اب تک تو نہیں رکھا۔
اب تک تو نہیں رکھا۔
جو فرق محرم اور مجرم کے مابین ہے۔
پنجاب کی لوک داستانوں میں ایک مشہور و معروف کریکٹر " ہیر سیال " تھا۔ سر اگر آپ کہانی بھی بیان کر دیتے تو مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑنا تھا۔آپ بلاوجہ تکلف میں پڑ گئے ہیں۔
اعلیٰ ظرفی ہے جمشید صاحب آپ کی۔ ویسے کہانی محمد وارث کی نہیں بلکہ وارث شاہ کی ہے، اور اب ثابت ہو چکا ہے کہ وارث شاہ نے اپنا عشق کسی اور کے نام لگا دیا!
ایسی کیا بات ہے اس کردار میں؟؟ یہ کردار کس لوک داستان کا ہے؟؟
یہ داستان وارث شاہ کی وجہ سے مشہور و معروف ہے۔
ہیر رانجھا ایک مشہور پنجابی لوک رومانوی داستاں ہے۔ اس داستان پر ماضی سے لے کر اب تک کئی قلمکاروں نے حاشیہ آرائی کی ہے لیکن "وارث شاہ " کی " ہیر وارث شاہ " نے اس کہانی کو دوام بخشا ہے۔ ایک مفروضہ یہ بھی ہے کہ ایسا واقعہ کبھی ہوا ہی نہیں اور وارث شاہ نے لوگوں کو عشق حقیقی سے روشناس کرانے کے لیئے یہ داستان خود سے گھڑی۔ قطع نظر اس کے کہ اس بات میں کتنی صداقت ہے یہ بات طے ہے کہ "ہیر وارث شاہ" پنجابی ادب کا ایک بہترین اور قیمتی اثاثہ ہے۔
لیکن میرے علم میں یہ بات نہیں ہے ، میں نے تو یہ پڑھا تھا کہ وارث شاہ کسی "بھاگ بھری" نامی عورت کا عاشق تھا۔ اپنے عشق نے مجبور کیا تو اسے شاید حوصلہ ہیر رانجھے کی کہانی سے ملا اور یوں اس نے ایک لازوال داستاں لکھ ڈالی۔
جی میں بھی یہی کہہ رہا تھا کہ ہیر رانجھا داستان کے زیادہ تر واقعات اور اسکی کیفیات جو وارث شاہ نے قلمبند کی ہیں اور اس کی اپنی قلبی وارداتیں تھیں اور اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ یہ داستان پنجابی زبان و ادب کا ایک شاہکار ہے۔
لیکن جھنگ کے لوگ اس (سیال) کردار کے ذکر پہ غصے میں کیوں آ جاتے ہیں؟؟ یہ کوئی منفی کردار تھا؟؟
جہاں تک میرے علم میں ہے لاریب، ہیر کا تعلق سیال قبیلے سے تھا اور ہیر کو وہ ولی اللہ کا درجہ دیتے ہیں، "مائی ہیر" کے نام سے ان کا مزار بھی موجود ہے۔ دوسری طرح وارث شاہ کے کردار ہیر اور پھر اس پر بننے والی فلموں میں یہ کردار ایک عشق مجازی میں ڈوبا کردار نظر آتا ہے۔ میرے خیال میں اسی وجہ سے کچھ مسئلہ ہو جاتا ہے۔
اس بارے میں میں قطعی لاعلم ہوں۔
روایتی طور پر جھنگ کے لوگ ہیر کو اپنی بیٹی یا اپنی عزت سمجھتے ہیں، اور اس سے منسوب اس طرح کی عشقیہ داستان کے ذکر پہ چراغ پا ہو سکتے ہیں۔ رانجھے کو شدید ناپسندیدہ کی ریٹنگ بھی دیا کرتے ہیں۔
یہ بی بی سی اردو کا ایک آرٹیکل ہے کافی پرانا، لیکن کافی معلوماتی ہے۔ ان کا عرس بھی منایا جاتا ہے۔
ہیر رانجھا پہ تو بہت فلمیں بنی ہیں، لیکن کچھ عرصہ قبل وارث شاہ پہ ایک پنجابی فلم دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ وارث شاہ کا کردار گرداس مان نے اور بھاگ بھری کا جوہی چاولہ نے ادا کیا تھا۔ خاصی بہتر فلم لگی کہ اس سے وارث شاہ کی اپنی کہانی کی بابت بھی کچھ پتا چلا۔
وارث شاہ کے اپنے الفاظ میں
یہی "رسمِ محفل" ہے۔
ہمارا جھنگ کا ٹکٹ تو پہلے ہی کٹا ہوا ہے یاز بھائی، ہماری پرنسپل صاحبہ جھنگ سے ہیں اور بارہا یہ آفر کر چکی ہیں کہ چلیے ہم آپ کو اپنے شہر جھنگ کی سیر کرا کے لاتے ہیں۔ ہیر رانجھا کے مزار اور ایک اور مشہور جگہ کا وہ اکثر ذکر کرتی ہیں۔ او ہاں، یاد آیا باہو سلطان کا مزار
اب دیکھتے ہیں کہ پہلے آپ جاتے ہیں یا ہم۔ 
ویسے مشہور یہ ہے کہ راجپوتوں میں "سیال" شاخ بہت اچھی مانی جاتی ہے۔
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%B3%D9%85%DB%8C-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.101679/page-3