پپو — جون 8، 2008 2:34 شام
السلام علیکم
میرا نام مرک ہے۔ مرک مطلب مسکراہٹ۔میں نا مرک مارکر ہوں نا ہی پینسل صرف مرک ہوں۔۔میں نے یہ محفل اپنی دوست کی وجہ سے جوائن کی ہے۔میں کراچی میں رہتی ہوں اور دیر سے جواب دینے کے لئے معذرت خواہ ہوں اور اتنا کافی ہوگا میرے خیال میں
جناب مرک صاحبہ چلو شکر ہے آپ آئیںتو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ادھر تو آپ کا شدت سے انتظار تھا
شمشاد — جون 8، 2008 3:46 شام
السلام علیکم
میرا نام مرک ہے۔ مرک مطلب مسکراہٹ۔میں نا مرک مارکر ہوں نا ہی پینسل صرف مرک ہوں۔۔میں نے یہ محفل اپنی دوست کی وجہ سے جوائن کی ہے۔میں کراچی میں رہتی ہوں اور دیر سے جواب دینے کے لئے معذرت خواہ ہوں اور اتنا کافی ہوگا میرے خیال میں
مرک آپ تو بہت اچھی اردو ٹائپ کر لیتی ہیں۔ اب جلدی سے اس معفل میں فعال بھی ہو جائیں۔
اپنی دوست کا نام بھی بتا دیں تا کہ ان کا انفرادی طور پر شکریہ ادا کیا جا سکے۔
گرو جی — جون 8، 2008 3:49 شام
خوس آمدید مرک
صرف ایک حرف پیچھے رہ گئیں ورنہ نام ہی تبدیل ہو جاتا
فرخ منظور — جون 8، 2008 4:44 شام
ایک پیغام کے بعد پھر غائب ہوگئیں - لگتا ہے اردو لکھنے کی ٹیوشن لے رہی ہیں -
ملائکہ — جون 8، 2008 4:54 شام
خوس آمدید مرک
صرف ایک حرف پیچھے رہ گئیں ورنہ نام ہی تبدیل ہو جاتا
ذرا تبدیل شدا نام بھی بتادیں
ARHAM — جون 8، 2008 5:05 شام
السلام علیکم !
مرک ۔۔۔۔
اوہ ۔۔۔۔ ہو
یہ مرک مارکر یا پینسل نہیں بلکہ یہ مرک مارکر (جرمنی )کمپنی ہے ۔۔۔۔ میں سمجھی آپ کا تعلق اس کمپنی سے ہے اس لیے پوچھ لیا ۔۔۔
ARHAM — جون 8، 2008 5:14 شام
ذرا تبدیل شدا نام بھی بتادیں
یہ نہ پوچھیں ۔۔۔۔ ملائکہ

گرو جی — جون 8، 2008 5:18 شام
ذرا تبدیل شدا نام بھی بتادیں
وہ جی آپ خود ہی سوچیں صرف ایک لفظ ہی تو تبدیل کرنا ہے آخری والا
گرو جی — جون 8، 2008 5:19 شام
یہ نہ پوچھیں ۔۔۔۔ ملائکہ
واہ حضرت آپ تو بہت تیز نکلے ماشااللہ سے
ARHAM — جون 8، 2008 5:21 شام
وہ جی آپ خود ہی سوچیں صرف ایک لفظ ہی تو تبدیل کرنا ہے آخری والا
آپ مسکراہٹ کو "اس کی ضد" میں کیوں تبدیل کرنا چاہتے ہیں بھائی ۔۔۔۔
اچھا بھلا خوبصورت سا نام ہے ۔۔۔۔ مرک
گرو جی — جون 8، 2008 5:34 شام
آپ مسکراہٹ کو "اس کی ضد" میں کیوں تبدیل کرنا چاہتے ہیں بھائی ۔۔۔۔
اچھا بھلا خوبصورت سا نام ہے ۔۔۔۔ مرک
وہ مسکراہٹ کی ضد نہیں ہے جناب
ARHAM — جون 8، 2008 5:39 شام
وہ مسکراہٹ کی ضد نہیں ہے جناب
مسکراہٹ کو ختم تو کر دیتی ہے ناں بھائی ۔۔۔۔ ضد ہی سمجھیں
گرو جی — جون 8، 2008 5:42 شام
مسکراہٹ کو ختم تو کر دیتی ہے ناں بھائی ۔۔۔۔ ضد ہی سمجھیں
مسکراہٹ تو اور بہی بہت چیزہں سے ختم ہو جاتی ہے
ARHAM — جون 8، 2008 5:44 شام
مسکراہٹ تو اور بہی بہت چیزہں سے ختم ہو جاتی ہے
۔۔۔۔۔۔ اور بہت سی چیزیں فی الحال ایک حرف پیچھے نہیں بھائی ۔۔۔۔۔

خیر جانے دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
چاند بابو — جون 8، 2008 7:43 شام
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں
کوئی جو بات کہنی ہو
سوری دیر سے ہی سہی لیکن مرک کو اردو محفل پر تشریف لانے پر میرے طرف سے مبارکباد اور یہ امید کہ ان کی آمد سے محفل پر ایک اور متحرک رکن کا اضافہ ہو گا۔
محمد وارث — جون 9، 2008 6:25 صبح
اردو محفل پر خوش آمدید مرک صاحبہ
مرک — جون 10، 2008 4:20 شام
السلام علیکم!!!
بہت شکریہ اپ سب کا مجھے خوش آمدید کہنے کا۔
مجھے بہت مشکل ہورہی ہے اس فورم کے متعلق۔
شمشاد — جون 10، 2008 4:37 شام
کیا مشکل ہو رہی ہے، کچھ ہمیں بھی بتائیں، ہم ہیں ناں آپ کی مدد کرنے والے۔
مرک — جون 10، 2008 7:33 شام
کیا مشکل ہو رہی ہے، کچھ ہمیں بھی بتائیں، ہم ہیں ناں آپ کی مدد کرنے والے۔
بہت شکریہ مگر اگر کچھ سمجھ اہے تو بتاؤں۔
شمشاد — جون 10، 2008 7:55 شام
پھر آپ کی مدد کیسے کریں؟ حالانکہ کچھ بھی ایسا مشکل نہیں ہے یہاں۔