رسمی تعارف

جمشید اشفاق سیال — جون 2، 2018 3:21 شام
السلام وعلیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
بندہ نا چیز کا پورا نام " جمشید اشفاق سیال" ہے لیکن آپ صرف جمشید کہہ کر پکار سکتے ہیں ۔ میرا تعلق ضلع ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا سے ہے۔ایک ادنیٰ سا گرافک ڈیزائنر ہوں اور متحدہ عرب امارات میں ایک کمپنی کے لئیے ڈیزائننگ کرتا ہوں۔
دینی تعلیم واجبی سی ہے، دنیاوی تعلیم بھی کچھ خاص نہیں ہے ۔ بس ابا کے ڈر سےکسی نہ کسی طرح گریجوایشن کر لی ہے۔ ہاں مگر اردو سے شغف بچپن سے ہی ہے جو چھپ چھپ کر عمرو عیار، ٹارزن، چھن چھنگلو ، آنگلو بانگلو اور متعدد ایسی کہانیاں پڑھتے ہوئے پکڑے جانے پر مار پڑنے کے باوجود بھی ختم نہ ہو سکا ۔ آج بھی اردو سے اور اردو ادب سے اتنی ہی محبت ہے لیکن کافی عرصے سے دیار غیر میں ہونے کی وجہ سے لائبریریوں اور کتابوں تک رسائی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لئیے تھوڑا بہت انٹرنیٹ پر کتب بینی کر لیتا تھا پر بقول میرے ابا جی کے کہ میری نظر کمزور ہونے کی وجہ میرا کمپیوٹر کو زیادہ وقت دینا ہے۔ اس لئیے اب آنلائن کتب بھی کم ہی پڑھتا ہوں اور اس طرح میرا کتابوں سے تعلق بتدریج ختم ہوتا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ اگر وقت ملے تو چند ایک مزید سرگرمیاں ہیں جو مجھے اپنی طرف راغب کرتی ہیں۔اور وہ سرگرمیاں کھانا ،پینا ،فلمیں دیکھنا اور کھیلنا کودنا پر ہی مشتمل ہوتی ہے ۔
مجھے یاد نہیں ہے کہ میں نے کب اور کس طرح سے اس فورم کو جوائن کیا پر اب خود کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں کہ مجھے ایک ایسا پلیٹ فارم مل گیا ہے جس میں علم ودانش کے لحاظ سے قابل قدر لوگ موجود ہیں اور مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کے کافی مواقع میسر آئیں گے۔
میری نیک تمنائیں اردو محفل اور اہل اردو محفل کے لیے ہمیشہ رہیں گی۔
انشااللہ
عبداللہ محمد — جون 2، 2018 3:23 شام
محفل میں خوش آمدید

آنگلو موٹا تھا کہ بانگلو ؟
اے خان — جون 2، 2018 3:23 شام
اردو محفل میں خوش آمدید :):)
امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا :)
جمشید اشفاق سیال — جون 2، 2018 3:28 شام
محفل میں خوش آمدید
آنگلو موٹا تھا کہ بانگو ؟
بہت شکریہ جناب اور آپ کا جواب ہے کہ آنگلو لمبا تھا اور بانگلو موٹا ہوا کرتا تھا۔
محمد تابش صدیقی — جون 2، 2018 3:29 شام
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اردو محفل میں خوش آمدید
مریم افتخار — جون 2، 2018 3:30 شام
اردو محفل میں رسمی خوش آمدید. :)
عرفان سعید — جون 2، 2018 3:30 شام
محفل میں خوش آمدید جمشید اشفاق سیال صاحب۔
یاز — جون 2، 2018 3:40 شام
وعلیکم السلام
اردو محفل پہ خوش آمدید جناب۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — جون 2، 2018 3:46 شام
وعلیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید بھائی ۔
محمد وارث — جون 2، 2018 3:48 شام
خوش آمدید جمشید صاحب۔
عبدالقیوم چوہدری — جون 2، 2018 4:16 شام
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔
غیر رسمی تعارف کب تک متوقع رکھیں؟
زیک — جون 2، 2018 5:39 شام
خوش آمدید جمشید
فلک شیر — جون 2، 2018 6:42 شام
خوش آمدید بھائی
فہد اشرف — جون 2، 2018 6:52 شام
خوش آمدید جمشید صاحب۔
نام کے آخری حصے پہ روشنی ڈالیں تخلص ہے یا کیا ہے؟
یاز — جون 2، 2018 6:54 شام
خوش آمدید جمشید صاحب۔
نام کے آخری حصے پہ روشنی ڈالیں تخلص ہے یا کیا ہے؟
سیال ایک کاسٹ یا سب کاسٹ ہے۔ اس سب کاسٹ کے زیادہ افراد جھنگ کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
فہد اشرف — جون 2، 2018 6:56 شام
سیال ایک کاسٹ یا سب کاسٹ ہے۔ اس سب کاسٹ کے زیادہ افراد جھنگ کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
میں سیّال سمجھ رہا تھا
محمد امین صدیق — جون 2، 2018 6:57 شام
مابدولت برادرم جمشید اشفاق سیال کو اردو محفل میں قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں یہ باور کرانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے کہ ان کی اردو سے بتدریج کم ہوتی ہوئی رغبت ،بعد از وابستگی در ایں محفل ہزار رنگ و ہنر بہمراہ یاران کمال و فن ، قابل محسوس سرعت کے ساتھ اردو سے وارفتگی میں تبدیل ہوگی ۔انشاء اللہ ۔بس حضور عزت ماّب کے پائے استقامت میں لغزش نہ آئے ۔:):)
عبدالقیوم چوہدری — جون 2، 2018 7:05 شام
میں سیّال سمجھ رہا تھا
گو یہ اس سے پورا انصاف نہیں کر سکا لیکن پھر بھی بہنا والا flow یاد آیا۔
جمشید اشفاق سیال — جون 3، 2018 5:18 صبح
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔
غیر رسمی تعارف کب تک متوقع رکھیں؟
پیارے بھائی آپ مزید کیا جاننا چاہ رہے ہیں وہ بتا دیں میں حاضر ہوں، باقی انشاءاللہ اس محفل سے جڑے رہنے سے ایک دوسرے کو جاننے کا موقع ملتا رہے گا۔​
جمشید اشفاق سیال — جون 3، 2018 5:26 صبح
مابدولت برادرم جمشید اشفاق سیال کو اردو محفل میں قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں یہ باور کرانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے کہ ان کی اردو سے بتدریج کم ہوتی ہوئی رغبت ،بعد از وابستگی در ایں محفل ہزار رنگ و ہنر بہمراہ یاران کمال و فن ، قابل محسوس سرعت کے ساتھ اردو سے وارفتگی میں تبدیل ہوگی ۔انشاء اللہ ۔بس حضور عزت ماّب کے پائے استقامت میں لغزش نہ آئے ۔:):)
محترم بھائی اس محبت اور خلوص کے لیئے میں آپکا بہت شکرگزار ہوں۔ انشاءاللہ کوشش کروں گا اس فورم پر اپنا پڑاؤ مستقل طور پر ہی ڈال لوں۔
صفحات: 1 2 3 4 5

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%B3%D9%85%DB%8C-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.101679/