردو میں کس نام سے مشہور ہے ؟
تعارف آپ کا دلچسپ ہے اور مجھے یاد پڑتا ہے کہ آپ کو کچھ اور اردو فورمز پر بھی دیکھا ہے میں نے۔
لالہ رخ — اکتوبر 29، 2012 7:10 صبح
خوش آمدید ،
یہ anthropology اردو میں کس نام سے مشہور ہے ؟
تعارف آپ کا دلچسپ ہے اور مجھے یاد پڑتا ہے کہ آپ کو کچھ اور اردو فورمز پر بھی دیکھا ہے میں نے۔
نہیں اور کوئی فورم اردو کا میں نے نہیں جوائن کیا ہوا۔ اب اردو میں اس کی وضاحت نہیں کرنی آتی کیونکہ اردو میں نہیں پڑھی کبھی بھی۔ سماجیات کی ہی ایک قسم ہے۔
مہ جبین — اکتوبر 29، 2012 7:25 صبح
وعلیکم السلام
حوا کی بیٹی کو اردو محفل میں خوش آمدید
لالہ رخ — اکتوبر 29، 2012 7:26 صبح
وعلیکم السلام
حوا کی بیٹی کو اردو محفل میں خوش آمدید
شکریہ!
لالہ رخ — اکتوبر 29، 2012 7:26 صبح
وعلیکم السلام
خوش آمدید۔ امید ہے محفل میں آپ کا وقت بہت اچھا گزرے گا!
انشاءاللہ
مہ جبین — اکتوبر 29، 2012 7:28 صبح
سب ہی خواتین بنتِ آدم یا بنتِ حوا ہیں تو اس میں خود فریبی کی تو کوئی گنجائش نہیں ؟
پھر اس عنوان کی کوئی خاص وجہ؟؟؟؟؟
امید ہے کہ آپ سے مختلف فورم میں تبادلہء خیالات ہوتا رہے گا ، انشاءاللہ
لالہ رخ — اکتوبر 29، 2012 7:32 صبح
اپنا نام ابھی تک کوئی معتبر حوالہ نہیں ہے سوائے اس کے وہ مرا نام ہے لیکن اصل میں جب ہم اجداد کا حوالہ استعمال کرنے کے عادی ہوجاتے ہیں تو خود کو بھول جاتے ہیں اور جب انسان خود کو بھول جائے تو وہ فریب دینا شروع کر دیتا ہے یہ مرا ذاتی خیال ہے ویسے۔
مہ جبین — اکتوبر 29، 2012 7:36 صبح
اپنا نام ابھی تک کوئی معتبر حوالہ نہیں ہے سوائے اس کے وہ مرا نام ہے لیکن اصل میں جب ہم اجداد کا حوالہ استعمال کرنے کے عادی ہوجاتے ہیں تو خود کو بھول جاتے ہیں اور جب انسان خود کو بھول جائے تو وہ فریب دینا شروع کر دیتا ہے یہ مرا ذاتی خیال ہے ویسے۔
لیکن خود کو بھول جائیں تو خود فریبی نہیں بلکہ خود فراموشی ہوتی ہے
خود فریبی پر شاید کچھ پکڑ ہو لیکن خود فراموشی پر نہیں۔۔۔۔۔۔۔
یہ میرا ذاتی خیال ہے جس سے آپکا متفق ہونا ضروری نہیں
لالہ رخ — اکتوبر 29، 2012 7:36 صبح
اپنا نام ابھی تک کوئی معتبر حوالہ نہیں ہے سوائے اس کے وہ مرا نام ہے لیکن اصل میں جب ہم اجداد کا حوالہ استعمال کرنے کے عادی ہوجاتے ہیں تو خود کو بھول جاتے ہیں اور جب انسان خود کو بھول جائے تو وہ فریب دینا شروع کر دیتا ہے یہ مرا ذاتی خیال ہے ویسے۔
اور ویسے بھی مجھے اپنے بارے میں بہت سی خوش فہمیاں ہیں اسی لیے بھی خود فریبی۔۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D9%88%D8%AF-%D9%81%D8%B1%DB%8C%D8%A8%DB%8C.55770/page-2