رسمی تعارف

عبید انصاری — جون 3، 2018 7:15 صبح
خوش آمدید:)
م حمزہ — جون 3، 2018 9:11 صبح
علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اردو محفل میں آپکو خوش آمدید۔
مریم افتخار — جون 3، 2018 9:15 صبح
علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اردو محفل میں آپکو خوش آمدید۔

'و' کی کمی ہے!
م حمزہ — جون 3، 2018 9:17 صبح
جی ۔آپ کاشکریہ۔ لیکن دانستہ ایسا لکھا ہے۔
محمدظہیر — جون 3، 2018 9:21 صبح
محفل فورم میں خوش آمدید :)
مریم افتخار — جون 3، 2018 9:21 صبح
جی ۔آپ کاشکریہ۔ لیکن دانستہ ایسا لکھا ہے۔
اگر ہم آئندہ ایسا لکھا ہوا دیکھیں تو اس کی کیا ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے؟ :)
محمدظہیر — جون 3، 2018 9:24 صبح
اگر ہم آئندہ ایسا لکھا ہوا دیکھیں تو اس کی کیا ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے؟ :)
تم پر سلامتی ہو = علیکم السلام
اور تم پر سلامتی ہو = وعلیکم السلام
مریم افتخار — جون 3، 2018 9:27 صبح
تم پر سلامتی ہو = علیکم السلام
اور تم پر سلامتی ہو = وعلیکم السلام
یہ تو معانی ہیں نا. ممکنہ وجہ کیا ہے کہ وعلیکم السلام کی بجائے علیکم السلام لکھا جائے؟
محمدظہیر — جون 3، 2018 9:30 صبح
یہ تو معانی ہیں نا. ممکنہ وجہ کیا ہے کہ وعلیکم السلام کی بجائے علیکم السلام لکھا جائے؟
وجہ کوئی خاص نہیں. ایک دعا ہے، چاہے "اور" لگا کر دے یا اس کے بغیر دعا دے. عربی سے واقف لوگ اس طرح بھی سلام پیش کرتے ہیں
لاریب مرزا — جون 3، 2018 9:43 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید محترم :)
جمشید اشفاق سیال — جون 3، 2018 3:49 شام
وجہ کوئی خاص نہیں. ایک دعا ہے، چاہے "اور" لگا کر دے یا اس کے بغیر دعا دے. عربی سے واقف لوگ اس طرح بھی سلام پیش کرتے ہیں
بالکل بجا فرمایا آپ نے کہ یہ ایک دعا ہے اور اس میں " و " لگائیں یا نہ لگائیں کوئی فرق نہیں لیکن عرب معاشرے میں عموماً سلام کے جواب کے ساتھ کچھ اور دعائیں بھی دیتے ہیں جیسا کہ
" اللہ یسلمك "
"اللہ یطول عمرک"
" اللہ یحفظک "
جن کے معانی بالترتیب
"اللہ پاک آپ کو برکت عطا کرے "
"اللہ پاک آپ کی عمر دراز کرے"
اور
"اللہ پاک آپ کی حفاظت کرے"
بتانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ عرب لوگ الفاظ میں کنجوسی نہیں کرتے اور جی بھر کر دعائیں دیتے ہیں۔
:in-love:
محب علوی — جون 3، 2018 9:15 شام
خوش آمدید جمشید
گرافک ڈیزائن کے لیے کون کون سے ٹولز استعمال کرتے ہیں؟
جمشید اشفاق سیال — جون 4، 2018 7:43 شام
خوش آمدید جمشید
گرافک ڈیزائن کے لیے کون کون سے ٹولز استعمال کرتے ہیں؟
اڈوب اللسٹریٹر اور ان ڈیزائن پر کام کرتا ہوں۔ تھوڑا بہت کورل ڈرا پر بھی کر لیتا ہوں
عبداللہ محمد — جون 4، 2018 9:29 شام
اور تخت ہزارے سے بیر رکھتے ہیں-
سیال ایک کاسٹ یا سب کاسٹ ہے۔ اس سب کاسٹ کے زیادہ افراد جھنگ کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
زیک — جون 4، 2018 9:32 شام
سیال ایک کاسٹ یا سب کاسٹ ہے۔ اس سب کاسٹ کے زیادہ افراد جھنگ کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
سیال اور سپال میں ایک نقطے کے علاوہ کیا فرق ہے؟
حمیرا عدنان — جون 4، 2018 9:52 شام
خوش آمدید جناب اردو محفل فورم میں خوش آمدید
یاز — جون 5، 2018 4:53 صبح
اور تخت ہزارے سے بیر رکھتے ہیں-
باز آ جائیں جناب۔
یاز — جون 5، 2018 4:54 صبح
سیال اور سپال میں ایک نقطے کے علاوہ کیا فرق ہے؟
تقریباً وہی جو کھیت اور کھپت میں ہے۔
محمد وارث — جون 5، 2018 6:51 صبح
سیال ایک کاسٹ یا سب کاسٹ ہے۔ اس سب کاسٹ کے زیادہ افراد جھنگ کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
پنجاب کی لوک داستانوں میں ایک مشہور و معروف کریکٹر 'سیال' تھا۔ ہاسٹل کے دنوں میں ایک بار جھنگ کے کچھ دوستوں کے سامنے اس کا ذکر کر دیا تو وہ دست و گریبان ہونے تک پہنچ گئے تھے! :)
یاز — جون 5، 2018 7:24 صبح
پنجاب کی لوک داستانوں میں ایک مشہور و معروف کریکٹر 'سیال' تھا۔ ہاسٹل کے دنوں میں ایک بار جھنگ کے کچھ دوستوں کے سامنے اس کا ذکر کر دیا تو وہ دست و گریبان ہونے تک پہنچ گئے تھے! :)
جی۔ اسی سے ملتا جلتا واقعہ ہمارے ایک دوست کے ساتھ بھی رونما ہوا۔ اسی لئے ہم نے تذکرہ کرنے سے گریز کیا اور یہ بھی عرض کیا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%B3%D9%85%DB%8C-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.101679/page-2